🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
188. من قال: لا صلاة بعد الفجر
جو حضرات فرماتے ہیں کہ فجر کے بعد نماز نہیں ہوتی
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 7518 (کل: 21 مقامات، 6 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 7518
سنن ابوداود: 2417، 3377
سنن نسائی: 567، 568
مسند احمد: 11023، 11033، 11040، 11094، 11348، 11421، 11422، 11574، 11631، 11637، 11910
سنن دارقطنی: 964
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 977، 1121، 1134، 1160
21 تا 21
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1160
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ ، عَنْ قَزَعَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: سَمِعْتُ مِنْهُ شَيْئًا أَعْجَبَنِي، فَقُلْتُ لَهُ: أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: أَفَأَقُولُ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا لَمْ أَسْمَعْ؟ قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: لَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلَّا إِلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ: مَسْجِدِي هَذَا، وَمَسْجِدِ الْحَرَامِ، وَمَسْجِدِ الْأَقْصَى.
قَالَ: وَسَمِعْتُهُ، يَقُولُ: «‏‏‏‏لَا تُسَافِرِ الْمَرْأَةُ يَوْمَيْنِ مِنَ الدَّهْرِ إِلَّا وَمَعَهَا زَوْجُهَا أَوْ ذُو مَحْرَمٍ مِنْهَا» ‏‏‏‏.
قَالَ: وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: «‏‏‏‏لَا تَصْلُحُ الصَّلَاةُ بَعْدَ صَلَاةِ الْفَجْرِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَبَعْدَ صَلَاةِ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ» ‏‏‏‏.
وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: «‏‏‏‏لَا يَصْلُحُ الصِّيَامُ فِي يَوْمَيْنِ: يَوْمِ الْفِطْرِ مِنْ رَمَضَانَ، وَيَوْمِ الْأَضْحَى» ‏‏‏‏.
قزعہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے ایک ایسی بات سنی جو مجھے بہت اچھی لگی، تو میں نے ان سے دریافت کیا کہ کیا آپ نے یہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: کیا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ایسی بات منسوب کروں گا جو میں نے نہ سنی ہو؟ (یقیناً) میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”(عبادت و زیارت کی نیت سے) رختِ سفر نہ باندھا جائے مگر صرف تین مسجدوں کی طرف: میری یہ مسجد (مسجدِ نبوی)، مسجدِ حرام اور مسجدِ اقصیٰ۔“ انہوں نے کہا: اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے بھی سنا: ”کوئی عورت کبھی بھی دو دن کا سفر نہ کرے مگر اس حال میں کہ اس کے ساتھ اس کا شوہر یا اس کا کوئی محرم ہو۔“ انہوں نے کہا: اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”فجر کی نماز کے بعد سورج طلوع ہونے تک اور عصر کی نماز کے بعد سورج غروب ہونے تک کوئی نماز درست نہیں۔“ اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”دو دنوں میں روزہ درست نہیں: رمضان کے بعد عید الفطر کے دن اور عید الاضحیٰ کے دن۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1160]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1139، 1132، 1765، 1893، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 827، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 772، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10955، 11113، 11237، 11243، 11395، 11500، 10656، 10901، 11215، 11232، 11284، 11329، 11473، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1753، 2678، وأخرجه مسند البزار برقم: 186، 187، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 115، 2208، 5106، 7414، 3651، وأخرجه فتح الباري برقم: 1036، 1132، 1763، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2521، 2525، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5247، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2335، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1155»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں