🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 40043 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 40043
سنن ابن ماجہ: 2871
مسند اسحاق بن راہویہ: 885
صحیح ابن حبان: 4555، 6249
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6211
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38415 ترقیم الشثری: -- 40043
حدثنا عبد الله بن إدريس ، عن حسن بن فرات ، عن ابيه ، [عن] ابي حازم ، عن ابي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن بني إسرائيل كانت تسوسهم انبياؤهم، كلما ذهب نبي خلفه نبي، وإنه ليس كائنا فيكم نبي بعدي. قالوا: فما يكون يا رسول الله؟ قال: تكون خلفاء وتكثر. قالوا: فكيف نصنع؟ قال: اوفوا ببيعة الاول فالاول، ادوا الذي عليكم، فسيسالهم الله عن الذي عليهم.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (خازم).
(٢) حسن؛ الحسن بن فرات صدوق، وأخرجه البخاري (٣٤٥٥)، ومسلم (١٨٤٢).

حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا بلاشبہ بنی اسرائیل کی قیادت ان کے انبیائ۔ کرتے تھے جب بھی کوئی نبی دنیا سے چلے جاتے دوسرے نبی ان کے نائب ہوجاتے اور بلا شبہ میرے بعد تمہارے اندر کوئی نبی نہیں ہوگا صحابہ کرام نے عرض کیا کیا ہوگا اللہ کے رسو ل (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ نے فرمایا: خلفاء ہوں گے اور کثرت سے ہوں گے صحابہ کرام نے عرض کیا ہم کیسے معاملے کریں آپ نے فرمایا: پہلے کی بیعت کو پورا کرو، پھر جو اس کے بعد پہلا ہو اور جو تم پر لازم ہو اس کو ادا کرنا اور جو ان پر لازم ہے وہ عنقریب اللہ تعالیٰ ان سے پوچھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40043]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ الحسن بن فرات صدوق .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3455، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1842، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4555، 6249، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2871، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16644، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8075، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6211، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 136، ترقيم محمد عوامة: 38415»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2871
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ فُرَاتٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ كَانَتْ تَسُوسُهُمْ أَنْبِيَاؤُهُمْ، كُلَّمَا ذَهَبَ نَبِيٌّ خَلَفَهُ نَبِيٌّ، وَأَنَّهُ لَيْسَ كَائِنٌ بَعْدِي نَبِيٌّ فِيكُمْ"، قَالُوا: فَمَا يَكُونُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟، قَالَ:" تَكُونُ خُلَفَاءُ فَيَكْثُرُوا"، قَالُوا: فَكَيْفَ نَصْنَعُ؟، قَالَ:" أَوْفُوا بِبَيْعَةِ الْأَوَّلِ، فَالْأَوَّلِ أَدُّوا الَّذِي عَلَيْكُمْ، فَسَيَسْأَلُهُمُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَنِ الَّذِي عَلَيْهِمْ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنی اسرائیل کی حکومت ان کے انبیاء چلایا کرتے تھے، ایک نبی چلا جاتا تو دوسرا اس کی جگہ لے لیتا، لیکن میرے بعد تم میں کوئی نبی ہونے والا نہیں“، لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! پھر کیا ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خلیفہ ہوں گے اور بہت ہوں گے“، لوگوں نے کہا: پھر کیسے کریں گے؟ فرمایا: ”پہلے کی بیعت پوری کرو، پھر اس کے بعد والے کی، اور اپنا حق ادا کرو، اللہ تعالیٰ ان سے ان کے حق کے بارے میں سوال کرے گا“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2871]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنی اسرائیل کے (انتظامی، معاشرتی، دینی اور دنیاوی) امور کی دیکھ بھال ان کے انبیاء علیہم السلام کرتے تھے۔ جب کوئی نبی فوت ہو جاتا تو دوسرا نبی اس کا جانشین ہو جاتا، (لیکن) میرے بعد تمہارے اندر کوئی نبی آنے والا نہیں۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! پھر (ان معاملات کا) کیا ہو گا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خلفاء ہوں گے اور بہت زیادہ ہوں گے۔“ انہوں نے عرض کیا: ”پھر ہم کیا کریں؟“ فرمایا: ”پہلے خلیفہ کی بیعت پر قائم رہو، پھر اس کے بعد جو (بیعت کے لحاظ سے) پہلا ہو، تم پر جو فرائض ہیں ادا کرو، ان کے فرائض کے بارے میں اللہ تعالیٰ ان سے بازپرس فرمائے گا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2871]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/أحادیث الأنبیاء 50 (3455)، صحیح مسلم/الإمارة 10 (1842)، (تحفة الأشراف: 13417)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/297) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 885
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الصَّمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: نا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، عَنِ الْفُرَاتِ الْقزَّازِ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ كَانَتْ تَسُوسُهُمُ الْأَنْبِيَاءُ إِذَا مَاتَ نَبِيٌّ قَامَ نَبِيٌّ مَكَانَهُ، وَإِنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدِي) ) ، قَالُوا: فَمَا يَكُونُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: ( (خُلَفَاءُ وَيَكْثُرُوَا فَأَدُّوا إِلَيْهِمْ حَقَّهُمْ وَسَلُوا اللَّهَ الَّذِي لَكُمْ) ) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنی اسرائیل کے انبیاء ان کی سیاسی راہنمائی بھی کیا کرتے تھے، جب ایک نبی وفات پا جاتے تو دوسرے نبی ان کی جگہ آ جاتے، لیکن میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔“ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! تو پھر کیا ہو گا؟ فرمایا: ”خلفاء (نائب) ہوں گے اور بہت ہوں گے، ان کا حق انہیں ادا کرو، اور اپنے حق کے متعلق اللہ سے سوال کرو۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الامارة/حدیث: 885]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الانبياء، باب ما ذكر عن بني اسرائيل، رقم: 3455 . مسلم، رقم: 1842 . سنن ابن ماجه، رقم: 2871 . مسند احمد: 297/2 .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4555
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مِهْرَانَ السَّبَّاكُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي فُرَاتٌ الْقَزَّازُ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِِنَّ بَنِي إِِسْرَائِيلَ كَانَتْ تَسُوسُهُمُ الأَنْبِيَاءُ، كُلَّمَا مَاتَ نَبِيٌّ قَامَ نَبِيٌّ، وَأَنَّهُ لَيْسَ بَعْدِي نَبِيٌّ". فَقَالَ رَجُلٌ: مَا يَكُونُ بَعْدَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: خُلَفَاءُ وَيَكْثُرُونَ. قَالَ: فَكَيْفَ تَأْمُرُنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" أَدُّوا بَيْعَةَ الأَوَّلِ فَالأَوَّلِ، وَأَدُّوا إِِلَيْهِمْ مَا لَهُمْ، فَإِِنَّ اللَّهَ سَائِلُهُمْ عَنِ الَّذِي لَكُمْ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بنی اسرائیل میں یکے بعد دیگرے انبیاء تشریف لاتے رہے، جب کسی ایک نبی کا انتقال ہوتا تو دوسرے نبی تشریف لے آتے، لیکن میرے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا“۔ ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کے بعد کیا ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خلفاء ہوں گے اور (خلیفہ ہونے کے دعوے دار) بہت سے لوگ ہوں گے“۔ ان صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! پھر آپ اس صورتِ حال میں ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کی بیعت کو ادا کرنا جس کی پہلے بیعت کی گئی ہو، ان کا جو حق ہے اسے تم ادا کر دینا اور تمہارا جو حق ہے اس کے بارے میں اللہ تعالیٰ حساب لے گا“۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4555]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3455، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1842، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4555، 6249، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2871، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 16644، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8075، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 6211، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 38415» «رقم طبعة با وزير 4538»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (8/ 127). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6249
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ السَّلامِ بِبَيْرُوتَ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ سَيْفٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ ، عَنْ فُرَاتٍ الْقَزَّازِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِِنَّ بَنِي إِِسْرَائِيلَ كَانَتْ تَسُوسُهُمُ الأَنْبِيَاءُ، كُلَّمَا مَاتَ نَبِيٌّ، قَامَ نَبِيٌّ، وَإِِنَّهُ لَيْسَ بَعْدِي نَبِيٌّ"، قَالُوا: فَمَا يَكُونُ بَعْدَكَ؟ قَالَ:" أُمَرَاءُ وَيَكْثُرُونَ"، قَالُوا: مَا تَأْمُرُنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" أَوْفُوا بِبَيْعَةِ الأَوَّلِ فَالأَوَّلِ، وَأَدُّوا إِِلَيْهِمُ الَّذِي لَهُمْ، فَإِِنَّ اللَّهَ سَائِلُهُمْ عَنِ الَّذِي لَكُمْ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بنی اسرائیل کی رہنمائی انبیاء کیا کرتے تھے، ان میں سے جب بھی کسی نبی کا انتقال ہوتا دوسرا نبی آ جاتا، میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔“ لوگوں نے دریافت کیا: آپ کے بعد کیا ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حکمران ہوں گے اور کثرت سے ہوں گے۔“ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کی بیعت پوری کرنا جس سے پہلے بیعت لی گئی ہو اور تم ان کے حقوق کو ادا کر دینا، اللہ تعالیٰ ان سے تمہارے حقوق کے بارے میں سوال کرے گا (یعنی حساب لے گا)۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6249]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3455، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1842، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4555، 6249، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2871، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 16644، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8075، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 6211، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 38415» «رقم طبعة با وزير 6216»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (4538). تنبيه!! رقم (4538) = (4555) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6211
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، وَعُثْمَانُ، قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ فُرَاتٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ كَانَتْ تَسُوسُهُمْ أَنْبِيَاؤُهُمْ، كُلَّمَا ذَهَبَ نَبِيٌّ خَلَفَ نَبِيٌّ، وَإِنَّهُ لَيْسَ كَائِنٌ فِيكُمْ. يَعْنِي نَبِيًّا.
قَالُوا: فَمَا يَكُونُ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: تَكُونُ خُلَفَاءُ وَتَكْثُرُ، قَالُوا: كَيْفَ نَصْنَعُ؟ قَالَ: أَوْفُوا بِبَيْعَةِ الْأَوَّلِ فَالْأَوَّلِ، وَأَدُّوا الَّذِي عَلَيْكُمْ، وَسَيَسْأَلُهُمُ اللهُ عَنِ الَّذِيِ عَلَيْهِمْ.
وَفِي حَدِيثِ عُثْمَانَ : يَسُوسُهُمُ الْأَنْبِيَاءُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بنی اسرائیل کی قیادت و سیاست ان کے انبیاء خود کیا کرتے تھے، جب بھی کوئی نبی رحلت فرما جاتا تو دوسرا نبی اس کا جانشین بن جاتا، اور حقیقت یہ ہے کہ میرے بعد تمہارے درمیان اب کوئی نبی نہیں ہوگا“، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! پھر کیا ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عنقریب خلفاء ہوں گے اور وہ تعداد میں بہت ہوں گے“، صحابہ نے عرض کیا: (ان کے اختلافات کے وقت) ہم کیا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ایک کے بعد ایک، پہلے خلیفہ کی بیعت و عہد کو پورا کرنا اور ان کا جو حق تم پر لازم ہے اسے ادا کرنا، یقیناً اللہ تعالیٰ ان سے ان کی رعایا کی ذمہ داریوں کے بارے میں سوال فرمائے گا“، اور عثمان رحمہ اللہ کی روایت میں «يَسُوسُهُمُ الْأَنْبِيَاءُ» کے الفاظ مروی ہیں۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6211]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3268، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1842، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2871، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7900، وأخرجه فتح الباري برقم: 3265، 6644، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6183»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں