🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. ما ذكر في (صفة) الجنة وما فيها مما أعد لأهلها
جنت کی صفات اور جنتیوں کیلئے جن چیزوں کا وعدہ ہے ان کا بیان
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 36736 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 36736، 37442
صحیح ابن حبان: 7419
الجامع الكامل: 16371
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18350
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35162 ترقیم الشثری: -- 36736
حدثنا غندر ، عن شعبة ، عن عمرو بن مرة ، عن عبد الله بن الحارث ، عن ابي كثير ، عن عبد الله بن عمرو قال: يجمعون فيقال: اين فقراء هذه الامة ومساكينها؟ قال: فيبرزون فيقال: ما عندكم؟ فيقولون: يا رب، ابتليتنا فصبرنا وانت اعلم، قال: واراه قال: ووليت الاموال والسلطان غيرنا، قال: فيقال: صدقتم فيدخلون الجنة قبل سائر الناس بزمن، وتبقى شدة الحساب على ذوي الاموال والسلطان، قال: قلت: فاين المؤمنون يومئذ؟ قال: توضع لهم كراسي من نور ويظلل عليهم الغمام ويكون ذلك اليوم اقصر عليهم من ساعة من نهار.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ط، هـ]: (بكر)، وفي [ع]: بياض.
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، هـ].
(٣) في [أ، ب، ط]: (ونطال)، وفي [جـ]: (ويطال).
(٤) صحيح؛ أبو كثير هو زهير بن الأقمر وثقه النسائي، أخرجه ابن المبارك في الزهد (٦٤٣)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٢٨٩ و ٧/ ٢٠٦، وورد مرفوعًا أخرجه ابن المبارك، وابن حبان (٧٤١٩).

حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ قیامت کے دن سب کو جمع کیا جائے گا پھر پکارا جائے گا اس امت کے فقراء اور مساکین کہاں ہیں؟ پھر ان کو لایا جائے گا اور ان سے پوچھا جائے گا تمہارے پاس کیا ہے کیا لے کر آئے ہو؟ وہ عرض کریں گے اے ہمارے رب! آپ نے ہمیں مختلف مصیبتوں میں آزمایا ہم ثابت قدم رہے آپ کو معلوم ہے راوی فرماتے ہیں کہ میرا خیال ہے انہوں نے یہ بھی کہا: آپ نے اموال اور بادشاہت کو ہم سے پھیر کر دوسروں کو دیے رکھا ان کو کہا جائے گا تم نے سچ کہا، ان کو تمام لوگوں سے کچھ عرصہ قبل جنت میں داخل کردیا جائے گا اور حساب وکتاب کی شدت مالداروں اور بادشاہوں پر باقی رہے گی، راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اس دن مومنین کہاں ہوں گے؟ فرمایا ان کیلئے نور کی کرسی رکھی جائے گی، ان پر بادلوں کا سایہ ہوگا، اور وہ دن ان پر دن کی گھڑی سے بھی کم وقت میں گزر جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36736]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح؛ أبو كثير هو زهير بن الأقمر وثقه النسائي .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7419، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 37441، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14244، 14445، ترقيم محمد عوامة: 35162»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35860 ترقیم الشثری: -- 37442
حدثنا غندر ، عن شعبة ، عن عمرو بن مرة ، عن عبد الله بن الحارث ، عن ابي كثير ، عن عبد الله بن عمرو قال: تجمعون جميعا فيقال: اين فقراء هذه الامة ومساكينها؟ فيبرزون، قال: فيقال: ما عندكم؟ قال: فيقولون: يا ربنا! ابتلينا فصبرنا وانت اعلم، قال: واراه قال: ووليت الاموال والسلطان غيرنا، قال: فيقال: صدقتم، قال: فيدخلون الجنة قبل سائر الناس بزمان، وتبقى شدة الحساب على ذوي الاموال والسلطان، قال: قلت: فاين المؤمنون يومئذ؟ قال: يوضع لهم كراسي من نور ويظلل عليهم الغمام، ويكون ذلك اليوم اقصر عليهم من ساعة من نهار.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ع]: (فقلت).
(٢) في [س]: (الغمائم).
(٣) صحيح؛ أبو كثير هو زهير بن الأقمر وثفه النسائي، وأخرجه ابن المبارك في الزهد (٦٤٣)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٢٨٩ و ٦/ ٢٠٧، والدينوري في المجالسة (٢٠٣٧)، وورد مرفوعًا، أخرجه ابن حبان (٧٤١٩)، والطبراني كما في مجمع الزوائد ١٠/ ٣٣٧.

حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے وہ کہتے ہیں: تم سب لوگوں کو اکٹھا جمع کیا جائے گا پھر کہا جائے گا۔ اس امت کے فقراء اور مساکین کہاں ہیں؟ چناچہ وہ لوگ ظاہر ہوں گے کہا جائے گا تمہارے پاس کیا ہے؟ وہ لوگ کہیں گے اے ہمارے پروردگار! ہمیں آزمائش میں ڈالا گیا لیکن ہم نے صبر کیا اور تو خوب جانتا ہے۔ راوی کہتے ہیں میرے خیال میں یہ بھی کہا تھا کہ آپ نے مال اور سلطنت ہمارے علاوہ دیگر لوگوں کو دی۔ اس پر کہا جائے گا تم نے سچ کہا ہے۔ پس وہ لوگ باقی لوگوں سے کافی دیر پہلے جنت میں داخل ہوجائیں گے اور مال و سلطنت کے مالک حساب کی شدت میں باقی رہیں گے۔ راوی کہتے ہیں میں نے کہا: اس دن اہل ایمان کہاں ہوں گے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ان کے لیے نور کی کرسیاں رکھی جائیں گی اور ان پر بادل سایہ فگن ہوں گے اور یہ دن ان پر دن کی ایک گھڑی سے بھی چھوٹا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37442]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح؛ أبو كثير هو زهير بن الأقمر وثفه النسائي .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7419، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 36735، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14244، 14445، ترقيم محمد عوامة: 35860»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7419
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَعْشَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مِسْكِينُ بْنُ بُكَيْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" تَجْتَمِعُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَيُقَالُ: أَيْنَ فُقَرَاءُ هَذِهِ الأُمَّةِ وَمَسَاكِينُهَا؟ قَالَ: فَيَقُومُونَ، فَيُقَالُ لَهُمْ: مَاذَا عَمِلْتُمْ؟ فَيَقُولُونَ: رَبَّنَا ابْتَلَيْتَنَا فَصَبَرْنَا، وَآتَيْتَ الأَمْوَالَ وَالسُّلْطَانُ غَيْرَنَا، فَيَقُولُ اللَّهُ: صَدَقْتُمْ، قَالَ: فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ النَّاسِ، وَيَبْقَى شِدَّةُ الْحِسَابِ عَلَى ذَوِي الأَمْوَالِ وَالسُّلْطَانِ"، قَالُوا: فَأَيْنَ الْمُؤْمِنُونَ يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ:" يُوضَعُ لَهُمْ كَرَاسِيُّ مِنْ نُورٍ، وَتُظَلِّلُ عَلَيْهِمُ الْغَمَامُ، يَكُونُ ذَلِكَ الْيَوْمُ أَقْصَرَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ مِنْ سَاعَةٍ مِنْ نَهَارٍ" .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم لوگ قیامت کے دن اکٹھے ہو گے تو یہ کہا جائے گا: امت کے غریب لوگ اور مسکین لوگ کہاں ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو لوگ کھڑے ہوں گے، تو ان سے کہا جائے گا: تم نے کیا عمل کیا؟ وہ یہ کہیں گے: اے ہمارے پروردگار! تو نے ہمیں آزمائش میں مبتلا کیا، تو ہم نے صبر سے کام لیا، تو نے اموال اور حکومت دوسروں کو دے دی، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تم نے سچ کہا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو وہ لوگ دوسرے لوگوں سے پہلے جنت میں داخل ہو جائیں گے، اور حساب کی سختی مالدار لوگوں اور حکمرانوں کے لیے باقی رہ جائے گی۔ لوگوں نے دریافت کیا: اس دن مومن کہاں ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کے لیے نور کی کرسیاں رکھی جائیں گی اور ان پر بادل نے سایہ کیا ہوا ہو گا، اور وہ دن اہل ایمان کے لیے (دنیاوی) دن کی ایک گھڑی سے بھی چھوٹا ہو گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7419]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7419، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 35162، 35860، والطبراني فى(الكبير) برقم: 14244، 14445» «رقم طبعة با وزير 7376»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «التعليق الرغيب» (4/ 87). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16371
16371- عن عبد الله بن عمرو، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: تجتمعون يوم القيامة فيقال: أين فقراء هذه الأمة ومساكينها؟ قال: فيقومون, فيقال لهم: ماذا عملتم؟ فيقولون: ربنا ابتليتنا فصبرنا وآتيت الأموال والسلطان غيرنا, فيقول الله: صدقتم, قال: فيدخلون الجنة قبل الناس، ويبقى شدة الحساب على ذوي الأموال والسلطان، قالوا: فأين المؤمنون يومئذ؟ قال: يوضع لهم كراسي من نور وتظلل عليهم الغمام يكون ذلك اليوم أقصر على المؤمنين من ساعة من نهار.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن حبان (7419)، والطبراني (13/553) كلاهما من طريق مسكين بن بكير قال: حدثنا شعبة، عن عمرو بن مرة، عن عبد الله بن الحارث، عن أبي كثير الزبيدي، عن عبد الله بن عمرو، فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18350
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تَجْتَمِعُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَيُقَالُ: أَيْنَ فُقَرَاءُ هَذِهِ الْأُمَّةِ وَمَسَاكِينُهَا؟ فَيَقُومُونَ فَيَقُولُ: مَاذَا عَمِلْتُمْ؟ فَيَقُولُونَ: رَبَّنَا، ابْتُلِينَا فَصَبَرْنَا، وَوَلَّيْتَ الْأُمُورَ وَالسُّلْطَانَ غَيْرَنَا. فَيَقُولُ اللَّهُ - جَلَّ ذِكْرُهُ -: صَدَقْتُمْ - أَوْ نَحْوَ هَذَا - فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ النَّاسِ بِزَمَانٍ. وَيَبْقَى شِدَّةُ الْحِسَابِ عَلَى ذَوِي الْأُمُورِ وَالسُّلْطَانِ". قَالُوا: فَأَيْنَ الْمُؤْمِنُونَ يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ:" يُوضَعُ لَهُمْ مَنَابِرُ مِنْ نُورٍ، يُظَلِّلُ عَلَيْهِمُ الْغَمَامُ، يَكُونُ ذَلِكَ الْيَوْمَ أَقْصَرَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ مِنْ سَاعَةٍ مِنْ نَهَارٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي كَثِيرٍ الزُّبَيْدِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبدالله بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم لوگ قیامت کے دن اکٹھے ہو گے، تو یہ کہا: جائے گا: اس امت کے فقراء اور مساکین کہاں ہیں؟ تو وہ کھڑے ہو جائیں گے، ان سے دریافت کیا جائے گا: تم نے کیا عمل کیا؟ وہ جواب دیں گے: اے ہمارے پروردگار! تو نے ہمیں آزمائش میں مبتلا کیا تو ہم نے صبر سے کام لیا، تو نے امور اور حکومت کا نگران ہمارے علاوہ دوسروں کو بنایا، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تم نے سچ کہا: ہے، راوی کو شک ہے، یا شاید اس کی مانند کوئی اور کلمہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو وہ لوگ دوسرے لوگوں سے ایک مخصوص عرصہ پہلے جنت میں داخل ہو جائیں گے اور حساب کی شدت ان لوگوں کے لیے باقی رہ جائے گی (یعنی جو دنیا میں امور اور حکومت سے متعلق افراد تھے)۔ لوگوں نے دریافت کیا: اُس وقت مومنین کہاں ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اُن کے لیے نور سے بنے ہوئے منبر رکھے جائیں گے، ان پر بادل سایہ کر دیں گے اور وہ (یعنی قیامت کا) دن مومنین کے لیے (دنیا کے) دن کے ایک پہر سے زیادہ مختصر ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوکثیر زبیدی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18350]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (211/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں