الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
4. بَابُ التَّسْلِيمِ فِي الْجِنَازَةِ وَاحِدًا وَالتَّكْبِيرِ أَرْبَعًا وَخَمْسًا وَقِرَاءَةَ الْفَاتِحَةِ
باب نماز جنازہ میں ایک سلام پھیرا جائے گا ‘ چاریاپانچ تکبیریں کہی جائیں گی اور سورہ فاتحہ پڑھی جائے
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 1822 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 19300
الفتح الربانی: 3178
المعجم الکبیر للطبرانی: 5062
المعجم الاوسط: 1823
ترقیم العلمیہ : 1798 ترقیم الرسالہ : -- 1822
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ ، نا ابْنُ فُضَيْلٍ ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ حَمْزَةَ، قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ عَلَى جِنَازَةٍ فَكَبَّرَ خَمْسًا، ثُمَّ قَالَ:" صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى جِنَازَةٍ فَكَبَّرَ خَمْسًا فَلَنْ نَدَعَهَا لأَحَدٍ" .
ایوب بن سعید بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں نماز جنازہ ادا کی، تو انہوں نے پانچ تکبیریں کہیں، پھر انہوں نے یہ بات بیان کی کہ: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں ایک نماز جنازہ ادا کی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی پانچ تکبیریں کہی تھیں، اس لیے ہم کسی بھی شخص کی وجہ سے انہیں ترک نہیں کریں گے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الجنائز/حدیث: 1822]
ترقیم العلمیہ: 1798
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 957،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3069، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1981، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3197، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1023، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1505، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7042، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1821، 1822، 1824، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19580»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 19300
حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى ، قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ عَلَى جِنَازَةٍ، فَكَبَّرَ خَمْسًا، فَقَامَ إِلَيْهِ أَبُو عِيسَى عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَى، فَأَخَذَ بِيَدِهِ، فَقَالَ: نَسِيتَ؟ قَالَ: لَا، وَلَكِنْ صَلَّيْتُ خَلْفَ أَبِي الْقَاسِمِ خَلِيلِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَبَّرَ خَمْسًا، فَلَا أَتْرُكُهَا أَبَدًا .
عبدالاعلی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز جنازہ پڑھی انہوں نے اس میں پانچ مرتبہ تکبیرکہی تو ابن ابی لیلیٰ نے کھڑے ہو کر ان کا ہاتھ پکڑا اور کہنے لگے کیا آپ بھول گئے ہیں؟ انہوں نے کہا نہیں البتہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے " جو میرے خلیل اور ابوالقاسم تھے صلی اللہ علیہ وسلم " نماز جنازہ پڑھی ہے، انہوں نے پانچ مرتبہ تکبیرکہی تھی لہٰذا میں اسے کبھی ترک نہیں کروں گا۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 19300]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، عبدالأعلى ضعيف عند الجمهور، ثم إن فى قوله: «صليت خلف زيد بن أرقم» وقفة
ترقیم العلمیہ : 1800 ترقیم الرسالہ : -- 1824
حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الْقَاضِي، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الشَّهِيدِيُّ ، ثنا ابْنُ فُضَيْلٍ ، نا لَيْثٌ ، عَنِ الْمُرَقَّعِ ، قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ عَلَى جِنَازَةٍ فَكَبَّرَ عَلَيْهَا خَمْسًا، وَقَالَ:" صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى جِنَازَةٍ فَكَبَّرَ خَمْسًا فَإِنِّي لا أَدَعُهَا لأَحَدٍ بَعْدَهُ" .
مرقع نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں ایک نماز جنازہ ادا کی، تو انہوں نے اس میں پانچ مرتبہ تکبیر کہی، انہوں نے یہ بتایا: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں ایک نماز جنازہ ادا کی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی پانچ مرتبہ تکبیر کہی تھی، اس لیے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی بھی شخص کی وجہ سے انہیں ترک نہیں کروں گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الجنائز/حدیث: 1824]
ترقیم العلمیہ: 1800
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 957،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3069، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1981، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3197، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1023، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1505، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7042، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1821، 1822، 1824، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19580»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3178
(وَمِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَى جَنَازَةٍ فَكَبَّرَ خَمْسًا، فَقَامَ إِلَيْهِ أَبُو عَيْسَى عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَى، فَأَخَذَ بِيَدِهِ فَقَالَ: نَسِيتَ؟ قَالَ: لَا، وَلَكِنْ صَلَّيْتُ خَلْفَ أَبِي الْقَاسِمِ خَلِيلِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَكَبَّرَ خَمْسًا فَلَا أَتْرُكُهَا
(دوسری سند) عبد الاعلی کہتے ہیں:میں نے سیّدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کی اقتدا میں نماز جنازہ ادا کی،انہوں نے پانچ تکبیرات کہیں، ابو عیسیٰ عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ ان کی طرف گئے اور ان کا ہاتھ پکڑ کر کہا: کیا آپ بھول گئے تھے؟ انہوں نے کہا: جی نہیں، میں نے اپنے خلیل ابو القاسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز جنازہ پڑھی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی پانچ تکبیرات کہی تھیں، لہٰذا میں اس عمل کو ترک نہیں کروں گا۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجنازة/حدیث: 3178]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، عبد الاعلي بن عامر الثعلبي قد اتفقوا علي ضعفه أخرجه الطحاوي في ’’شرح معاني الآثار‘‘: 1 494، والطبراني في ’’الاوسط‘‘: 1844، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة:19300 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19515»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
حدیث نمبر: 5062
حَدَّثَنَا أَبُو حَصِينٍ الْقَاضِي ، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، ثَنَا مِنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ (ح) .
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ مُرَقَّعٍ التَّمِيمِيِّ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ عَلَى جِنَازَةٍ فَكَبَّرَ خَمْسًا، ثُمَّ قَالَ: " صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَبَّرَ خَمْسًا، فَلَا أَتْرُكُهُنَّ لِأَحَدٍ بَعْدَهُ.
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ مُرَقَّعٍ التَّمِيمِيِّ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ عَلَى جِنَازَةٍ فَكَبَّرَ خَمْسًا، ثُمَّ قَالَ: " صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَبَّرَ خَمْسًا، فَلَا أَتْرُكُهُنَّ لِأَحَدٍ بَعْدَهُ.
مرقّع تمیمی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک جنازے کی نماز پڑھی تو انہوں نے پانچ تکبیریں کہیں، پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانچ تکبیریں کہیں، تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی کی خاطر انہیں نہیں چھوڑوں گا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5062]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 199، حدیث 5081»
حدیث نمبر: 1823
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ قَالَ: نَا إِسْرَائِيلُ عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ عَلَى جِنَازَةٍ، فَكَبَّرَ خَمْسًا، فَمَشَى إِلَيْهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَى ، فَأَخَذَ بِيَدِهِ، فَقَالَ: أَنَسِيتَ؟ فَقَالَ: لَا، وَلَكِنِّي صَلَّيْتُ خَلْفَ خَلِيلِي أَبِي الْقَاسِمِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، فَكَبَّرَ خَمْسًا. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى إِلَّا إِسْرَائِيلُ I ".
عبدالاعلی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کے پیچھے ایک جنازہ پڑھا تو انہوں نے پانچ تکبیریں کہیں، پھر عبدالرحمن بن ابی لیلی رحمہ اللہ ان کی طرف چل کر گئے اور ان کا ہاتھ پکڑ کر کہا: ”کیا آپ بھول گئے ہیں؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ میں نے اپنے جانی دوست ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانچ تکبیریں کہی تھیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالاعلی سے سوائے اسرائیل کے کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1823]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالاعلی سے سوائے اسرائیل کے کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1823]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 957، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 583، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3069، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1981 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2120، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3197، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1023، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1505، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7042، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1821، 1822، 1824، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19580، 19608، 19620، 19628، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 709، والبزار فى «مسنده» برقم: 4321، 4322، 4323، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 11567، 11566، 11572، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2825، 2827، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4976، 5081»