🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
287. من كان يقصر الصلاة
جو حضرات سفر میں قصر نماز پڑھا کرتے تھے
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 8400 (کل: 19 مقامات، 13 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 8400
صحیح بخاری: 350، 1090، 3935
صحیح مسلم: 1570، 1571، 1572
سنن ابوداود: 1198
سنن نسائی: 454، 456
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 174
سنن دارمی: 1548
مسند احمد: 25967
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 334
مسند امام شافعی: 357
الجامع الكامل: 2856، 5081
السنن الكبرى للبيهقي: 5432
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4645
11 تا 19
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 174
273- مالك عن صالح بن كيسان عن عروة بن الزبير عن عائشة رضي الله عنها زوج النبى صلى الله عليه وسلم أنها قالت: فرضت الصلاة ركعتين ركعتين فى السفر والحضر، فأقرت صلاة السفر، وزيد فى صلاة الحضر.
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نماز (پہلے سفر اور حضر میں دو دو رکعتیں فرض ہوئی تھی پھر سفر والی نماز تو اپنے حال پر) باقی رکھی گئی اور حضر کی نماز میں اضافہ کر دیا گیا۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 174]
تخریج الحدیث: «273- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 146/1 ح 333، ك 9 ب 2 ح 8 وقال: هذا حديث صحيح الإسناد عند جماعة أهل النقل) التمهيد 293/16، الاستذكار: 304، و أخرجه البخاري (350) مسلم (685) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1548
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ يَذْكُرُ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ:"إِنَّ الصَّلَاةَ أَوَّلَ مَا فُرِضَتْ رَكْعَتَيْنِ فَأُقِرَّتْ صَلَاةُ السَّفَرِ، وَأُتِمَّتْ صَلَاةُ الْحَضَرِ". فَقُلْتُ: مَا لَهَا كَانَتْ تُتِمُّ الصَّلَاةَ فِي السَّفَرِ؟ قَالَ: إِنَّهَا تَأَوَّلَتْ كَمَا تَأَوَّلَ عُثْمَانُ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: نماز پہلے پہل جب فرض کی گئی تو دو ہی رکعت تھی جو سفر میں باقی رکھی گئی اور حضر (یعنی اقامت کے دوران) میں بڑھا دی گئی، (امام زہری نے عروہ سے کہا): پھر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سفر میں کیوں پوری نماز پڑھتی تھیں؟ کہا: ان کی بھی وہی رائے تھی جو سیدنا عثان رضی اللہ عنہ کی رائے تھی۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1548]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1550] »
اس حدیث کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 350] ، [مسلم 685] ، [أبوداؤد 1198] ، [نسائي 554] ، [أبويعلی 2638] ، [ابن حبان 2736]
وضاحت: (تشریح احادیث 1545 سے 1548)
امیر المؤمنین سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے جب منیٰ میں پوری نماز پڑھی تو کہا کہ میں نے اس لئے ایسا کیا کہ یہاں بہت سے مسلمان جمع ہیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ لوگ نماز کو دو رکعت ہی سمجھ لیں۔
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بھی حج کے موقع پر نماز پوری پڑھی اور قصر نہیں کیا حالانکہ آپ مسافر تھیں، کیونکہ آپ قصر کو رخصت تصور کرتی تھیں اور اتمام ان کے نزدیک بہتر تھا۔
اس باب کی تمام احادیث سے سفر میں قصر ثابت ہوا جبکہ امام مالک و شافعی رحمہما اللہ نے اتمام کو بھی جائز کہا اور قصر ہی افضل کہا ہے۔
امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ اور بہت سے صحابہ نے قصر کو واجب کہا۔
صاحب التحفۃ مبارکپوری رحمہ اللہ نے کہا: سننِ نبوی کے فدائیوں کے لئے ضروری ہے کہ سفر میں قصر ہی کو لازم پکڑیں گرچہ یہ غیر واجب ہے پھر بھی اتباعِ سنّت کا تقاضہ یہی ہے کہ سفر میں قصر کیا جائے اور اتمام نہیں کیا جائے، اور اس بارے میں کوئی تاویل مناسب نہیں۔
جیسا کہ پہلی حدیث میں گذرا یہ الله تعالیٰ کی طرف سے صدقہ ہے جس کوقبول کرنا بہتر ہے۔
قصر نماز کب جائز ہوتی ہے۔
اس کے بارے میں بھی اختلاف ہے۔
صحیح یہ ہے کہ جس خروج پر سفر کا اطلاق ہو یعنی انسان تیاری کرے اور دوسری جگہ چند دن قیام کا ارادہ رکھے، اور اس سفر کی مسافت شیخ الحدیث عبیداللہ مبارکپوری رحمہ اللہ نے 48 میل ہاشمی پر اتفاق کیا ہے، اور شیخ محمد صالح العثیمین رحمہم اللہ نے موجودہ مسافات میں 83 کلومیٹر کو مسافتِ قصر مانا ہے یعنی اتنی مسافت پر آدمی سفر کر کے جائے تو اس کے لئے قصر جائز ہے، اور ایام کے بارے میں صحیح یہ ہے کہ کسی آدمی کا ارادہ دوسرے شہر میں جو مذکورہ بالا مسافت پر ہو پوری نماز پڑھے، ہاں اگر تین دن یا چار دن سے زیادہ رکنے کا ارادہ ہو تو پوری نماز پڑھے لیکن اگر تین دن یا چار دن کا ارادہ تھا لیکن کام نہیں ہو سکا اور زیادہ دن رکنا پڑے تو جب تک قیام رہے قصر کرنا جائز ہے۔
نیز سفر پر نکلنے کے بعد آبادی سے باہر نکل جائے اور نماز کا وقت ہو جائے تو بھی قصر جائز ہے، جیسا کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی احادیث سے معلوم ہوا کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے مکۃ المکرّمہ جاتے ہوئے ذوالحلیفہ میں دو رکعت عصر کی نماز پڑھی اور یہ مقام مدینہ سے تقریباً سات کیلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 25967
حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ , قَالَ: حَدَّثَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ اللَّيْثِيُّ , عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ , عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" فُرِضَتْ الصَّلَاةُ رَكْعَتَيْنِ , فَزَادَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلَاةِ الْحَضَرِ , وَتَرَكَ صَلَاةَ السَّفَرِ عَلَى نَحْوِهَا" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ابتداء نماز کی دو رکعتیں فرض ہوئی تھیں، بعد میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم الٰہی کے مطابق حضر کی نماز میں اضافہ کردیا اور سفر کی نماز کو اسی حالت پر دو رکعتیں ہی رہنے دیا۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 25967]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف بهذه السياقة لأجل أسامة بن زيد الليثي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 334
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهَا قَالَتْ: " فُرِضَتِ الصَّلَاةُ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ فِي الْحَضَرِ وَالسَّفَرِ، فَأُقِرَّتْ صَلَاةُ السَّفَرِ، وَزِيدَ فِي صَلَاةِ الْحَضَرِ"
اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ کہا انہوں نے: نمازیں دو دو رکعتیں فرض ہوئی تھیں حضر اور سفر میں، بعد اس کے سفر کی نماز اپنے حال پر رہی اور حضر کی نماز بڑھا دی گئی۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 334]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 350، 1090، 3935، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 685، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 303، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2736، 2737، 2738، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 456، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 313، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1198، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1550، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1725، وأحمد فى «مسنده» برقم: 26607، 26682، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4267، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 6774، شركة الحروف نمبر: 310، فواد عبدالباقي نمبر: 9 - كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ-ح: 8»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 357
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: أَوَّلُ مَا فُرِضَتِ الصَّلَاةُ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ، فَزِيدَ فِي صَلَاةِ الْحَضَرِ، وَأُقِرَّتْ صَلَاةُ السَّفَرِ، قُلْتُ: فَمَا شَأْنُ عَائِشَةَ كَانَتْ تُتِمُّ الصَّلَاةَ؟ قَالَ: إِنَّهَا تَأَوَّلَتْ مَا تَأَوَّلَ عُثْمَانُ.  
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، انہوں نے فرمایا: پہلے نماز دو دو رکعتیں فرض کی گئی، حالتِ اقامت کی نمازوں میں زیادتی کر دی گئی اور سفر کی نماز اپنی حالت پر باقی رکھی گئی۔ زہری رحمہ اللہ کہتے ہیں میں نے پوچھا تو پھر خود عائشہ رضی اللہ عنہا سفر میں کیوں پوری پڑھتی تھیں؟ عروہ نے جواب دیا کہ جو تاویل عثمان رضی اللہ عنہ نے کی تھی وہی انہوں نے بھی کر لی۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 357]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: القصر، باب يقصر إذا خرج من موضعه: 1090، 350 - ومسلم: صلاة المسافرين، باب صلاة المسافرين قصرها: 685.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2856
2856. عن عائشةَ زوجِ النبيِّ صلى الله عليه وسلم أنَّها قالت: فُرضت الصلاةُ ركعتين ركعتين في الحضر والسفر، فأُقِرَّتْ صلاةُ السفر، وزيد في صلاة الحضر.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه مالك في قصر الصلاة في السفر (8) عن صالح بن كيسان، عن عروة بن الزبير، عن عائشة فذكرته.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5081
5081. عن عائشة قالت: الصَّلاةُ أَوَّلُ مَا فُرِضَتْ رَكْعَتَيْنِ فَأُقِرَّتْ صَلاةُ السَّفَرِ وَأُتِمَّتْ صَلاةُ الحَضَرِ.
قَالَ الزُّهْرِيُّ فَقُلْتُ لِعُرْوَةَ: مَا بَالُ عَائِشَةَ تُتِمُّ؟ قَال: تَأَوَّلَتْ مَا تَأَوَّلَ عُثْمَانُ.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاريّ في تقصير الصلاة (1090)، ومسلم في صلاة المسافرين (685: 3) كلاهما من حديث سفيان، عن الزّهريّ، عن عروة، عن عائشة، فذكرته.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5432
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ سُفْيَانُ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو الْوَلِيدِ الْفَقِيهُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا ابْنُ خَشْرَمٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ:" أَوَّلُ مَا فُرِضَتِ الصَّلَاةُ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ، فَزِيدَ فِي صَلَاةِ الْحَضَرِ وَأُقِرَّتْ صَلَاةُ السَّفَرِ". قُلْتُ: فَمَا شَأْنُ عَائِشَةَ كَانَتْ تُتِمُّ الصَّلَاةَ؟ قَالَ:" إِنَّهَا تَأَوَّلَتْ مَا تَأَوَّلَ عُثْمَانُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ". لَفْظُ حَدِيثِ الشَّافِعِيِّ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ خَشْرَمٍ، وَرَوَاهُ الْبُخَارِيُّ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ سُفْيَانَ.
عروہ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتے ہیں کہ ”پہلے دو دو رکعات نماز فرض کی گئی، حضر کی نماز میں پھر اضافہ کر دیا گیا اور سفر کی نماز برقرار رکھی گئی۔“ راوی کہتے ہیں کہ میں نے کہا: عائشہ رضی اللہ عنہا کو کیا ہوا کہ وہ نماز مکمل پڑھتی ہیں؟ فرمایا: انہوں نے وہی تاویل کی جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تاویل کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5432]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 1040»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4645
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ حَدَّثَهُ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ: إِنَّ أَوَّلَ مَا فُرِضَتِ الصَّلَاةُ فِي السَّفَرِ وَالْحَضَرِ رَكْعَتَيْنِ، فَزِيدَ فِي الْحَضَرِ، وَأُقِرَّتْ فِي السَّفَرِ كَمَا هِيَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ابتداءً جب نماز فرض کی گئی تو سفر اور حضر دونوں حالتوں میں دو دو رکعتیں ہی فرض تھیں، پھر حضر (حالتِ اقامت) کی نماز میں اضافہ کر دیا گیا اور سفر کی نماز کو اس کی اصل حالت پر ہی برقرار رکھا گیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4645]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 343، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 685، وأخرجه سنن النسائي برقم: 453، 454، 455، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1198، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25436، 25511، 25806، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1509، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 303، 305، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7897، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 338، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2933، وأخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 357، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4258، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4626»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں