🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
53. في المسلم يغسل المشرك: يغتسل أم لا
مسلمان کسی مشرک کو غسل دینے کے بعد غسل کریں کہ نہ کریں؟
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 11484 (کل: 17 مقامات، 8 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 11484، 12201، 34260
سنن نسائی: 190
مسند احمد: 807، 1074، 1093
الفتح الربانی: 10546
سنن سعید بن منصور: 1041، 1042
السنن الكبرى للبيهقي: 1452، 1453، 6666
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 423، 424
المعجم الاوسط: 5490، 6322
11 تا 17
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1452
كَمَا أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْفَقِيهُ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ شَوْذَبٍ الْمُقْرِئُ بِوَاسِطَ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ نَاجِيَةَ بْنِ كَعْبٍ الْأَسَدِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: لَمَّا تُوُفِّيَ أَبُو طَالِبٍ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ عَمَّكَ الضَّالَّ قَدْ هَلَكَ قَالَ:" فَانْطَلِقْ فَوَارِهِ" فَقُلْتُ: مَا أَنَا بِمُوَارِيهِ قَالَ:" فَمَنْ يُوَارِيهِ؟" انْطَلِقْ فَوَارِهِ وَلَا تُحْدِثَنَّ شَيْئًا حَتَّى تَأْتِيَنِي" فَانْطَلَقْتُ فَوَارَيْتُهُ فَأَمَرَنِي أَنْ أَغْتَسِلَ، ثُمَّ دَعَا لِي بِدَعَوَاتٍ وَلَا يَسُرُّنِي بِهَا مَا عَلَى الْأَرْضِ مِنْ شَيْءٍ" وَرَوَاهُ أَيْضًا الثَّوْرِيُّ وَشُعْبَةُ وَشَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، وَرَوَاهُ الْأَعْمَشُ عَنْهُ عَنْ رَجُلٍ، عَنْ عَلِيٍّ وَنَاجِيَةُ بْنُ كَعْبٍ الْأَسَدِيُّ لَمْ تَثْبُتْ عَدَالَتُهُ عِنْدَ صَاحِبَيِ الصَّحِيحِ وَلَيْسَ فِيهِ أَنَّهُ غَسَّلَهُ. أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ أَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْبَرَاءِ قَالَ: قَالَ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ: حَدِيثُ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهُ أَنْ يُوَارِيَ أَبَا طَالِبٍ لَمْ نَجِدْهُ إِلَّا عِنْدَ أَهْلِ الْكُوفَةِ وَفِي إِسْنَادِهِ بَعْضُ الشَّيْءِ، رَوَاهُ أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ نَاجِيَةَ وَلَا نَعْلَمُ أَحَدًا رَوَى عَنْ نَاجِيَةَ غَيْرَ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ الْإِمَامُ أَحْمَدُ: وَقَدْ رُوِيَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ ضَعِيفٍ عَنْ عَلِيٍّ هَكَذَا.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب ابوطالب فوت ہو گئے تو میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ کا گمراہ چچا فوت ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جا اس کو کسی گڑھے میں چھپا دے“، میں نے کہا: میں اس کو نہیں چھپاؤں گا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کون اس کو چھپائے گا؟ جا اس کو چھپا دے، کسی کو کچھ نہ بتانا، پھر میرے پاس آ جانا“۔ میں چلا، میں نے ان کی میت کو چھپا دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو حکم دیا کہ میں غسل کروں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے دعا کی اور اس دعا سے میں اتنا خوش ہوا کہ زمین پر کسی چیز سے اتنا خوش نہیں ہوا تھا۔ (ب) ناجیہ بن کعب اسدی کی عدالت امام بخاری و مسلم کے ہاں ثابت نہیں اور نہ ہی یہ الفاظ «أَنَّهُ غَسَّلَهُ» ”کہ اس نے اسے غسل دیا“ (ثابت ہیں)۔ (ج) امام علی بن مدینی کہتے ہیں کہ حدیثِ علی رضی اللہ عنہ جس میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ابوطالب کو چھپانے کا حکم دیا، ہمیں صرف اہل کوفہ سے ملی اور اس کی سند میں قابل گرفت چیزیں ہیں۔ ناجیہ سے ابو اسحاق نے روایت کیا ہے اور ہم نہیں جانتے کہ ابو اسحاق کے علاوہ کسی دوسرے نے ناجیہ سے روایت کیا ہو۔ (د) امام احمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ایک ضعیف سند سے یہی روایت اسی طرح بیان کی گئی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1452]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه ابوداؤد 3214»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1453
حَدَّثَنَاهُ أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ إِمْلَاءً، أنبأ أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الدِّيلِيُّ بِمَكَّةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ الصَّائِغُ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ يَزِيدَ الْأَصَمُّ، قَالَ: سَمِعْتُ السُّدِّيَّ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: لَمَّا تُوُفِّيَ أَبُو طَالِبٍ أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: إِنَّ عَمَّكَ الشَّيْخَ قَدْ مَاتَ فَقَالَ لِي:" اذْهَبْ فَوَارِهِ، ثُمَّ لَا تُحْدِثْ شَيْئًا حَتَّى تَأْتِيَنِي" فَاغْتَسَلْتُ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ فَدَعَا لِي بِدَعَوَاتٍ مَا يَسُرُّنِي بِهَا حُمْرُ النَّعَمِ".
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب ابوطالب فوت ہو گئے تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ کا بوڑھا چچا فوت ہو گیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”جا اس کو چھپا دے اور کسی کو کچھ نہ بتانا، پھر میرے پاس آ جانا۔“ میں نے غسل کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے دعا کی جو مجھے سرخ اونٹوں سے زیادہ محبوب تھی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1453]
تخریج الحدیث: «حسن»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6666
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ شَوْذَبٍ الْمُقْرِئُ بِوَاسِطٍ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ نَاجِيَةَ بْنِ كَعْبٍ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: إِنَّ عَمَّكَ الشَّيْخَ الضَّالَّ قَدْ مَاتَ، يَعْنِي أَبَاهُ، قَالَ:" اذْهَبْ فَوَارِهِ، وَلَا تُحْدِثَنَّ حَدَثًا حَتَّى تَأْتِيَنِي" فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ لَهُ، فَأَمَرَنِي فَاغْتَسَلْتُ، ثُمَّ دَعَا لِي بِدَعَوَاتٍ مَا يَسُرُّنِي مَا عَلَى الْأَرْضِ بِهِنَّ مِنْ شَيْءٍ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور میں نے کہا: آپ کا بوڑھا گمراہ چچا فوت ہو چکا ہے (یعنی میرا باپ)، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جا کر اسے دفن کر دو اور میرے پاس آنے تک کوئی نیا کام نہ کرنا“۔ پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو بتایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا تو میں نے غسل کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے دعائیں کیں جو مجھے بہت ہی پسند ہیں، حتیٰ کہ ان سے بڑھ کر زمین کی کوئی چیز مجھے خوش نہیں کر سکتی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6666]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ۔ ابو داؤد»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 423
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامٍ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيِّ ، عَنْ نَاجِيَةَ بْنِ كَعْبٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ: لَمَّا مَاتَ أَبُو طَالِبٍ، أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: إِنَّ عَمَّكَ الشَّيْخَ الضَّالَّ مَاتَ، فَقَالَ: اذْهَبْ فَوَارِهِ، وَلَا تُحْدِثَنَّ شَيْئًا حَتَّى تَأْتِيَنِي، فَفَعَلْتُ الَّذِي أَمَرَنِي بِهِ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ، فَقَالَ لِي: اغْتَسِلْ، وَعَلَّمَنِي دَعَوَاتٍ، هُنَّ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ حُمْرِ النَّعَمِ.
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب ابوطالب کی وفات ہوئی تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ ”آپ کے بوڑھے اور گمراہ چچا انتقال کر گئے ہیں“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جاؤ اور انہیں دفن کر دو اور جب تک میرے پاس دوبارہ نہ آ جاؤ کوئی دوسرا کام نہ کرنا“، چنانچہ میں نے ویسا ہی کیا جیسا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا تھا، پھر میں دوبارہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”غسل کر لو“، اور مجھے چند ایسی دعائیں سکھائیں جو مجھے سرخ اونٹوں کی دولت سے بھی زیادہ محبوب ہیں۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 423]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 2006، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3214، وأخرجه مسند أحمد برقم: 809، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6318، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 418»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 424
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ يَزِيدَ الْأَصَمُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ السُّدِّيَّ ، يَقُولُ: عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: لَمَّا تُوُفِّيَ أَبُو طَالِبٍ، أَتَيْتُ النَّبِيَّ، فَقُلْتُ: إِنَّ عَمَّكَ الشَّيْخَ قَدْ مَاتَ، قَالَ: اذْهَبْ فَوَارِهِ، وَلَا تُحْدِثْ شَيْئًا حَتَّى تَأْتِيَنِي، قَالَ: فَوَارَيْتُهُ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ، فَقَالَ: اذْهَبْ فَاغْتَسِلْ، وَلَا تُحْدِثْ شَيْئًا حَتَّى تَأْتِيَنِي، قَالَ: فَاغْتَسَلْتُ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ، فَدَعَا لِي بِدَعَوَاتٍ مَا يَسُرُّنِي أَنَّ بِهَا حُمْرَ النَّعَمِ أَوْ سُودَهَا، قَالَ: وَكَانَ عَلِيٌّ إِذَا غَسَّلَ مَيِّتًا اغْتَسَلَ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب ابوطالب کی وفات ہوئی تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ ”آپ کے بوڑھے چچا کا انتقال ہو گیا ہے“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ اور انہیں دفن کر دو، اور جب تک میرے پاس واپس نہ آ جاؤ کوئی نیا کام نہ کرنا“، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے انہیں دفن کر دیا اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ اور غسل کر لو، اور جب تک میرے پاس دوبارہ نہ آ جاؤ کوئی کام نہ کرنا“، بیان کرتے ہیں کہ پھر میں نے غسل کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے ایسی دعائیں فرمائیں کہ ان کے بدلے سرخ یا سیاہ اونٹوں کا ملنا بھی مجھے اتنا خوش نہ کرتا؛ السُّدِّيُّ رحمہ اللہ کا بیان ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ جب کسی میت کو غسل دیتے تو خود بھی غسل فرماتے تھے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 424]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده جيد .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 2006، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3214، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1096، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 1384، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 747، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 419»

الحكم على الحديث:
إسناده جيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5490
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ بَرَّادٍ الْأَشْعَرِيُّ قَالَ: نَا زِيَادُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُرَاتٍ الْقَزَّازُ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: نَا جَدِّي فُرَاتٌ الْقَزَّازُ ، عَنْ نَاجِيَةَ بْنِ كَعْبٍ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: لَمَّا مَاتَ أَبُو طَالِبٍ أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: إِنَّ عَمَّكَ الضَّالَّ قَدْ مَاتَ قَالَ: فَانْطَلِقْ فَوَارِهِ. قُلْتُ: أُوَارِيهِ وَهُوَ ضَالٌّ كَافِرٌ؟ فَقَالَ: انْطَلِقْ فَوَارِ أَبَاكَ، وَلَا تُحْدِثَنَّ شَيْئًا حَتَّى تَأْتِيَنِي. فَانْطَلَقْتُ فَوَارَيْتُهُ، ثُمَّ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَغْبَرُ، فَقَالَ: انْطَلِقْ فَاغْتَسِلْ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ، فَدَعَا لِي بِدَعَوَاتٍ مَا أُحِبُّ أَنَّ لِي بِهَا كَذَا وَكَذَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ فُرَاتٍ الْقَزَّازِ إِلَّا ابْنُهُ الْحَسَنُ ، وَلَا عَنِ الْحَسَنِ إِلَّا ابْنُهُ زِيَادٌ .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب (ابو طالب) فوت ہوئے تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: ”آپ کے گمراہ چچا فوت ہو گئے ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ، انہیں دفن کر دو۔“ میں نے عرض کیا: ”میں انہیں دفن کروں، حالانکہ وہ گمراہ اور کافر تھے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ، اپنے باپ کو دفن کر دو، اور میرے پاس لوٹ کر آنے تک کوئی نیا کام نہ کرنا۔“ چنانچہ میں گیا اور انہیں دفن کر دیا، پھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو میں گرد آلود تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ، غسل کر لو۔“ پھر (غسل کے بعد) میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے ایسی دعائیں فرمائیں کہ مجھے یہ پسند نہیں کہ ان کے بدلے میرے پاس فلاں فلاں چیز (دنیا کی نعمتیں) ہوں۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو فرات قزاز سے ان کے بیٹے حسن کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور حسن سے ان کے بیٹے زیاد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5490]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 601، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 657، 656، 745، 746، 747، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 190 / 1، 2005 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 193، 2144، 8481، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3214، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1041، 1042، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 1475، 1474، 1476، 1478، 1479، 1480، 6767، وأحمد فى «مسنده» برقم: 770، 822، 1089، 1108، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 122، 124، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 423، 424، والبزار فى «مسنده» برقم: 592، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6108، 6109، 9935، 9936، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 11261، 11267، 11962، 11963، 11970، 32752، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6322»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6322
حَدَّثَنَا الصَّائِغُ ، نَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ يَزِيدَ الْأَصَمُّ، قَالَ: سَمِعْتُ السُّدِّيَّ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: لَمَّا تُوُفِّيَ أَبُو طَالِبٍ أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: إِنَّ عَمَّكَ الشَّيْخَ قَدْ مَاتَ، قَالَ: اذْهَبْ فَوَارِهِ، وَلَا تُحْدِثْ شَيْئًا حَتَّى تَأْتِيَنِي فَوَارَيْتُهُ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ، فَقَالَ: I " اذْهَبْ فَاغْتَسِلْ، وَلَا تُحْدِثْ شَيْئًا حَتَّى تَأْتِيَنِي I "، فَاغْتَسَلْتُ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ، فَدَعَا لِي بِدَعَوَاتٍ، مَا يَسُرُّنِي بِهَا حُمْرُ النَّعَمِ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ السُّدِّيِّ إِلَّا يَحْيَى بْنُ يَزِيدَ I ".
كذا في طبعة دار الحرمين، ولعل الصواب: (الحسن بن يزيد الأصم)
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب ابوطالب فوت ہوئے تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ آپ کے بوڑھے چچا فوت ہو گئے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اذْهَبْ فَوَارِهِ، وَلَا تُحْدِثْ شَيْئًا حَتَّى تَأْتِيَنِي» ”جاؤ اور انہیں دفن کر دو، اور میرے پاس واپس آنے تک کوئی اور کام نہ کرنا“، چنانچہ میں نے انہیں دفن کر دیا، پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اذْهَبْ فَاغْتَسِلْ، وَلَا تُحْدِثْ شَيْئًا حَتَّى تَأْتِيَنِي» ”جاؤ اور غسل کرو، اور میرے پاس واپس آنے تک کوئی اور کام نہ کرنا“، پس میں نے غسل کیا، پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے ایسی دعائیں فرمائیں کہ مجھے ان کے بدلے سرخ اونٹوں کا ملنا بھی اتنی خوشی نہ دیتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”السدی رحمہ اللہ سے یہ حدیث صرف یحییٰ بن یزید رحمہ اللہ نے روایت کی ہے۔“
دار الحرمین کے نسخے میں اسی طرح ہے، اور غالباً صحیح نام حسن بن یزید الاصم رحمہ اللہ ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6322]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: يرويه السدي واختلف عنه فرواه سريج بن يونس ومحمد بن بكار وأبو معمر القطيعي وزحمويه وجمهور بن منصور وإبراهيم بن أبي العباس عن الحسن بن يزيد بن الأصم عن السدي عن أبي عبد الرحمن السلمي عن علي وحدث به حاتم بن الليث عن إبراهيم بن أبي العباس عن الحسن بن يزيد عن السدي عن سعد بن عبيدة عن أبي عبد الرحمن عن علي زاد فيه سعد بن عبيدة وهو وهم والقول الأول أصح «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 4، ص 159» »
«أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 601، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 657، 656، 745، 746، 747، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 190 / 1، 2005 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 193، 2144، 8481، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3214، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1041، 1042، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 1475، 1474، 1476، 1478، 1479، 1480، 6767، وأحمد فى «مسنده» برقم: 770، 822، 1089، 1108، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 122، 124، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 423، 424، والبزار فى «مسنده» برقم: 592، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6108، 6109، 9935، 9936، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 11261، 11267، 11962، 11963، 11970، 32752، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5490»

الحكم على الحديث:
الأصح عن السدي عن أبي عبد الرحمن السلمي عن علي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں