🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. الدعاء بالعافية
عافیت کی دعا کرنے کا بیان
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 31150 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 31150
سنن ترمذی: 3513
بلوغ المرام: 577
مشکوۃ المصابیح: 2091
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29799 ترقیم الشثری: -- 31150
حدثنا يزيد بن هارون ، اخبرنا كهمس بن الحسن ، عن عبد الله بن بريدة قال: قالت عائشة : لو علمت اي ليلة ليلة القدر، كان اكثر دعائي فيها: «اسال الله العفو والعافية» .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (حسن).
(٢) في [أ، ب، جـ، ط]: (يزيد).
(٣) صحيح؛ أخرجه البيهقي في الشعب (٣٧٠٢)، وبنحوه أخرجه أحمد (٢٥٤٩٧)، وانظر: رقم [٣١١٤٨]، وورد مرفوعًا، أخرجه الترمذي (٣٥١٣)، والنسائي في الكبرى (١٠٧٠٨)، وابن ماجه (٣٨٥٠).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ اگر مجھے معلوم ہوجاتا کہ کون سی رات لیلۃ القدر کی ہے؟ تو میں اس رات میں کثرت سے یہ دعا کرتی: میں اللہ سے معافی اور عافیت کا سوال کرتی ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31150]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: والصحيح عن ابن بريدة عن عائشة . قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 1948، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7665، 10642، 10643، 10644، 10647، 10648، 10645، 10646، 11624، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3513، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3850، وأحمد فى «مسنده» برقم: 26021، 26136، 26144، 26134، 26380، 26856، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31148، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2500، ترقيم محمد عوامة: 29799»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3513
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الضُّبَعِيُّ، عَنْ كَهْمَسِ بْنِ الْحَسَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ عَلِمْتُ أَيُّ لَيْلَةٍ لَيْلَةُ الْقَدْرِ مَا أَقُولُ فِيهَا؟ قَالَ: قُولِي: " اللَّهُمَّ إِنَّكَ عُفُوٌّ كَرِيمٌ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں نے کہا: اللہ کے رسول! اگر مجھے معلوم ہو جائے کہ کون سی رات لیلۃ القدر ہے تو میں اس میں کیا پڑھوں؟ آپ نے فرمایا: ”پڑھو «اللهم إنك عفو كريم تحب العفو فاعف عني» ”اے اللہ! تو عفو و درگزر کرنے والا مہربان ہے، اور عفو و درگزر کرنے کو تو پسند کرتا ہے، اس لیے تو مجھے معاف و درگزر کر دے“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3513]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الدعاء 5 (3850) (تحفة الأشراف: 16185) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3850)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
ابن ماجه (3850)
عبد الله بن بريدة لم يسمع من عائشة كما قال الدارقطني (السنن 3/ 233ح 3517) و البيهقي (7/ 118)
و دفاع ابن التركماني باطل لأن الخاص مقدم على العام.وللحديث شاهد ضعيف عند النسائي في الكبرى (10714) فيه سفيان الثوري مدلس و عنعن.و شاهد آخر موقوف عنده (10707) وسنده ضعيف،فيه … عبد الله بن جبير و فيه نظر و يقال: حنين و يقال: حسن!
انوار الصحيفة ص 297، 298

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 577
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: قلت: يا رسول الله أرأيت إن علمت أي ليلة ليلة القدر ما أقول فيها؟ قال: «‏‏‏‏قولي: اللهم إنك عفو تحب العفو فاعف عني» . رواه الخمسة غير أبي داود وصححه الترمذي والحاكم.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! مجھے بتلائیں کہ اگر میں جان لوں، شب قدر کون سی ہے تو اس میں کیا کہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہہ «اللهم إنك عفو تحب العفو فاعف عني» ”اے اللہ! بیشک تو ہی درگزر کرنے والا ہے، تو درگزر کرنا پسند کرتا ہے، مجھ سے درگزر فرما۔“ اسے ابوداؤد کے علاوہ پانچوں نے روایت کیا ہے اور اسے ترمذی اور حاکم نے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 577]
«وَعَنْ» اور سے – «عَائِشَةَ» عائشہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَتْ» (انہوں نے) کہا: – «قُلْتُ» میں نے کہا: – «يَا رَسُولَ اللَّهِ» اے اللہ کے رسول! – «أَرَأَيْتَ» آپ کا کیا خیال ہے – «إِنْ عَلِمْتُ» اگر میں جان لوں – «أَيُّ لَيْلَةٍ» کون سی رات – «لَيْلَةُ الْقَدْرِ» شب قدر ہے – «مَا أَقُولُ فِيهَا» تو میں اس میں کیا کہوں؟ – «قَالَ» آپ نے فرمایا: – «قُولِي» کہو: – «اللَّهُمَّ» اے اللہ! – «إِنَّكَ عَفُوٌّ» بے شک تو بہت معاف کرنے والا ہے – «تُحِبُّ الْعَفْوَ» معاف کرنے کو پسند کرتا ہے – «فَاعْفُ عَنِّي» پس مجھے معاف فرما دے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْخَمْسَةُ» پانچوں نے – «غَيْرَ أَبِي دَاوُدَ» سوائے ابو داود کے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح کہا – «التِّرْمِذِيُّ» ترمذی نے – «وَالْحَاكِمُ» اور حاکم نے۔
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! بتائیے اگر مجھے معلوم ہو جائے کہ کون سی رات شب قدر ہے تو میں اس میں کیا کہوں؟ آپ نے فرمایا: ”یہ کہو: اللّٰھم إنک عفو تحب العفو فاعف عنی (اے اللہ! تو بہت معاف کرنے والا ہے، معاف کرنے کو پسند کرتا ہے، پس مجھے معاف فرما دے)۔“ اسے ابو داود کے سوا پانچوں نے روایت کیا ہے اور ترمذی اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 577]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، الدعوات، باب 85، حديث:3513 وقال: "حسن صحيح"، وابن ماجه، الدعاء، حديث:3850، وأحمد:6 /171، والحاكم:1 /530، والنسائي في الكبرٰي، حديث:872 وغيره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2091
(الْفَصْلُ الثَّانِي) 2091 - عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ إِنْ عَلِمْتُ أَيُّ لَيْلَةٍ لَيْلَةُ الْقَدْرِ، مَا أَقُولُ فِيهَا؟ قَالَ: قُولِي:"اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعَفُ عَنِّي"رَوَاهُ أَحْمَدُ وَابْنُ مَاجَهْ وَالتِّرْمِذِيُّ وَصَحَّحَهُ.
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم! مجھے بتائیں اگر میں جان لوں کہ کون سی رات شب قدر ہے تو میں اس میں کیا دعا کروں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”کہو: «اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي» ”اے اللہ! بے شک تو درگزر فرمانے والا ہے، درگزر کو پسند فرماتا ہے، پس مجھ سے بھی درگزر فرما۔““ احمد، ابن ماجہ، ترمذی، اور انہوں نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ اسنادہ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصوم/حدیث: 2091]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أحمد (151/6 ح 25898) و ابن ماجه (3850) و الترمذي (3513)
٭ عبد الله بن بريدة لم يسمع من عائشة رضي الله عنها کما قال الدارقطني (السنن 233/3 ح 3517) والبيھقي (1187) و دفاع ابن الترکماني باطل لأن الخاص مقدم علي العام و للحديث شواھد ضعيفة .»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں