🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
57. ما ذكر في المدينة وفضلها
ان روایات کا بیان جو مدینہ اور اس کی فضیلت کے بارے میں ذکر کی گئیں
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 34602 (کل: 18 مقامات، 8 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 34602
مسند احمد: 14112، 14284، 14300، 14937، 15132، 15217
مسند الحمیدی: 1277
الفتح الربانی: 12647، 12974، 12985
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5655، 5657، 5829
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 253، 2901
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2174
المعجم الاوسط: 4977
11 تا 18
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12985
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أَشْرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَى فَلَقٍ مِنْ أَفْلَاقِ الْحَرَّةِ وَنَحْنُ مَعَهُ فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ”نِعْمَتِ الْأَرْضُ الْمَدِينَةُ إِذَا خَرَجَ الدَّجَّالُ، عَلَى كُلِّ نِقَبٍ مِنْ أَنْقَابِهَا مَلَكٌ لَا يَدْخُلَهَا، فَإِذَا كَانَ كَذَلِكَ رَجَفَتِ الْمَدِينَةُ بِأَهْلِهَا ثَلَاثَ رَجَفَاتٍ، لَا يَبْقَى مُنَافِقٌ وَلَا مُنَافِقَةٌ إِلَّا خَرَجَ إِلَيْهِ وَأَكْثَرُ يَعْنِي مَنْ يَخْرُجُ إِلَيْهِ النِّسَاءُ وَذَلِكَ يَوْمُ التَّخْلِيصِ، وَذَلِكَ يَوْمٌ تَنْفِي الْمَدِينَةُ الْخَبَثَ كَمَا تَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ، يَكُونُ مَعَهُ سَبْعُونَ أَلْفًا مِنَ الْيَهُودِ عَلَى كُلِّ رَجُلٍ مِنْهُمْ سَاجٌ وَسَيْفٌ مُحَلًّى فَتُضْرَبُ رَقَبَتُهُ بِهَذَا الضَّرْبِ الَّذِي عِنْدَ مُجْتَمَعِ السُّيُولِ“ ثُمَّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ”مَا كَانَتْ فِتْنَةٌ وَلَا تَكُونُ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ أَكْبَرَ مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ، وَلَا مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا وَقَدْ حَذَّرَ أُمَّتَهُ، وَلَأُخْبِرَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مَا أَخْبَرَهُ نَبِيٌّ أُمَّتَهُ قَبْلِي“ ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ عَلَى عَيْنِهِ ثُمَّ قَالَ: ”أَشْهَدُ أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَيْسَ بِأَعْوَرَ“
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حرّہ کی ایک ہموار جگہ کی طرف جھانکا، ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مدینہ منورہ کی سر زمین بہت اچھی ہے، جب دجال کا ظہور ہوگا تو اس کے ہر راستے پر ایک فرشتہ ہوگا، اس وجہ سے وہ اس میں داخل نہیں ہو سکے گا، جب وہ وقت آئے گا تو مدینہ منورہ اپنے اوپر موجودہ لوگوں کو تین مرتبہ جھٹکے دے گا، اس وجہ سے ہر منافق مرد او رعورت نکل کر دجال کی طرف چلا جائے گا، اس کی طرف جانے والوں میں عورتوں کی تعداد زیادہ ہوگی، وہ یَوْمُ التَّخْلِیْصِ ہوگا، اس دن مدینہ اپنے اندر موجود خبیث لوگوں کو اس طرح الگ کردے گا، جیسے آگ لوہے کی میل کچیل کو دور کر دیتی ہے، دجال کے ساتھ ستر ہزار یہودی ہوں گے، ہر ایک پر ایک سبز شال اور ہر ایک کے پاس خوبصورت تلوار ہوگی، اس کو سیلابوں کے جمع ہونے والی وادی میں قتل کر دیا جائے گا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہ آج تک ایسا فتنہ برپا ہوا اور نہ قیامت تک ہو گا، جو دجال کے فتنے سے سنگین ہو، ہر نبی نے اپنی اپنی امت کو اس دجال سے ڈرایا ہے، لیکن میں تمہیں اس کی ایسی علامت بتلاتا ہوں کہ جو مجھ سے پہلے کسی نبی نے اپنی امت کو نہیں بتلائی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ آنکھ پر رکھ کر فرمایا: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کانا نہیں ہے۔ [الفتح الربانی/بيان العلامات الكبرى التى تظهر قبل قيام الساعة/حدیث: 12985]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح بطرقه وشواھده، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14113 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14158»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح بطرقه وشواھده
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5655
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَابِعُوا بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ فَإِنَّهُمَا يَنْفِيَانِ الْفَقْرَ وَالذُّنُوبَ كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا بِشْرِ بْنِ الْمُنْذِرِ فَفِي حَدِيثِهِ وَهْمٌ، قَالَهُ الْعُقَيْلِيُّ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حج اور عمرہ یکے بعد دیگز کرو! کیونکہ یہ دونوں غربت اور گناہوں کو یوں ختم کر دیتے ہیں جس طرح بھٹی لوہے کے میل (یعنی زنگ) کو ختم کر دیتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف بشر بن منذر کا معاملہ مختلف ہے اس کی نقل کردہ حدیث میں وہم پایا جاتا ہے یہ بات عقیلی نے بیان کی ہے ابن حبان نے اس راوی کو ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5655]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1147)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5657
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَدِيمُوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ ; فَإِنَّهَا يَنْفِيَانِ الْفَقْرَ وَالذُّنُوبَ كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ وَمَعَ ذَلِكَ فَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حج اور عمرہ ہمیشہ کرتے رہو یہ دونوں غربت اور گناہوں کو ختم کر دیتے ہیں جس طرح بھٹی لوہے کے میل (یعنی زنگ) کو ختم کر دیتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس کے ہمراہ اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5657]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5829
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: أَشْرَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى فَلَقٍ مِنْ أَفْلَاقِ الْحَرَّةِ، وَنَحْنُ مَعَهُ فَقَالَ:" نِعْمَتِ الْأَرْضُ الْمَدِينَةُ إِذَا خَرَجَ الدَّجَّالُ عَلَى كُلِّ نَقْبٍ مِنْ أَنْقَابِهَا مَلَكٌ لَا يَدْخُلُهَا فَإِذَا كَانَ كَذَلِكَ رَجَفَتِ الْمَدِينَةُ بِأَهْلِهَا ثَلَاثَ رَجَفَاتٍ لَا يَبْقَى مُنَافِقٌ، وَلَا مُنَافِقَةٌ إِلَّا خَرَجَ إِلَيْهِ، وَأَكْثَرُ - يَعْنِي: مَنْ يَخْرُجُ إِلَيْهِ - النِّسَاءُ، وَذَلِكَ يَوْمَ التَّخْلِيصِ يَوْمَ تَنْفِي الْمَدِينَةُ الْخَبَثَ كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ يَكُونُ مَعَهُ سَبْعُونَ أَلْفًا مِنَ الْيَهُودِ عَلَى كُلِّ رَجُلٍ مِنْهُمْ سَاجٍ، وَسَيْفٍ مُحَلَّى فَيَضْرِبُ قُبَّتَهُ بِهَذَا الضَّرْبِ الَّذِي بِمُجْتَمَعِ السُّيُولِ".
ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا كَانَتْ فِتْنَةٌ، وَلَا تَكُونُ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ أَكْبَرَ مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ، وَلَا مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا وَقَدْ حَذَّرَ أُمَّتَهُ، وَلَأُخْبِرَنَّكُمْ مَا لَا أَخْبَرَ نَبِيٌّ أُمَّتَهُ". قِيلَ: ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ عَلَى عَيْنِهِ، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَيْسَ بِأَعْوَرَ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ إِنَّمَا الْمَدِينَةُ كَالْكِيرِ تَنْفِي خَبَثَهَا، وَيَنْصَعُ طِيبُهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پتھریلی زمین کی طرف دیکھا ہم آپ کے ساتھ تھے آپ نے ارشاد فرمایا: مدینہ بہترین سرزمین ہے جب دجال نکلے گا تو مدینے کے ہر راستے پر فرشتہ موجود ہو گا اور دجال اس میں داخل نہیں ہو سکے گا جب وہ وقت آئے گا تو مدینہ منورہ میں تین مرتبہ زلزلہ آئے گا تو ہر منافق مرد اور منافق عورت نکل کر دجال کی طرف چلے جائیں گے اور اس کی طرف جانے والوں میں زیادہ تر خواتین ہوں گی یہ خلاصی کا دن ہو گا جب مدینہ اپنے میل کو یوں نکال دے گا جس طرح بھٹی لوہے کے میل (یعنی زنگ) کو نکال دیتی ہے دجال کے ساتھ ستر ہزار یہودی ہوں گے جن میں سے ہر ایک شخص پر سبز چادر اور آراستہ تلوار ہو گی، وہ (یعنی دجال) اپنا خیمہ اس جگہ پر لگائے گا جہاں نالوں کا پانی اکٹھا ہوتا ہے“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کوئی بھی فتنہ ایسا نہیں گزرا اور قیامت ہونے تک کوئی بھی ایسا فتنہ نہیں ہو گا جو دجال کے فتنے سے زیادہ بڑا ہو، ہر نبی نے اپنی امت کو اس سے بچنے کی تلقین کی ہے اور میں تم لوگوں کو ایک ایسی بات بتانے لگا ہوں جو کسی نبی نے اپنی امت کو نہیں بتائی اس بارے میں آپ سے گزارش کی گئی تو آپ نے اپنا دست مبارک اپنی آنکھ پر رکھا اور پھر ارشاد فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ کانا نہیں ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ دجال کانا ہو گا)“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا ایک حصہ منقول ہے: ”مدینہ منورہ بھٹی کی مانند ہے، جو میل کو نکال دیتی ہے اور صاف چیز کو نکھار دیتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5829]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 6891، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1383، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3920، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4185، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13872، 13888، 14795»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف ولکن عند الشواھد حدیث صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 253
«أديموا الحج والعمرة فإنهما ينفيان الفقر والذنوب كما ينفي الكير خبث الحديد»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”حج اور عمرہ پے در پے کیا کرو، کیونکہ یہ دونوں محتاجی اور گناہوں کو اس طرح دور کر دیتے ہیں جس طرح بھٹی لوہے کے زنگ اور میل کچیل کو دور کر دیتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 253]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [قط3 في الأفراد طس] عن جابر. الصحيحة 1085.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2901
«تابعوا بين الحج وعمرة فإنهما ينفيان الفقر والذنوب كما ينفي الكير خبث الحديد والذهب والفضة وليس للحجة المبرورة ثواب إلا الجنة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”حج اور عمرہ یکے بعد دیگرے (پے در پے) کیا کرو، کیونکہ یہ دونوں فقر و محتاجی اور گناہوں کو اس طرح دور کر دیتے ہیں جیسے بھٹی لوہے، سونے اور چاندی کے میل کچیل کو دور کر دیتی ہے، اور حج مبرور (مقبول حج) کا ثواب جنت کے سوا کچھ نہیں ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف التاء./حدیث: 2901]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ت ن] عن ابن مسعود. الترغيب 1/117، الإرواء 2524، الصحيحة 1200: ابن خزيمة، ابن حبان، الطبراني، العقيلي، حل.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2174
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْهَرَوِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَدِمَ رَجُلٌ الْمَدِينَةَ مُهَاجِرًا، قَالَ: فَحُمَّ حُمَّى شَدِيدَةً، فَأَتَى رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَقِلْنِي الْهِجْرَةَ، فَقَالَ: لَا وَاللهِ لَا أُقِيلُكَ، إِنَّ الْإِسْلَامَ لَا يُقَالُ، قَالَ الْحَجَّاجُ : وَذَكَرَ أَنَّهُ غَيْرَ مَرَّةٍ كُلَّ ذَلِكَ يَأْبَى عَلَيْهِ فَخَرَجَ بِغَيْرِ إِذْنِهِ، فَأُخْبِرَ بِهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّهَا طَيْبَةُ تَنْفِي خَبَثَ الرِّجَالِ كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص ہجرت کر کے مدینہ منورہ آیا تو اسے شدید بخار لاحق ہو گیا، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی: "اے اللہ کے رسول! میری ہجرت کا معاہدہ ختم کر دیں"، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نہیں، اللہ کی قسم! میں تمہارا معاہدہ ختم نہیں کروں گا، بے شک اسلام کا عہد ختم نہیں کیا جاتا“، حجاج رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ اس شخص نے ایک سے زائد مرتبہ یہ مطالبہ کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر بار انکار فرماتے رہے، پھر وہ شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اجازت کے بغیر ہی مدینہ سے نکل گیا، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی اطلاع دی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک یہ طیبہ (مدینہ) ہے جو لوگوں کے میل کچیل اور کھوٹ کو اس طرح دور کر دیتا ہے جیسے بھٹی لوہے کا زنگ دور کر دیتی ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2174]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله رجال الصحيح خلا إبراهيم بن عبد الله الهروي .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: هذا إسناد حسن لولا عنعنة أبى الزبير، لكنه توبع على نحوه كما مضى الكلام عليه في (رقم 2023)، وقد»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 14712، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 3، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2171»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح خلا إبراهيم بن عبد الله الهروي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4977
حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ الصَّيْرَفِيُّ قَالَ: نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَدِيمُوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ، فَإِنَّهُمَا يَنْفِيَانِ الْفَقْرَ وَالذُّنُوبَ كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَقِيلٍ إِلَّا يَزِيدُ ، وَلَا عَنْ يَزِيدَ إِلَّا أَبُو بَكْرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ I ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حج اور عمرہ کو پے در پے اور ہمیشہ کرتے رہو، کیونکہ یہ دونوں فقر و محتاجی اور گناہوں کو اس طرح دور کر دیتے ہیں جیسے بھٹی لوہے کے میل کچیل کو دور کر دیتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن عقیل سے یزید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور نہ یزید سے ابوبکر کے سوا کسی نے، اور اسے بیان کرنے میں ابراہیم بن یوسف منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب القاف/حدیث: 4977]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه عبد الله بن محمد بن عقيل وفيه كلام ومع ذلك فحديثه حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 278» »

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں