🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. ما يدعو به في قنوت الفجر
قنوت فجر میں یوں دعا کرے
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 31697 (کل: 4 مقامات، 1 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 31697، 7209، 31695، 31701
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30334 ترقیم الشثری: -- 31697
حدثنا هشيم قال: اخبرنا حصين قال: صليت الغداة ذات يوم وصلى خلفي عثمان بن زياد قال: فقنت في صلاة الصبح قال: فلما قضيت صلاتي قال لي: ما قلت في قنوتك؟ فقلت: ذكرت هؤلاء الكلمات: اللهم إنا نستعينك ونستغفرك ونثني عليك الخير ولا نكفرك، ونخلع ونترك من يفجرك، اللهم إياك نعبد، ولك نصلي ونسجد، وإليك نسعى ونحمد، ونرجو رحمتك، ونخشى عذابك (الجد) ، إن عذابك بالكافرين ملحق.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
حضرت ھشیم فرماتے ہیں کہ حضرت حصین نے فرمایا: میں نے ایک دن صبح کی نماز پڑھائی، اور عثمان بن زیاد نے میرے پیچھے نماز پڑھی آپ فرماتے ہیں، میں نے صبح کی نماز میں قنوت پڑھی: فرماتے ہیں کہ جب میری نماز مکمل ہوئی تو عثمان بن زیاد نے مجھ سے کہا: آپ نے قنوت میں کون سی دعا پڑھی؟ تو میں نے کہا: میں نے یہ کلمات ذکر کیے: اے اللہ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں اور ہم تجھ سے معافی مانگتے ہیں۔ اور ہم تیری بہت اچھی تعریف کرتے ہیں اور ہم تیری ناشکری نہیں کرتے۔ اور ہم الگ ہوتے اور چھوڑتے ہیں اس شخص کو جو تر ی نافرمانی کرے۔ اے اللہ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں۔ اور تیرے ہی لیے نماز پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں۔ اور ہم تیری طرف ہی دوڑتے ہیں اور تیری خدمت میں حاضر ہوتے ہیں۔ اور ہم تیری رحمت کے امیدوار ہیں اور ہم تیرے سخت عذاب سے ڈرتے ہیں۔ بیشک تیرا عذاب کافروں کو ملنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31697]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 30334»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 7100 ترقیم الشثری: -- 7209
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا هشيم، قال: اخبرنا ابن ابي ليلى، عن عطاء، عن عبيد بن عمير، قال: صليت خلف عمر بن الخطاب الغداة، فقال في قنوته:" اللهم إنا نستعينك ونستغفرك , ونثني عليك الخير ولا نكفرك , ونخلع ونترك من يفجرك , اللهم إياك نعبد ولك نصلي ونسجد , وإليك نسعى ونحفد , ونرجو رحمتك ونخشى عذابك ؛ إن عذابك بالكفار ملحق"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (و).
(٢) ضعيف؛ لضعف ابن أبي ليلى.

حضرت عبید بن عمیر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کے پیچھے فجر کی نماز پڑھی، انہوں نے دعائے قنوت میں یہ کلمات کہے: اے اللہ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں، تجھ سے مغفرت مانگتے ہیں، تیری خرَ کی تعریف کرتے ہیں، تیری ناشکری نہیں کرتے، جو تیری نافرمانی کرے اسے چھوڑتے ہیں اور اس سے دور ہوتے ہیں۔ اے اللہ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں، تیرے لئے نماز پڑھتے ہیں، تیرے آگے سجدہ کرتے ہیں۔ تیری طرف چلتے ہیں، تیری رحمت کی امید رکھتے ہیں، تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں اور بیشک تیرا عذاب کافروں تک پہنچنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7209]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3161، 3162، 3194، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4969، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7214، 31695، 31701، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1475، ترقيم محمد عوامة: 7100»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30332 ترقیم الشثری: -- 31695
حدثنا هشيم قال: اخبرنا ابن ابي ليلى ، عن عطاء ، عن عبيد بن عمير قال: صليت خلف عمر بن الخطاب الغداة، فقال في قنوته: اللهم إنا نستعينك ونستغفرك، ونثني عليك الخير، ولا نكفرك، ونخلع ونترك من يفجرك، اللهم إياك نعبد، ولك نصلي ونسجد، وإليك نسعى ونحفد، نرجو رحمتك ونخشى عذابك، إن عذابك بالكافرين ملحق.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: زيادة (و).
(٢) ضعيف؛ لضعف ابن أبي ليلى، أخرجه البيهقي ٢/ ٢١٠، وابن جرير في مسند ابن عباس من تهذيب الآثار (٦٠٣)؛ وعبد الرزاق (٤٩٦٩).

حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ میں نے عمر بن خطاب کے پیچھے صبح کی نماز پڑھی، تو انہوں نے قنوت فجر میں یہ دعا پڑھی: اے اللہ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں اور تجھ سے معافی مانگتے ہیں۔ اور تیری بہت اچھی تعریف کرتے ہیں۔ اور ہم تیری نا شکری نہیں کرتے۔ اور ہم الگ ہوتے ہیں اور چھوڑتے ہیں اس شخص کو جو تیری نافرمانی کرے۔ اے اللہ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں۔ اور تیرے لیے ہی نماز پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں۔ اور تیری طرف ہی دوڑتے ہیں اور تیر ی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں۔ اور ہم تیری رحمت کے امیدوار ہیں۔ اور ہم تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ بیشک تیرا عذاب تو کافروں کو ملنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31695]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف ابن أبي ليلى .» ‏‏‏‏
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3161، 3162، 3194، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4969، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7210، 7214، 31701، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1475، ترقيم محمد عوامة: 30332»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30337 ترقیم الشثری: -- 31701
حدثنا حفص بن غياث عن ابن جريج ، عن عطاء ، عن عبيد بن عمير قال: سمعت عمر يقنت في الفجر: اللهم إنا نستعينك ونؤمن بك، ونتوكل عليك، ونثني عليك الخير، ولا نكفرك، اللهم إياك نعبد ؛ ولك نصلي ونسجد ؛ وإليك نسعى ونحفد، نرجو رحمتك، ونخشى عذابك، إن عذابك بالكافرين ملحق، اللهم عذب كفرة اهل الكتاب الذين يصدون عن سبيلك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (بن).
(٢) في [أ، ط، هـ]: زيادة (و).
(٣) منقطع حكمًا؛ ابن جريج مدلس.

حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب کو فجر کی نماز میں یوں قنوت پڑھتے ہوئے سنا: اے اللہ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں، اور ہم تجھ پر ایمان لاتے ہیں۔ اور ہم تجھ پر ہی بھروسہ کرتے ہیں ہم تیری بہت اچھی تعریف کرتے ہیں اور ہم ترای ناشکری نہیں کرتے۔ اے اللہ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں۔ اور تیرے لیے ہی ہم نماز پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں۔ اور تیری ہی طرف دوڑتے ہیں اور خدمت میں حاضر ہوتے ہیں، ہم تیری رحمت کے امید وار ہیں اور ہم تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ بیشک تیرے عذاب کافروں کو ملنے والا ہے۔ اے اللہ! کافر اہل کتاب کو عذاب دے۔ جو روکتے ہیں تیرے راستہ سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31701]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3161، 3162، 3194، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4969، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7210، 7214، 31695، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1475، ترقيم محمد عوامة: 30337»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں