الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
28. من كره المصبوغ للمحرم
جنہوں نے محرم کے لیے رنگا ہوا لباس پہننے کو ناپسند کیا ہے
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 13316 (کل: 7 مقامات، 4 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 13316
مسند احمد: 5131
ترقیم عوامۃ: 13023 ترقیم الشثری: -- 13316
حضرت عمر نے محرم کے لیے ورس میں رنگا ہوا کپڑا یا زعفران میں رنگا ہواکپڑا استعمال کرنے سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13316]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 13023»
حدیث نمبر: 5131
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، وَحَجَّاجٌ ، قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يُحَدِّثُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى عَنْ الْوَرْسِ وَالزَّعْفَرَانِ"، قَالَ شُعْبَةُ: قُلْتُ لَهُ: يَعْنِي الْمُحْرِمَ؟ قَالَ: نَعَمْ.
عبداللہ دینار رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک مرتبہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ورس اور زعفران سے منع فرمایا ہے، میں نے پوچھا، محرم کو؟ فرمایا: ہاں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5131]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، خ : 5794 .
حدیث نمبر: 2598
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَلْبَسَ الْمُحْرِمَ الْقُمُصَ، أَوِ الأَقْبِيَةَ، أَوِ الْخُفَّيْنِ، إِلا أَنْ لا يَجِدَ نَعْلَيْنِ، أَوِ السَّرَاوِيلاتِ، أَوْ يَلْبَسَ شَيْئًا مَسَّهُ وَرْسٌ، أَوْ زَعْفَرَانٌ"
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام والے شخص کو قمیص، قبا اور موزے پہننے سے منع فرمایا ہے لیکن اگر اس کے پاس جوتے نہ ہوں تو موزے (ٹخنوں تک کاٹ کر) پہن سکتا ہے اور شلوار اور وہ کپڑے جسے ورس یا زعفران لگا ہو، پہننے سے منع فرمایا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: المناسك/حدیث: 2598]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 134، 366، 1542، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1177، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1160، وابن الجارود فى "المنتقى"، 457، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2597، 2598، 2599، 2600، 2601، 2682، 2683، 2684، 2685، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3761، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1794، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2665، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1823، والترمذي فى (جامعه) برقم: 833، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2929، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1369، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2469، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4540»
حدیث نمبر: 2601
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّازِقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَجُلا نَادَى، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا يَجْتَنِبُ الْمُحْرِمُ مِنَ الثِّيَابِ، فَقَالَ:" لا تَلْبَسُوا السَّرَاوِيلَ، وَلا الْقُمُصَ، وَلا الْبُرْنُسَ، وَلا الْعِمَامَةَ، وَلا ثَوْبَ مَسَّهُ الزَّعْفَرَانُ وَلا وَرْسٌ، وَلْيُحْرِمَ أَحَدُكُمْ فِي إِزَارٍ وَرِدَاءٍ وَنَعْلَيْنِ، فَإِنْ لَمْ يَجِدْ نَعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسْ خُفَّيْنِ وَلْيَقْطَعْهُمَا حَتَّى يَكُونَا إِلَى الْكَعْبَيْنِ"
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے بلند آواز سے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول، محرم کون کون سے کپڑے نہ پہنے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم شلواریں، قمیص، ٹوپی والے کوٹ، پگڑیاں اور زعفران اور ورس بوٹی سے رنگے ہوئے کپڑے مت پہنو۔ بلکہ تم میں سے کوئی شخص احرام باندھے تو تہہ بند، چادر اور جوتے پہن لے۔ اور اگر اسے جوتے نہ ملیں تو موزے پہن لے اور ان کو (اوپر سے کاٹ لے) حتّیٰ کہ وہ ٹخنوں سے نیچے آجائیں۔“ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: المناسك/حدیث: 2601]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 134، 366، 1542، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1177، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1160، وابن الجارود فى "المنتقى"، 457، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2597، 2598، 2599، 2600، 2601، 2682، 2683، 2684، 2685، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3761، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1794، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2665، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1823، والترمذي فى (جامعه) برقم: 833، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2929، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1369، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2469، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4540»
حدیث نمبر: 2682
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ الْعِجْلِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَجُلا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِذَاكَ الْمَكَانِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا لا يَلْبَسُ الْمُحْرِمُ مِنَ الثِّيَابِ، قَالَ:" لا يَلْبَسُ الْقُمُصَ، وَلا السَّرَاوِيلَ، وَلا الْعِمَامَةَ، وَلا الْخُفَّيْنِ إِلا أَنْ لا يَجِدَ نَعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسْهُمَا أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ، وَلا شَيْئًا مِنَ الثِّيَابِ مَسَّهُ وَرْسٌ أَوْ زَعْفَرَانٌ، وَلا الْبُرْنُسَ"
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا جبکہ آپ فلاں مقام پر تھے، اس نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم محرم کون سے کپڑے پہن سکتا ہے؟ آپ نے فرمایا: محرم قمیص، شلوار، پگڑی اور موزے نہ پہنے ہاں اگر اسے جوتے نہ ملیں تو موزے ٹخنوں سے نیچے تک کاٹ کر انہیں پہن لے۔ اور جن کپڑوں کو ورس بوٹی یا زعفران سے رنگ دیا گیا ہو، اور ٹوپی والا کوٹ نہ پہنے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2682]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 134، 366، 1542، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1177، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1160، وابن الجارود فى "المنتقى"، 457، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2597، 2598، 2599، 2600، 2601، 2682، 2683، 2684، 2685، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3761، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1794، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2665، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1823، والترمذي فى (جامعه) برقم: 833، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2929، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1369، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2469، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4540»
ترقیم العلمیہ : 2441 ترقیم الرسالہ : -- 2473
نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا أَبُو خَيْثَمَةَ ، ح وَنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ . ح وَنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، قَالُوا: نا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يَلْبَسُ الْمُحْرِمُ مِنَ الثِّيَابِ؟ فَقَالَ:" لا يَلْبَسُ الْقَمِيصَ، وَلا الْعِمَامَةَ، وَلا السَّرَاوِيلَ، وَلا الْبُرْنُسَ، وَلا ثَوْبًا مَسَّهُ الْوَرْسُ، وَلا الزَّعْفَرَانُ، وَلا الْخُفَّيْنِ، إِلا لِمَنْ لَمْ يَجِدْ نَعْلَيْنِ، فَمَنْ لَمْ يَجِدْ نَعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسْ خُفَّيْنِ، وَلْيَقْطَعْهُمَا أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ" . وَقَالَ يُوسُفُ: حَتَّى يَكُونَا أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ.
سالم اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: حالت احرام والا شخص کون سے کپڑے پہنے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ قمیص نہیں پہنے گا، عمامہ نہیں پہنے گا، شلوار نہیں پہنے گا، ٹوپی نہیں پہنے گا اور ایسا کپڑا نہیں پہنے گا، جس پر ورس یا زعفران لگا ہوا ہے، وہ موزے نہیں پہنے گا، البتہ اسے اگر جوتے نہ ملیں، تو حکم مختلف ہے، جس شخص کو جوتے نہ ملیں، وہ موزے پہن سکتا ہے، البتہ وہ ان دونوں کو ٹخنوں کے نیچے سے کاٹ لے۔“ یوسف نامی راوی یہ الفاظ نقل کرتے ہیں: ”انہیں کاٹ لے کہ وہ ٹخنوں کے نیچے تک ہو جائیں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2473]
ترقیم العلمیہ: 2441
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 134، 366، 1542، 1838، 1842، 5794، 5802، 5805، 5806، 5847، 5852، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1177،، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 660، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2597، 2598، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3761، 3782، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1823، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2929، 2930، 2932،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2469، 2472، 2473، 2478، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4540»
ترقیم العلمیہ : 2446 ترقیم الرسالہ : -- 2478
نا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نا حُمَيْدُ بْنُ الرَّبِيعِ ، نا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لُبْسِ الْقَمِيصِ وَالأَقْبِيَةِ وَالسَّرَاوِيلِ، وَالْخُفَّيْنِ، إِلا أَنْ لا يَجِدَ النَّعْلَيْنِ، وَلا يَلْبَسْ ثَوْبًا مَسَّهُ زَعْفَرَانُ أَوْ وَرْسٌ"، يَعْنِي الْمُحْرِمَ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (احرام کی حالت میں) قمیص، قبا، شلوار اور موزے پہننے سے منع کیا ہے، البتہ جس کو جوتے نہ ملیں (اس کا حکم مختلف ہے)، حالت احرام والا شخص ایسا کپڑا نہیں پہنے گا، جس پر زعفران یا ورس لگا ہوا ہو۔ (راوی بیان کرتے ہیں) اس سے مراد یہ ہے کہ حالت احرام والا شخص یہ کام نہیں کر سکتا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2478]
ترقیم العلمیہ: 2446
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 134، 366، 1542، 1838، 1842، 5794، 5802، 5805، 5806، 5847، 5852، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1177،، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 660، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2597، 2598، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3761، 3782، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1823، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2929، 2930، 2932،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2469، 2472، 2473، 2478، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4540»