🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (1114)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. باب
باب
اطراف الحدیث — المنتقى ابن الجارود حدیث نمبر 792 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المنتقى ابن الجارود: 792
صحیح ابن حبان: 5997
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 792
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءً ، يُخْبِرُ قَالَ: أَنِي صَفْوَانُ بْنُ يَعْلَى ، عَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزْوَةَ الْعُسْرَةِ، وَحَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، وَالْحَدِيثُ لَهُ، قَالَ: ثنا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، أَنَّ صَفْوَانَ بْنَ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ ، حَدَّثَهُ، عَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزْوَةَ الْعُسْرَةِ، وَكَانَتْ أَوْثَقَ أَعْمَالِي فِي نَفْسِي، وَكَانَ لِي أَجِيرٌ، فَقَاتَلَ إِنْسَانًا فَعَضَّ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ فَانْتَزَعَ إِصْبَعَهُ فَسَقَطَتْ ثَنِيتُهُ، فَجَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَهْدَرَ ثَنِيتَهُ، قَالَ عَطَاءٌ: وَحَسَبْتُ أَنَّ صَفْوَانَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَيَدَعُ يَدَهُ فِي فِيكَ فَتَقْضِمُهَا كَقَضْمِ الْفَحْلِ؟" .
سیدنا یعلى بن امیہ رضی الله عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ عسرہ (غزوہ تبوک) میں شامل ہوا تھا اور یہ میرا ایسا عمل تھا جس پر مجھے سب سے زیادہ بھروسہ تھا، میرا ایک مزدور تھا جو کسی آدمی سے لڑ پڑا، ان میں سے ایک نے اپنے ساتھی کا ہاتھ چبا دیا، اس نے اپنی انگلی باہر کھینچی تو چبانے والے کا سامنے والا دانت گر گیا، وہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے پاس فیصلے کے لیے آیا تو آپ نے اس کا دانت رائیگاں قرار دیا۔ امام عطاء بن ابی رباح کہتے ہیں: میرے خیال میں صفوان نے بیان کیا تھا کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: کیا وہ اپنا ہاتھ تیرے منہ میں رہنے دیتا کہ تو اسے اونٹ کی طرح چبا جائے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 792]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 2265، صحيح مسلم: 1674»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5997
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ بْنُ السَّرْحِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنَّ صَفْوَانَ بْنَ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ ، حَدَّثَهُ، عَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ ، قَالَ: غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزْوَةَ الْعُسْرَةِ، وَكَانَتْ أَوْثَقَ أَعْمَالِي فِي نَفْسِي، وَكَانَ لِي أَجِيرٌ، فَقَاتَلَ إِنْسَانًا، فَعَضَّ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ، فَانْتَزَعَ أُصْبُعَهُ، فَسَقَطتْ ثَنِيَّتَاهُ، فَجَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَهْدَرَ ثَنِيَّتَهُ، قَالَ: وَحَسِبْتُ أَنَّ صَفْوَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَيَدَعُ يَدَهُ فِي فِيكَ فَتَقْضِمُهَا كَقَضْمِ الْفَحْلِ؟" .
سیدنا یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ غزوہ تبوک میں شرکت کی ہے، میرے نزدیک یہ میرا سب سے بہترین عمل ہے۔ میرا ایک ملازم تھا جس نے ایک شخص کے ساتھ لڑائی کی، ان دونوں میں سے کسی ایک نے دوسرے کے ہاتھ پر کاٹ لیا، اس نے اپنی انگلی کھینچی تو کاٹنے والے کے سامنے کے دانت ٹوٹ گئے۔ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے دانتوں کو رائیگاں قرار دیا۔ راوی بیان کرتے ہیں: میرا خیال ہے صفوان نامی راوی نے یہ الفاظ بھی نقل کیے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا وہ اپنا ہاتھ تمہارے منہ میں رہنے دیتا تاکہ تم اسے یوں چبا لیتے جس طرح اونٹ چباتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنايات/حدیث: 5997]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2265، 2973، 4417، 6893، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1673، وابن الجارود فى "المنتقى"، 855، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5997، 6000، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5842، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4584، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2656، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17718، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4522، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18232، والحميدي فى (مسنده) برقم: 806» «رقم طبعة با وزير 5965»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (4584): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں