🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. بَابُ نَفْيِ قَبُولِ الصَّلَاةِ بِغَيْرِ وُضُوءٍ، بِذِكْرِ خَبَرٍ مُجْمَلٍ غَيْرِ مُفَسِّرٍ.
وضو کے بغیر نماز قبول نہیں ہوتی، اس کے متعلق مجمل غیر مفسر حدیث کا بیان
اطراف الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 8 (کل: 19 مقامات، 12 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 8
صحیح مسلم: 535
سنن ترمذی: 1
مشکوۃ المصابیح: 301
مسند احمد: 4700، 4969، 5123، 5205، 5419
المنتقى ابن الجارود: 65
الفتح الربانی: 576، 3499
الجامع الكامل: 1545
السنن الكبرى للبيهقي: 187
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7384، 7746
المعجم الکبیر للطبرانی: 13209
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5614، 5677
11 تا 19
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 576
عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ نَاسًا دَخَلُوا عَلَى ابْنِ عَامِرٍ فِي مَرَضٍ فَجَعَلُوا يُثْنُونَ عَلَيْهِ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: أَمَا إِنِّي لَسْتُ بِأَغَشِّهِمْ لَكَ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى لَا يَقْبَلُ صَدَقَةً مِنْ غُلُولٍ وَلَا صَلَاةً بِغَيْرِ طُهُورٍ) )
سیدنا مصعب بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ابن عامر کی بیماری کے دوران کچھ لوگ ان کے پاس آئے اور ان کی تعریف کرنے لگے، لیکن سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: ”میں تجھے دھوکہ دینے والوں میں سے نہیں ہوں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’بیشک اللہ تعالیٰ خیانت کے مال سے صدقہ اور وضو کے بغیر نماز قبول نہیں کرتا۔‘“ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 576]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 224، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4700 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4700»
وضاحت: فوائد: … ابن عامر کا نام امیر عبداللہ ہے۔ یہ عثمانِ غنیؓ کی طرف سے بصرہ کے گورنر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیتے رہے۔ لوگ جب ان کی بیمار پرسی کے لیے آئے تو انہوں نے ان کی تعریف کی۔ عبداللہ بن عمرؓ اس وقت امیر عبداللہ کے پاس تھے۔ ان کو لوگوں کا تعریف کرنا پسند نہ آیا تو انہوں نے اس موقع پر خیانت کی خدمات کے حوالہ سے زیرِ نظر حدیث سنائی۔ مقصد یہ تھا کہ امیر کی حیثیت سے آدمی سے کوتاہیاں ہو ہی جاتی ہیں۔ تو امیر کی تعریف کرنے کے بجائے اسے توبہ و استغفار کی تلقین ہونی چاہیے نہ کہ اس کی تعریف کر کے اس کی توجہ گناہوں اور کوتاہیوں سے ہٹائی جائے۔ (عبداللہ رفیق)

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 224
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3499
عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: دَخَلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرٍ يَعُودُهُ فَقَالَ: مَا لَكَ لَا تَدْعُو لِي؟ قَالَ: فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَا يَقْبَلُ صَلَاةً بِغَيْرِ طُهُورٍ وَلَا صَدَقَةً مِنْ غُلُولٍ) ) ، وَقَدْ كُنْتَ عَلَى الْبَصْرَةِ يَعْنِي عَامِلًا
۔ سیدنا مصعب بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ، سیدنا عبد اللہ بن عامر کی تیمار داری کرنے کے لیے گئے، ابن عامر نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا بات ہے، آپ میرے حق میں دعا کیوں نہیں کرتے؟ انھوں نے جواباً کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا تھا کہ: اللہ تعالیٰ وضو کے بغیر نماز قبول نہیں کرتا اور خیانت والے مال سے صدقہ قبول نہیں کرتا۔ اور تم تو بصرہ کے عامل رہ چکے ہیں (اور ممکن ہے کہ تم سے گڑ بڑ ہو گئی ہو)۔ [الفتح الربانی/كتاب الزكاة/حدیث: 3499]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم: 224، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5419 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5419»

الحكم على الحديث:
اخرجه مسلم: 224
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1545
1545. عن ابن عمر قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: لا يقبل الله صلاة بغير طهور ولا صدقة من غُلول.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الطهارة (224) وفيه: عن مصعب بن سعد قال: دخل عبدالله بن عمر على ابن عامر يعوده وهو مريض، فقال: ألا تدعو الله لي يا ابن عمر! قال: سمعتُ رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول، فذكر الحديث، ثم قال له: كنتَ على البصرة.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 187
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ الْعَامِرِيُّ، ثنا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ ⦗٧٠⦘ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَقْبَلُ اللهُ صَدَقَةً مِنْ غُلُولٍ، وَلَا صَلَاةً بِغَيْرِ طَهُورٍ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ خیانت کے مال سے صدقہ قبول نہیں کرتا اور نہ ہی بغیر پاکیزگی کے نماز (قبول کرتا ہے)۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 187]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه مسلم 224»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7384
«لا تقبل صلاة بغير طهور ولا صدقة من غلول»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”طہارت کے بغیر نماز قبول نہیں ہوتی، اور نہ ہی خیانت کے مال سے دیا گیا صدقہ۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7384]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م ت هـ] عن ابن عمر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7746
«لا يقبل الله صلاة بغير طهور ولا صدقة من غلول»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ بغیر طہارت کے نماز قبول نہیں کرتا اور نہ خیانت کے مال سے دیا گیا صدقہ قبول کرتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7746]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م هـ] عن ابن عمر [هـ] عن أنس وأبي بكرة [د ن هـ] عن والد أبي المليح. الإرواء 120، مختصر مسلم 104، صحيح أب داود 53.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13209
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: دَخَلَ ابْنُ عُمَرَ عَلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ عَامِرٍ يَعُودُهُ، فَقَالَ: يَا ابْنَ عُمَرَ أَلَا تَدْعُو لِي؟ فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ اللهَ لَا يَقْبَلُ صَلَاةً بِغَيْرِ طُهُورٍ، وَلَا صَدَقَةً مِنْ غُلُولٍ " وَقَدْ كُنْتُ عَلَى الْبَصْرَةِ.
مصعب بن سعد بیان کرتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما عبداللہ بن عامر کی عیادت کے لیے ان کے پاس گئے، تو اس نے کہا: اے ابن عمر! کیا آپ میرے لیے دعا نہیں کریں گے؟ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: اللہ بغیر طہارت کے نماز قبول نہیں فرماتا، اور نہ ہی ناجائز مال کے صدقے کو قبول فرماتا ہے“ - جبکہ تم بصرہ کے حاکم رہے ہو۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13209]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 331، حدیث 13266»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5614
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ ، حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا تُقْبَلُ صَلَاةٌ بِغَيْرِ طُهُورٍ، وَلَا صَدَقَةٌ مِنْ غُلُولٍ.
مصعب بن سعد رحمہ اللہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”طہارت کے بغیر کوئی نماز قبول نہیں کی جاتی اور نہ ہی خیانت کے مال سے کوئی صدقہ قبول ہوتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5614]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن وأخرجه مسلم .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 224، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 272، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4686، 4949، 5102، 5183، 5396، وأخرجه فتح الباري برقم: 1344، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 8، 9، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13266، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 4176، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5588»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن وأخرجه مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5677
حَدَّثَنَا مَسْرُوقُ بْنُ الْمَرْزُبَانِ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تُقْبَلُ صَلَاةٌ بِغَيْرِ طُهُورٍ، وَلَا صَدَقَةٌ مِنْ غُلُولٍ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”طہارت کے بغیر کوئی نماز قبول نہیں کی جاتی اور نہ ہی خیانت کے ذریعے حاصل کیے گئے مال سے کوئی صدقہ قبول ہوتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5677]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 5614)»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 224، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 272، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4686، 4949، 5102، 5183، 5396، وأخرجه فتح الباري برقم: 1344، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 8، 9، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13266، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 4176، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5651»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں