🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

اللؤلؤ والمرجان میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1906)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
424. باب لا يحج البيت مشرك ولا يطوف بالبيت عريان وبيان يوم الحج الأكبر
باب: مشرک بیت اللہ کا حج نہ کرے اور برہنہ ہو کر بیت اللہ کا طواف نہ کیا جائے اور یوم حج اکبر کا بیان
اطراف الحدیث — اللؤلؤ والمرجان حدیث نمبر 854 (کل: 24 مقامات، 10 کتب)
اللؤلؤ والمرجان: 854
صحیح بخاری: 369، 1622، 3177، 4363، 4655، 4656، 4657
صحیح مسلم: 3287
سنن نسائی: 2960، 2961
صحیح ابن خزیمہ: 2702
الفتح الربانی: 4326، 8615
الجامع الكامل: 3064، 4957، 4958، 5245، 9282، 12402، 12430
السنن الكبرى للبيهقي: 9308
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5464
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 76
21 تا 24
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12430
12430- عن أبي هريرة قال: بعثني أبو بكر فى تلك الحجة فى مؤذنين يوم النحر نؤذن بمنى: أن لا يحج بعد العام مشرك، ولا يطوف بالبيت عريان.قال حميد بن عبد الرحمن: ثم أردف رسول الله صلى الله عليه وسلم عليا، فأمره أن يؤذن ببراءة.قال أبو هريرة: فأذن معنا علىّ فى أهل منى يوم النحر ببراءة: وأن لا يحج بعد العام مشرك، ولا يطوف بالبيت عريان.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في التفسير (4655) عن سعيد بن عفير، قال: حدثني الليث، قال: حدثني عُقيل، عن ابن شهاب الزهري، وأخبرني حميد بن عبد الرحمن بن عوف، أن أبا هريرة قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9308
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ الْمِهْرَجَانِيُّ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ، ثنا فُلَيْحٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ثنا اللَّيْثُ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بَعَثَهُ فِي الْحَجَّةِ الَّتِي أَمَّرَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهَا قَبْلَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ يَوْمَ النَّحْرِ فِي رَهْطٍ يُؤَذِّنُ فِي النَّاسِ" لَا يَحُجُّ بَعْدَ الْعَامِ مُشْرِكٌ وَلَا يَطُوفُ بِالْبَيْتِ عُرْيَانٌ" - وَفِي رِوَايَةِ الْمُقْرِئِ -:" وَلَا يَطُوفَنَّ بِالْبَيْتِ عُرْيَانٌ" ⦗١٤٣⦘ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي الرَّبِيعِ، وَعَنِ ابْنِ بُكَيْرٍ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ، عَنْ يُونُسَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حجۃ الوداع سے پہلے جس حج میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کو امیر مقرر کیا تھا اس حج میں انہوں نے مجھے یوم نحر کو ایک جماعت کے ساتھ لوگوں میں یہ اعلان کرنے کے لیے بھیجا کہ ”اس سال کے بعد کوئی مشرک حج نہ کرے اور نہ ہی کوئی برہنہ ہو کر بیت اللہ کا طواف کرے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9308]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 362۔ مسلم 1347»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5464
عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ بِبَرَاءَةَ إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ:" لَا يَحُجُّ بَعْدَ الْعَامِ مُشْرِكٌ، وَلَا يَطُوفُ بِالْبَيْتِ عُرْيَانٌ، وَلَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا نَفْسٌ مُسْلِمَةٌ، وَمَنْ كَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُدَّةٌ فَأَجَلُهُ إِلَى مُدَّتِهِ، وَاللَّهُ بَرِيءٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ وَرَسُولُهُ". قَالَ: فَسَارَ بِهَا ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ لِعَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ:" الْحَقْهُ فَرُدَّ عَلَيَّ أَبَا بَكْرٍ وَبَلِّغْهَا" (أَنْتَ) . قَالَ: فَفَعَلَ فَلَمَّا قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبُو بَكْرٍ بَكَى. قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، حَدَثَ فِيَّ شَيْءٌ؟ قَالَ:" مَا حَدَثَ فِيكَ إِلَّا خَيْرٌ، وَلَكِنْ أُمِرْتُ أَلَّا يُبَلِّغَهُ إِلَّا أَنَا أَوْ رَجُلٌ مِنِّي".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں لا تعلقی کے اعلان کے ہمراہ اہل مکہ کی طرف بھیجا کہ اس سال کے بعد کوئی مشرک حج نہیں کرے گا کوئی برہنہ شخص بیت اللہ کا طواف نہیں کرے گا اور جنت میں صرف مسلمان داخل ہو گا اور جس شخص کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی مخصوص مدت کا کوئی معاہدہ کیا ہوا تھا تو اس کا آخری وقت وہ مخصوص مدت ہو گی اللہ اور اس کا رسول مشرکین سے لاتعلق ہیں راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ان احکامات کو لے کر روانہ ہوئے اور تین دن تک چلتے رہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا تم جا کر اس سے ملو اور ابوبکر کو میرے پاس واپس لاؤ اور یہ اعلان تم کرو راوی کہتے ہیں: انہوں نے ایسا ہی کیا جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو وہ رونے لگے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میرے بارے میں کوئی نئی چیز سامنے آئی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے بارے میں صرف بھلائی سامنے آئی ہے لیکن مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ یہ پیغام یا تو میں خود دے سکتا ہوں یا میرے خاندان کا کوئی فرد دے سکتا ہے۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا ایک حصہ منقول ہے۔ (
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5464]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (104) اخرجه احمد فى المسند (3/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 76
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ أَبَا بَكْرٍ بُعِثَ فِي الْحَجَّةِ الَّتِي أَمَّرَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهَا قَبْلَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ فِي يَوْمِ النَّحْرِ، فِي رَهْطٍ يُؤَذِّنُ فِي النَّاسِ أَنْ لَا يَحُجَّ بَعْدَ الْعَامِ مُشْرِكٌ، وَلَا يَطُوفَنَّ بِالْبَيْتِ عُرْيَانٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حجۃ الوداع سے پہلے جس حج پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو امیر مقرر فرمایا تھا، اس حج کے دوران قربانی کے دن (۱۰ ذوالحجہ کو) سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے لوگوں کے ایک گروہ کو یہ منادی کرنے کے لیے بھیجا کہ «أَنْ لَا يَحُجَّ بَعْدَ الْعَامِ مُشْرِكٌ، وَلَا يَطُوفَنَّ بِالْبَيْتِ عُرْيَانُ» ”اس سال کے بعد کوئی مشرک حج نہ کرے اور نہ ہی کوئی شخص برہنہ حالت میں بیت اللہ کا طواف کرے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه/حدیث: 76]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: أخرجه البخاري .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1543، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2958، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7917، وأخرجه فتح الباري برقم: 4105، 4379، 4380، 5504، وأخرجه مسند البزار برقم: 785، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2702، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 71»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں