🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
276. في القراءة في الركوع والسجود من (كرهها)
جن حضرات نے رکوع اور سجدوں میں قراءت کو مکروہ قرار دیا ہے
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 8274 (کل: 33 مقامات، 17 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 8274، 32477
صحیح مسلم: 1074، 1075
سنن ابوداود: 876
سنن نسائی: 1046، 1121
سنن ابن ماجہ: 3899
سنن دارمی: 1362، 1363
مسند احمد: 1900
مسند الحمیدی: 495
صحیح ابن خزیمہ: 548، 602، 674
المنتقى ابن الجارود: 203
الفتح الربانی: 1700، 7809
سنن سعید بن منصور: 1069
صحیح ابن حبان: 1896، 1900، 6045، 6046
الجامع الكامل: 771، 2108، 2111، 9339، 10931، 11814
السنن الكبرى للبيهقي: 2567، 2685
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2746
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2387
31 تا 33
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2685
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْمُقْرِئُ الْمِهْرَجَانِيُّ بِهَا، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ سُحَيْمٍ مَوْلَى الْعَبَّاسِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَعْبَدِ بْنِ عَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: كَشَفَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السِّتْرَ، وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعْصُوبٌ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ، فَقَالَ:" اللهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ إِنَّهُ لَمْ يَبْقَ مِنْ مُبَشِّرَاتِ النُّبُوَّةِ إِلَّا الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ، يَرَاهَا الْعَبْدُ الصَّالِحُ أَوْ تُرَى لَهُ، أَلَا فَإِنِّي قَدْ نُهِيتُ عَنِ الْقِرَاءَةِ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ، فَإِذَا رَكَعْتُمْ فَعَظِّمُوا اللهَ، وَإِذَا سَجَدْتُمْ فَاجْتَهِدُوا فِي الدُّعَاءِ، فَإِنَّهُ قَمِنٌ أَنْ يُسْتَجَابَ لَكُمْ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ جَعْفَرٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پردہ اٹھایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم مرضِ وفات میں تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! کیا میں نے تیرا دین پہنچا دیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کلمات تین بار کہے، پھر فرمایا: ”نبوت کی بشارتوں میں سے صرف سچے خواب باقی رہ گئے ہیں، جنہیں مومن بندہ دیکھتا ہے یا اسے دکھائے جاتے ہیں۔ خبردار! بے شک مجھے رکوع اور سجدے میں قرآن پڑھنے سے منع کیا گیا ہے، لہٰذا جب تم رکوع کرو تو اللہ تعالیٰ کی عظمت بیان کرو اور جب تم سجدہ کرو تو اس میں زیادہ سے زیادہ دعا کرو، تمہاری دعا قبول کی جائے گی۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2685]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ وقد تقدم برقم 2567»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2746
«أيها الناس إنه لم يبق من مبشرات النبوة إلا الرؤيا الصالحة يراها المسلم أو ترى له ألا وإني نهيت أن أقرأ القرآن راكعا أو ساجدا فأما الركوع فعظموا فيه الرب وأما السجود فاجتهدوا في الدعاء فقمن أن يستجاب لكم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے لوگو! نبوت کی خوشخبریوں میں سے اب سچے خواب کے سوا کچھ باقی نہیں بچا جسے مسلمان خود دیکھتا ہے یا اس کے لیے دیکھا جاتا ہے۔ سن لو! مجھے رکوع یا سجدے کی حالت میں قرآن پڑھنے سے منع کیا گیا ہے، لہٰذا رکوع میں تو اپنے رب کی بڑائی بیان کیا کرو، اور سجدے میں خوب کوشش کے ساتھ دعا کیا کرو، کیونکہ وہ اس لائق ہے کہ تمہارے حق میں قبول کی جائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2746]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م د ن هـ] عن ابن عباس. الإرواء 2539.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2387
وَعَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ سُحَيْمٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَعْبَدِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَشَفَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - السِّتَارَةَ وَالنَّاسُ صُفُوفٌ خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ ، فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّهُ لَمْ يَبْقَ مِنْ مُبَشِّرَاتِ النُّبُوَّةِ إِلَّا الرُّؤْيَا الصَّالِحَةَ يَرَاهَا الْمُسْلِمُ، أَوْ تُرَى لَهُ، أَلَا وَإِنِّي نُهِيتُ أَنْ أَقْرَأَ رَاكِعًا أَوْ سَاجِدًا، فَأَمَّا الرُّكُوعُ فَعَظِّمُوا فِيهِ الرَّبَّ، وَأَمَّا السُّجُودُ فَاجْتَهِدُوا فِي الدُّعَاءِ، فَقَمِنٌ أَنْ يُسْتَجَابَ لَكُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مرض الوفات میں اپنے حجرہ مبارک کا) پردہ ہٹایا تو دیکھا کہ لوگ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پیچھے صفیں باندھے نماز ادا کر رہے ہیں، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! نبوت کی خوشخبریوں میں سے اب صالح خواب کے سوا کچھ باقی نہیں رہا، جسے مسلمان خود دیکھتا ہے یا اس کے لیے (کسی دوسرے کو) دکھایا جاتا ہے، خبردار! مجھے رکوع یا سجدے کی حالت میں قرآن کریم کی قرأت کرنے سے منع کیا گیا ہے، چنانچہ رکوع میں تم ربِ کائنات کی عظمت و بڑائی بیان کیا کرو اور سجدے میں کثرت سے دعا کرنے کی کوشش کیا کرو کیونکہ وہ اس مقام پر اس لائق ہے کہ تمہاری دعا قبول کر لی جائے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2387]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: جيد»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 479، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1045، 1120، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 876، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3899، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1903، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1325، 1326، وأخرجه فتح الباري برقم: 649، 761، 762، 784، 6589، وأخرجه مسند البزار برقم: 697، 2804، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 548، 599، 602، 607، 674، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 1401، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1895، 1896، 1900، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 3419، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1315/3، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2383»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں