🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
124. ما يؤمر الرجل أن يدعو فلا يضره لسعة (عقرب)
آدمی کو یوں دعا کرنے کا حکم دیا گیا ہے پس اس طرح بچھو کا ڈسنا اس کو کچھ نقصان نہیں پہنچائے گا
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 31785 (کل: 16 مقامات، 10 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 31785، 31786، 31787
سنن ابوداود: 3899
سنن ترمذی: 3604M
سنن ابن ماجہ: 3518
مسند احمد: 7898
الفتح الربانی: 5493
صحیح ابن حبان: 1022، 1036
الجامع الكامل: 11208
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6427
المعجم الاوسط: 523، 1387، 2644، 6038
1 تا 10
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30418 ترقیم الشثری: -- 31785
حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا هشام بن حسان عن سهيل بن ابي صالح ، عن ابيه ، عن ابي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من قال حين يمسي ثلاث مرات: اعوذ بكلمات الله التامة من شر ما خلق، لم تضره لسعة تلك الليلة، قال سهيل: فكان اهله قد اعتادوا ان يقولوها ؛ فلسعت امراة فلم تجد لها وجعا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (سهل).
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٧٠٩)، وأحمد (٧٨٨٥) و (٨٨٨٠).

حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص شام کے وقت تین مرتبہ یہ کلمات پڑھے: میں پناہ لیتا ہوں اللہ کے مکمل کلمات کی اس کی مخلوق کے شر سے، تو اس رات میں کسی چیز کا ڈسنا اس کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31785]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الطحاوي: وقد روى هذا الحديث عن سهيل وهيب بن خالد فخالفهم جميعا في إسناده . قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2709، ومالك فى «الموطأ» برقم: 3501 / 759، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1020، 1021، 1022، 1036، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8374، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10346، 10347، 10348، 10349، 10350، 10351، 10352، 10353، 10354، 10355، 10356، 10357، 10358، 10361، 10359، 10360، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3898، 3899، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3604 (م 1)، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3518، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8013، 9002، 15950، 23552، 24140، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6688، والبزار فى «مسنده» برقم: 9065، 9066، 9405، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19834، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25105، 31783، 31787، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 18، 16، 17، 19، 20، 23، 21، 22، 25، 24، 28، 26، 27، 30، 29، 33، 31، 32، 34، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 523، 1387، 2644، 6038، ترقيم محمد عوامة: 30418»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3899
حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، حَدَّثَنِي الزُّبَيْدِيُّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ طَارِقٍ يَعْنِي ابْنَ مَخَاشِنٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَدِيغٍ لَدَغَتْهُ عَقْرَبٌ، قَالَ: فَقَالَ:" لَوْ قَالَ أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ لَمْ يُلْدَغْ أَوْ لَمْ يَضُرَّهُ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص لایا گیا جسے بچھو نے کاٹ لیا تھا تو آپ نے فرمایا: ”اگر وہ یہ دعا پڑھ لیتا: «أعوذ بكلمات الله التامة من شر ما خلق» ”میں اللہ کے کامل کلمات کی پناہ چاہتا ہوں اس کی تمام مخلوقات کی برائی سے“ تو وہ نہ کاٹتا یا اسے نقصان نہ پہنچاتا“۔ [سنن ابي داود/كتاب الطب /حدیث: 3899]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص لایا گیا جسے بچھو نے ڈنک مارا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اس نے «أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ» ”میں اللہ کے کامل کلمات کے ساتھ پناہ لیتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا فرمائی ہے۔“ کے کلمات پڑھے ہوتے تو اسے ڈنک نہ لگتا۔“ یا فرمایا: ”اسے دکھ نہ پہنچتا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الطب /حدیث: 3899]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 13516)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الطب 35 (3518)، مسند احمد (2/375) (ضعیف الإسناد)» ‏‏‏‏ (اس کے راوی طارق لین الحدیث ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
الزھري صرح بالسماع عند النسائي في الكبريٰ (10434) وعمل اليوم والليلة (598)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3604M
حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"لِيَسْأَلْ أَحَدُكُمْ رَبَّهُ حَاجَتَهُ حَتَّى يَسْأَلَهُ الْمِلْحَ، وَحَتَّى يَسْأَلَهُ شِسْعَ نَعْلِهِ إِذَا انْقَطَعَ" وَهَذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ قَطَنٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ سُلَيْمَانَ.
ثابت بنانی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک اپنی ضرورت اپنے رب سے مانگے، یہاں تک کہ نمک اور اپنے جوتے کا ٹوٹا ہوا تسمہ بھی اسی سے طلب کرے“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ روایت قطن کی مذکورہ روایت سے جسے وہ جعفر بن سلیمان سے روایت کرتے ہیں زیادہ صحیح ہے (یعنی: اس کا مرسل ہونا زیادہ صحیح ہے)۔ [سنن ترمذي/كتاب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3604M]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف، وانظر ماقبلہ (تحفة الأشراف: 276) (ضعیف)»

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3518
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ بَهْرَامَ , حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ الْأَشْجَعِيُّ , عَنْ سُفْيَانَ , عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ: لَدَغَتْ عَقْرَبٌ رَجُلًا , فَلَمْ يَنَمْ لَيْلَتَهُ , فَقِيلَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ فُلَانًا لَدَغَتْهُ عَقْرَبٌ فَلَمْ يَنَمْ لَيْلَتَهُ , فَقَالَ:" أَمَا إِنَّهُ لَوْ قَالَ حِينَ أَمْسَى: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ , مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ , مَا ضَرَّهُ لَدْغُ عَقْرَبٍ حَتَّى يُصْبِحَ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی کو بچھو نے ڈنک مار دیا تو وہ رات بھر نہیں سو سکا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا کہ فلاں شخص کو بچھو نے ڈنک مار دیا ہے، اور وہ رات بھر نہیں سو سکا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر وہ شام کے وقت ہی یہ دعا پڑھ لیتا «أعوذ بكلمات الله التامات من شر ما خلق» یعنی ”میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کے ذریعہ پناہ مانگتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کیا“، تو بچھو کا اسے ڈنک مارنا صبح تک ضرر نہ پہنچاتا“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3518]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ایک آدمی کو بچھو نے ڈنک مارا تو وہ رات بھر سو نہ سکا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا کہ ”فلاں کو بچھو نے ڈنک مارا تو اسے رات بھر نیند نہیں آئی۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر وہ شام کو یہ دعا پڑھ لیتا تو اسے صبح تک بچھو کے ڈنک کی تکلیف نہ اٹھانی پڑتی: «أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ» ”میں اللہ کے کامل (بے نقص اور بے عیب) کلمات کے ذریعے سے (اللہ کی) پناہ میں آتا ہوں، ہر اس شر سے جو اس نے پیدا کی۔““ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3518]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 12663، ومصباح الزجاجة: 1227)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الطب 19 (3899)، مسند احمد (2/375) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: پھر صبح کو یہ کہہ لیتا تو شام تک کوئی کیڑا ضررنہ پہنچا سکتا سبحان اللہ کیا عمدہ موثر اور مختصر دعا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7898
حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا هِشَامٌ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ قَالَ إِذَا أَمْسَى ثَلَاثَ مَرَّاتٍ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، لَمْ تَضُرَّهُ حُمَةٌ تِلْكَ اللَّيْلَةَ" . قَالَ: فَكَانَ أَهْلُنَا قَدْ تَعَلَّمُوهَا، فَكَانُوا يَقُولُونَهَا، فَلُدِغَتْ جَارِيَةٌ مِنْهُمْ، فَلَمْ تَجِدْ لَهَا وَجَعًا.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص شام ہونے پر تین مرتبہ یہ کلمات کہہ لے اعوذ بکلمات اللہ التامات من شر ما خلق۔ اس رات اسے کوئی زہریلی چیز نقصان نہ پہنچا سکے گی ہمارے اہل خانہ نے اس دعا کو سیکھ رکھا تھا اور وہ دعا کو پڑھتے تھے اتفاق سے ایک مرتبہ ہماری ایک بچی کو کسی چیز نے ڈس لیا لیکن اسے کسی قسم کا کوئی درد محسوس نہ ہوا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7898]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 2709.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 31786
قال (سهيل) : فكان اهلها قد اعتادوا ان (يقولوها) : فلسعت امراة فلم تجد لها وجعا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ك، هـ]: (سهل).
(٢) في [ط، هـ]: (يقولوا)، وفي [ك]: (يقولها).

حضرت سھیل فرماتے ہیں: کہ ان کلمات کا پڑھنا اس کے گھر والوں کی عادت بن گئی تھی۔ پھر ایک عورت کو ڈنک لگا پس اس کو ذرہ برابر بھی تکلیف محسوس نہیں ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31786]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30419 ترقیم الشثری: -- 31787
حدثنا [عبد الرحيم] بن سليمان ، عن حجاج ، عن الزهري ، عن طارق بن ابي مخاشن ، عن ابي هريرة قال: اتي رسول الله صلى الله عليه وسلم برجل قد لدغته عقرب، فقال: اما إنه لو قال: اعوذ بكلمات الله التامة من شر ما خلق، لم يلدغ، او لم يضره.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (عبد الرحمن)، وانظر: الدعاء للطبراني (٣٥١).
(٢) في [هـ]: (المحاسن)، وفي [أ، ب]: (محاسن).
(٣) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس عنعن وقد تابعه جماعة، أخرجه النسائي في الكبرى (١٠٤٣٤)، وأبو داود (٣٨٩٩)، والطحاوي في شرح المشكل (٣٤)، ويعقوب في المعرفة ١/ ٢١٤، والدارمي في الرد على الجهمية (٣١٢)، والدولابي في الكنى ٣/ ٩٨٩، والبيهقي في الدعوات (٥٢٩)، والطبراني في الدعاء (٣٥٢)، ومسند الشاميين (١٨١٤)، والمزي ١٣/ ٣٥٠، وانظر: ما قبله.

حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا جس کو بچھو نے ڈس لیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بہرحال اگر وہ یہ کلمات پڑھ لیتا: میں پناہ لیتا ہوں اللہ کے مکمل کلمات کی اس کی مخلوق کے شر سے، تو اسے ڈنک نہ لگتا یا فرمایا: اس کو نقصان نہ پہنچتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31787]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس عنعن وقد تابعه جماعة .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2709، ومالك فى «الموطأ» برقم: 3501 / 759، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1020، 1021، 1022، 1036، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8374، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10346، 10347، 10348، 10349، 10350، 10351، 10352، 10353، 10354، 10355، 10356، 10357، 10358، 10361، 10359، 10360، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3898، 3899، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3604 (م 1)، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3518، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8013، 9002، 15950، 23552، 24140، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6688، والبزار فى «مسنده» برقم: 9065، 9066، 9405، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19834، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25105، 31783، 31785، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 18، 16، 17، 19، 20، 23، 21، 22، 25، 24، 28، 26، 27، 30، 29، 33، 31، 32، 34، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 523، 1387، 2644، 6038، ترقيم محمد عوامة: 30419»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع حكمًا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5493
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ قَالَ إِذَا أَمْسَى ثَلَاثَ مَرَّاتٍ أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ لَمْ تَضُرَّهُ حُمَةٌ تِلْكَ اللَّيْلَةَ قَالَ فَكَانَ أَهْلُنَا قَدْ تَعَلَّمُوهَا فَكَانُوا يَقُولُونَهَا فَلُدِغَتْ جَارِيَةٌ مِنْهُمْ فَلَمْ تَجِدْ لَهَا وَجَعًا
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی شام کو یہ دعا تین بار پڑھے گا: أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ۔ (میں اللہ تعالیٰ کے کامل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں، اس کی مخلوق کی شرّ سے) تو اس رات کو کوئی زہر اس کونقصان نہیں دے گا۔ راوی کہتے ہیں: ہمارے اہل و عیال نے اس دعا کی تعلیم حاصل کی اور پھر وہ اس کو پڑھا کرتے تھے، ایک دفعہ ایک بچی کو کسی چیز نے ڈس دیا، لیکن اس کو اس کی کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔ [الفتح الربانی/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 5493]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2709، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7898 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7885»
وضاحت: فوائد: … کوئی زہر نقصان نہیں دے گا، اس کی دو صورتیں ہیں: (۱) کوئی زہریلا جانور اس کو ڈس نہیں سکے گا، (۲) ڈس تو سکتا ہے، لیکن اس کی تکلیف نہیں ہو گی، اس حدیث کے آخر سے دوسرا معنی ثابت ہو رہا ہے کہ بچی کوڈنگ تو لگا تھا، لیکن اس کو تکلیف نہیں ہوئی تھی۔

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2709
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1022
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَيْنِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُهَيْلٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ قَالَ حِينَ يُمْسِي: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، ثَلاثَ مَرَّاتٍ، لَمْ تَضُرَّهُ حَيَّةٌ إِلَى الصَّبَاحِ" . قَالَ: وَكَانَ إِذَا لُدِغَ إِنْسَانٌ مِنْ أَهْلِهِ، قَالَ: أَمَا قَالَ الْكَلِمَاتِ؟!.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص شام کے وقت یہ کلمات: «أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ» ”(اللہ تعالیٰ نے) جو بھی چیز پیدا کی ہے، میں اس کے شر سے اللہ تعالیٰ کے کامل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں“، تین مرتبہ پڑھے تو صبح تک کوئی سانپ (یا زہریلی چیز) اسے کوئی نقصان نہیں پہنچائے گی۔“ (راوی بیان کرتے ہیں) ان کے گھر والوں میں سے جب کسی کو (کوئی زہریلی چیز) کاٹ لیتی تو وہ یہ کہتے: کیا اس نے وہ کلمات نہیں پڑھے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 1022]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2709، مالك فى (الموطأ) برقم: 3501، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1020، 1021، 1022، 1036، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8374، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 10346، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3898، 3899، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3604 م 1، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3518، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8013» «رقم طبعة با وزير 1018»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق الرغيب» (1/ 226)، «الكلم الطيب» (33/ 23). * [أَمَا، قَالَ الْكَلِمَاتِ] قال الشيخ: قلت: في ثبوت هذه الكلمة نظر عندي؛ لأنها فيها شيبان بن أبي شيبة، وفي حفظه ضعف؛ كما بيَّنَته في ترجمته في «تيسير الانتفاع». ثم انفرد بها دون كل الثقات الذين شاركوه في رواية الحديث دونها؛ منهم مالك - رحمه الله -، وكذلك غيره في الطريق الأخرى عن أبي صالح كما تقدم. فتكون هذه الزيادة شاذة غير صحيحة، وصحَّت بلفظ آخر برقم (1033). وقد وجدت له شذوذا آخر، بزيادة أخرى في حديث يأتي برقمه (8380). تنبيه!! رقم (1033) = (1036) من «طبعة المؤسسة». أما الرقم الآخر وهو (8380) ليس موجود في كتاب الألباني -التعليقات الحسان- لأن آخر حديث فيه هو (7448). - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناد صحيح على شرط مسلم، وهو مكرر ما قبله، وفاعل "قال " هو أبو هريرة كما سيرد مصرحا به في الحديث (1036).
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1036
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلا لُدِغَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَا إِنَّكَ لَوْ كُنْتَ قُلْتَ حِينَ أَمْسَيْتَ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، مَا ضَرَّكَ" . قَالَ: فَكَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ إِذَا لُدِغَ إِنْسَانٌ مِنَّا أَمَرَهُ أَنْ يَقُولَهَا. قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا ضَرَّكَ" أَرَادَ بِهِ أَنَّكَ لَوْ قُلْتَ مَا قُلْنَا، لَمْ يَضُرَّكَ أَلَمُ اللَّدْغِ، لا أَنَّ الْكَلامَ الَّذِي قَالَ يَدْفَعُ قَضَاءَ اللَّهِ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص کو کسی زہریلی چیز نے کاٹ لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم نے شام کے وقت یہ کلمات پڑھ لیے ہوتے: «أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ» ”(اللہ نے) جو پیدا کیا ہے، میں اس کے شر سے اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں“، (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں) تو اس چیز نے تمہیں نقصان نہیں پہنچانا تھا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: ہم میں سے جب کسی شخص کو کوئی زہریلی چیز کاٹ لیتی تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اسے یہ کلمات پڑھنے کی ہدایت کرتے تھے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان کہ ”کوئی چیز تمہیں نقصان نہیں دے گی“ اس سے مراد یہ ہے کہ ہم نے جو پڑھا ہے، اگر تم وہ پڑھ لو گے تو ڈنگ مارنے کی تکلیف تمہیں نقصان نہیں دے گی۔ اس سے یہ مراد نہیں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو دعا پڑھی تھی، وہ اس شخص کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے فیصلے کو پرے کر دے گی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 1036]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2709، مالك فى (الموطأ) برقم: 3501، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1020، 1021، 1022، 1036، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8374، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 10346، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3898، 3899، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3604 م 1، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3518، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8013» «رقم طبعة با وزير 1033»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - تقدم برقم (1016). تنبيه!! رقم (1016) = (1020) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں