🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. (ما حفظت) في بني قريظة
بنو قریظہ کے بارے میں جو روایات میں نے محفوظ کی ہیں
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 39600 (کل: 23 مقامات، 10 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 39600
صحیح بخاری: 3043، 3804، 4121، 6262
صحیح مسلم: 4596
مشکوۃ المصابیح: 3963، 4695
مسند احمد: 11168، 11170، 11680
اللؤلؤ والمرجان: 1155
الفتح الربانی: 8317، 11731
سنن سعید بن منصور: 4140
الجامع الكامل: 1228، 7994، 8941، 10210، 13934
السنن الكبرى للبيهقي: 11314، 18017، 18184
21 تا 23
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11314
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا أَبُو مُسْلِمٍ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ بَنُو قُرَيْظَةَ عَلَى حُكْمِ سَعْدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَبَعَثَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ قَرِيبًا، فَجَاءَ عَلَى حِمَارٍ، فَلَمَّا دَنَا قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قُومُوا إِلَى سَيِّدِكُمْ"، ⦗٩٦⦘ فَجَاءَ فَجَلَسَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" إِنَّ هَؤُلَاءِ نَزَلُوا عَلَى حُكْمِكَ"، قَالَ: فَإِنِّي أَحْكُمُ فِيهِمْ أَنْ يُقْتَلَ الْمُقَاتِلَةُ، وَأَنْ تُسْبَى الذُّرِّيَّةُ، فَقَالَ:" لَقَدْ حَكَمْتَ فِيهِمْ بِحُكْمِ اللهِ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ حَرْبٍ وَغَيْرِهِ وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهَيْنِ آخَرَيْنِ عَنْ شُعْبَةَ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب بنو قریظہ نے کہا کہ جو فیصلہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کر دیں گے وہ ہمیں منظور ہوگا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلوا بھیجا اور وہ قریب ہی رہتے تھے، وہ گدھے پر سوار ہو کر آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے سردار کے استقبال کے لیے کھڑے ہو جاؤ“، وہ آئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھ گئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ لوگ آپ کے فیصلے پر رضامند ہیں“۔ انہوں نے کہا: میرا فیصلہ ان میں یہ ہے کہ ان کے جنگجو قتل کر دیے جائیں اور بچوں کو قیدی بنا لیا جائے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپ نے ان میں وہی فیصلہ کیا ہے جو اللہ تعالیٰ کا ہے“۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحجر/حدیث: 11314]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 3043»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18017
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ الْمُقْرِي الْحَمَّامِيُّ رَحِمَهُ اللهُ بِبَغْدَادَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ بْنَ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ بَنِي قُرَيْظَةَ لَمَّا نَزَلُوا عَلَى حُكْمِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَرْسَلَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَاءَ عَلَى حِمَارٍ، فَلَمَّا كَانَ قَرِيبًا مِنَ الْمَسْجِدِ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قُومُوا إِلَى سَيِّدِكُمْ، أَوْ إِلَى خَيْرِكُمْ"، فَقَالَ:" إِنَّ هَؤُلَاءِ نَزَلُوا عَلَى حُكْمِكَ". قَالَ: فَإِنِّي أَحْكُمُ فِيهِمْ أَنْ يُقْتَلَ مُقَاتِلَتُهُمْ وَتُسْبَى ذَرَارِيُّهُمْ. قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" حَكَمْتَ بِحُكْمِ الْمَلِكِ، وَرُبَّمَا قَالَ، حَكَمْتَ بِحُكْمِ اللهِ". أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ أَوْجُهٍ عَنْ شُعْبَةَ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب بنوقریظہ نے سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کو اپنا ثالث بنایا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو پیغام بھیجا، وہ گدھے پر سوار ہو کر آئے۔ جب وہ مسجد کے قریب آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے سردار یا اپنے اچھے کی طرف اٹھو۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان لوگوں نے آپ کو ثالث بنایا ہے۔“ تو انہوں نے کہا: میں ان کے متعلق یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ لڑائی کے قابل لوگوں کو قتل کر دیا جائے اور بچوں کو قیدی بنایا جائے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے مالک (اللہ) کے فیصلے کے ساتھ فیصلہ کیا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18017]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18184
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ، أَخْبَرَنِي أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا شُعْبَةُ، أَنْبَأَنِي سَعْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ بْنَ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ أَهْلَ قُرَيْظَةَ نَزَلُوا عَلَى حُكْمِ سَعْدٍ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَاءَ، فَقَالَ:" قُومُوا إِلَى سَيِّدِكُمْ أَوْ خَيْرِكُمْ"، فَقَعَدَ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ هَؤُلَاءِ قَدْ نَزَلُوا عَلَى حُكْمِكَ. قَالَ:" فَإِنِّي أَحْكُمُ أَنْ تُقْتَلَ مُقَاتِلَتُهُمْ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِيثِ شُعْبَةَ.
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بنو قریظہ والوں نے سعد رضی اللہ عنہ کو فیصل مانا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی جانب پیغام بھیجا، وہ آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے سردار یا اپنے بہتر انسان کی جانب اٹھو۔“ تو حضرت سعد رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھ گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سعد! یہ تیرے فیصلے پر راضی ہوئے ہیں۔“ تو انہوں نے کہا کہ میرا فیصلہ یہ ہے کہ ان کے جنگجوؤں کو قتل کیا جائے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18184]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں