🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
80. في الرجل يدخل البيت ليس (فيه أحد)
اس آدمی کا بیان جو ایسے گھر میں داخل ہو جس میں کوئی نہ ہو
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 27504 (کل: 14 مقامات، 10 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 27504، 3019، 3026
سنن ابوداود: 971
الادب المفرد: 1055
صحیح الادب المفرد: 810
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 202
سنن دارقطنی: 1329، 1330
الجامع الكامل: 11020
السنن الكبرى للبيهقي: 2821، 2832
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2866
المعجم الاوسط: 2625
1 تا 10
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26353 ترقیم الشثری: -- 27504
حدثنا حميد بن عبد الرحمن ، عن هشام بن سعد ، عن نافع ، عن ابن عمر : في الرجل يدخل في البيت او المسجد ليس فيه احد، قال: يقول: السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) سقط من: [جـ، ز].
(٤) حسن؛ هشام بن سعد صدوق.

حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس آدمی کے بارے میں جو کسی گھر یا مسجد میں داخل ہو اور وہاں کوئی نہ ہو یوں ارشاد فرمایا: کہ وہ شخص یوں کہے۔ (السَّلاَمُ عَلَیْنَا وَعَلَی عِبَادِ اللہِ الصَّالِحِینَ)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27504]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن حجر: بسند حسن .، ترقيم محمد عوامة: 26353»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 971
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، سَمِعْتُ مُجَاهِدًا يُحَدِّثُ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي التَّشَهُّدِ:" التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ الصَّلَوَاتُ الطَّيِّبَاتُ، السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ". قَالَ: قَالَ ابْنُ عُمَرَ: زِدْتَ فِيهَا" وَبَرَكَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ". قَالَ ابْنُ عُمَرَ: زِدْتُ فِيهَا" وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما تشہد کے سلسلہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ تشہد یہ ہے: «التحيات لله الصلوات الطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته» ”آداب بندگیاں، اور پاکیزہ صلاتیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلام، اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں نازل ہوں، اور سلام ہو ہم پر اور اللہ کے تمام نیک و صالح بندوں پر، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں“۔ راوی کہتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اس تشہد میں «وبركاته» اور «وحده لا شريك له» کا اضافہ میں نے کیا ہے ۱؎۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 971]
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تشہد کے یہ کلمات بیان کرتے ہیں: «التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ، الصَّلَوَاتُ، الطَّيِّبَاتُ، السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ» ”تمام طرح کی عظمتیں اللہ کے لیے ہیں۔ (عبادت کا مستحق بھی وہی ہے)۔ پاکیزہ کلمات، اذکار اور دعائیں اللہ کے لیے، سلامتی ہو آپ پر اے اللہ کے نبی! اور اس کی رحمتیں اور برکتیں۔“ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ «وَبَرَكَاتُهُ» کا لفظ میری طرف سے اضافہ ہے۔ «السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”سلامتی ہو ہم پر اور اللہ کے صالح بندوں پر۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی ساجھی و شریک نہیں۔ اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔“ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ «وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ» کے الفاظ میری طرف سے اضافہ ہیں۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 971]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، وراجع: موطا امام مالک/الصلاة 13(53)، (تحفة الأشراف: 7396) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: تشہد میں یہ دونوں اضافے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں ایسا ہرگز نہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنی طرف سے ان کا اضافہ خود کر دیا ہو بلکہ آپ نے اپنے اس تشہد میں ان کا اضافہ ان صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے لے کر کیا ہے جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے انہیں روایت کیا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1055
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي مَعْنٌ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ‏:‏ إِذَا دَخَلَ الْبَيْتَ غَيْرَ الْمَسْكُونِ فَلْيَقُلِ‏:‏ السَّلاَمُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللهِ الصَّالِحِينَ‏.‏
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: جب کوئی بے آباد گھر میں داخل ہو تو اسے چاہیے کہ وہ کہے: «السلام علينا» ...... سلام ہو ہم پر اور اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں پر۔ [الادب المفرد/كتاب الاستئذان/حدیث: 1055]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: حسن .» ‏‏‏‏
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 25835» 0
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 810
810/1055 (حسن الإسناد) عن عبد الله بن عمر قال:"إذا دخل البيت غير المسكون، فليقل: السلام علينا، وعلى عباد الله الصالحين".
0 [صحيح الادب المفرد/حدیث: 810]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: حسن الإسناد .» ‏‏‏‏
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 25835» 0
قال الشيخ الألباني: حسن الإسناد

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 202
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ كَانَ يَتَشَهَّدُ، فَيَقُولُ: " بِسْمِ اللَّهِ، التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ الصَّلَوَاتُ لِلَّهِ الزَّاكِيَاتُ لِلَّهِ، السَّلَامُ عَلَى النَّبِيِّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ، شَهِدْتُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، شَهِدْتُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ"، يَقُولُ: هَذَا فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ وَيَدْعُو إِذَا قَضَى تَشَهُّدَهُ بِمَا بَدَا لَهُ، فَإِذَا جَلَسَ فِي آخِرِ صَلَاتِهِ، تَشَهَّدَ كَذَلِكَ أَيْضًا. إِلَّا أَنَّهُ يُقَدِّمُ التَّشَهُّدَ ثُمَّ يَدْعُو بِمَا بَدَا لَهُ، فَإِذَا قَضَى تَشَهُّدَهُ وَأَرَادَ أَنْ يُسَلِّمَ، قَالَ:" السَّلَامُ عَلَى النَّبِيِّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ، السَّلَامُ عَلَيْكُمْ" عَنْ يَمِينِهِ ثُمَّ يَرُدُّ عَلَى الْإِمَامِ، فَإِنْ سَلَّمَ عَلَيْهِ أَحَدٌ عَنْ يَسَارِهِ رَدَّ عَلَيْهِ
حضرت نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما تشہد پڑھتے تھے اس طرح: «بِسْمِ اللّٰهِ التَّحِيَّاتُ لِلّٰهِ الصَّلَوَاتُ لِلّٰهِ الزَّاكِيَاتُ لِلّٰهِ السَّلاَمُ عَلَى النَّبِيِّ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلاَمُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللّٰهِ الصَّالِحِينَ شَهِدْتُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ شَهِدْتُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللّٰهِ» کہتے تھے یہ پہلی دو رکعتوں کے بعد مانگتے تھے بعد تشہد کے جو کچھ جی چاہتا تھا، پھر جب اخیر قعدہ کرتے اور اسی طرح پڑھتے مگر پہلے تشہد پڑھتے پھر دعا مانگتے جو چاہتے اور بعد تشہد کے جب سلام پھیرنے لگتے تو کہتے: «السَّلاَمُ عَلَى النَّبِيِّ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ . السَّلاَمُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللّٰهِ الصَّالِحِينَ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ» داہنی طرف کہتے، پھر امام کے سلام کا جواب دیتے۔ پھر اگر کوئی بائیں طرف والا اُن کو سلام کرتا تو اس کو بھی جواب دیتے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 202]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 971، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2877، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3147، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 3148، شركة الحروف نمبر: 191، فواد عبدالباقي نمبر: 3 - كِتَابُ الصَّلَاةِ-ح: 54»

الحكم على الحديث:
موقوف صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 3007 ترقیم الشثری: -- 3019
حدثنا حدثنا الفضل بن دكين، عن سفيان، عن زيد العمي، عن ابي الصديق الناجي، عن ابن عمر: ان ابا بكر كان يعلمهم التشهد على المنبر كما يعلم الصبيان في الكتاب , التحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك ايها النبي ورحمة الله وبركاته السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين اشهد ان لا إله إلا الله واشهد ان محمدا عبده ورسوله"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الصييان).
(٢) زيادة من: [أ، ب، جـ، ك].
(٣) في [هـ]: زيادة (للَّه).
(٤) سقط من: [جـ].
(٥) ضعيف؛ لضعف زيد العمي.

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکرمنبر پر تشہد کے کلمات اس طرح سکھایا کرتے تھے جیسے بچوں کو سکھایا جاتا ہے، وہ کلمات یہ تھے: تمام زبانی عبادتیں، بدنی عبادتیں اور مالی عبادتیں اللہ کے لئے ہیں۔ اے نبی آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت و برکت آپ پر نازل ہو۔ ہم پر بھی سلامتی ہو اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3019]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: قول أبي الصديق عن ابن عمر عن أبي بكر الصديق أشبه يعني أشبه بالصواب ممن قال عن ابن عمر .» ‏‏‏‏
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 971، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2866، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1330، 1329، وأحمد فى «مسنده» برقم: 5460، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5605، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 520 / 1، 520 / 2، 520 / 3، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3028، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1570، 1571، 1572، 1573، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3803، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13809، 14003، 14004، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2625، ترقيم محمد عوامة: 3007»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 3014 ترقیم الشثری: -- 3026
حدثنا حدثنا ابو خالد الاحمر، عن يحيى بن سعيد، عن نافع، عن ابن عمر ، انه كان لا يقول في الركعتين:" السلام عليك ايها النبي السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في جميع النسخ، ولعل الأظهر حذفها، كما عند مالك في الموطأ (٢٠٤)، والبيهقي في السنن ٢/ ١٤٢.
(٢) حسن؛ أبو خالد صدوق.

حضرت نافع کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما دو رکعات کے درمیان یہ کلمات نہیں کہا کرتے تھے: اے نبی آپ پر سلامتی ہو۔ ہم پر بھی سلامتی ہو اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 3026]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 3014»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1313 ترقیم الرسالہ : -- 1329
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، ثنا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، أَخْبَرَنِي أبِي ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُجَاهِدًا ، يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ فِي التَّشَهُّدِ:" التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ، السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ"، قَالَ ابْنُ عُمَرَ: زِدْتُ فِيهَا وَبَرَكَاتُهُ:" السَّلامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ، أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ"، قَالَ ابْنُ عُمَرَ: وَزِدْتُ فِيهَا وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ:" وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ" . هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ. وَقَدْ عَنْ تَابَعَهُ عَلَى رَفْعِهِ ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ شُعْبَةَ، وَوَقَفَهُ غَيْرَهُمَا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشہد میں یہ پڑھتے تھے: ”تمام قولی اور جسمانی عبادتیں اللہ کے لیے مخصوص ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمتیں نازل ہوں۔“ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نے اس میں ان الفاظ کا اضافہ کیا ہے: اور اس کی برکتیں بھی نازل ہوں (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تشہد کے یہ الفاظ ہیں) ہم پر اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر سلامتی نازل ہو، میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں اس میں ان الفاظ کا اضافہ کرتا ہوں: وہ ایک ہے، اس کا کوئی شریک نہیں (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تشہد کے یہ الفاظ ہیں) میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ اس روایت کی سند مستند ہے، ابن ابوعدی نے بھی شعبہ کے حوالے سے اسے مرفوع روایت کے طور پر نقل کیا، جبکہ ان دونوں کے علاوہ دیگر نے اسے موقوف روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1329]
ترقیم العلمیہ: 1313
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 971، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2866، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1329، 1330، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 5460»
«قال الدارقطني: إسناده صحيح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (4 / 26)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1314 ترقیم الرسالہ : -- 1330
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ السُّكَّرِيُّ ، ثنا خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبِ بْنِ خَارِجَةَ. ح وَحَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عُثْمَانَ الْغَازِي أَبُو سَعِيدٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّغُولِيُّ ، ثنا خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبِ بْنِ خَارِجَةَ ، ثنا مُغِيثُ بْنُ بُدَيْلٍ ، ثنا خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُنَا التَّشَهُّدَ: التَّحِيَّاتُ الطَّيِّبَاتُ الزَّاكِيَاتُ لِلَّهِ، السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ، أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، ثُمَّ يُصَلِّي عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" . هَذَا لَفْظُ ابْنِ أَبِي عُثْمَانَ، مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ وَخَارِجَةُ ضَعِيفَانِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان الفاظ میں تشہد کی تعلیم دیتے تھے: ”تمام پاکیزہ عبادتیں اللہ کے لیے مخصوص ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو، اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں، ہم پر اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، وہ ایک ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے ہیں اور اس کے رسول ہیں۔“ (راوی کہتے ہیں) پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے تھے۔ روایت کے یہ الفاظ ابن ابوعثمان نامی راوی کے ہیں، اس روایت کے دو راوی موسیٰ بن عبیدہ اور خارجہ یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1330]
ترقیم العلمیہ: 1314
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 971، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2866، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1329، 1330، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 5460»
«قال الدارقطني: في إسناده موسى بن عبيدة وخارجة وهما ضعيفان، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (4 / 26)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11020
11020- عن ابن عمر، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم في التشهد: التحيات لله، الصلوات الطيبات، السلام عليك أيُّها النبي ورحمة الله وبركاته.
-قال ابن عمر: زدتُ فيها: وبركاته- السلام علينا وعلى
عباد الله الصّالحين، أشهد أن لا إله إلا الله
قال ابن عمر: زدت فيها:
وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده ورسوله.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو داود (971) والدارقطني (1/351) كلاهما من حديث نصر بن علي، حدثني أبي، حدثنا شعبة، عن أبي بشر، سمعتُ مجاهداً يحدث عن ابن عمر فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں