الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
12. بَابُ وُجُوبِ الزَّكَاةِ فِي مَالِ الصَّبِيِّ وَالْيَتِيمِ
باب بچے اور یتیم کے مال میں زکوۃ واجب ہوتی ہے
ترقیم العلمیہ : 1945 ترقیم الرسالہ : -- 1970
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ غُلَيْبٍ الْهُذَلِيُّ الأَزْدِيُّ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنِ الْمُثَنَّى ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ فَخَطَبَ النَّاسَ، فَقَالَ:" مَنْ وَلِيَ يَتِيمًا لَهُ مَالٌ فَلْيَتَّجِرْ لَهُ وَلا يَتْرُكْهُ حَتَّى تَأْكُلَهُ الصَّدَقَةُ" .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی ایسے یتیم کا سرپرست بنے، جس یتیم کا مال موجود ہو، تو وہ اس یتیم کے لیے اس مال کی تجارت کرے، اس مال کو ایسے ہی نہ چھوڑ دے کہ اسے زکوٰۃ ختم کر دے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 1970]
ترقیم العلمیہ: 1945
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الترمذي فى ((جامعه)) برقم: 641، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7434، 11093، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1970، 1971، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 998»
«قال ابن حجر: وفي إسناده المثنى بن الصباح وهو ضعيف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 307)»
«قال ابن حجر: وفي إسناده المثنى بن الصباح وهو ضعيف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 307)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 491
وعن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده عبد الله بن عمرو رضي الله عنهم أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «من ولي يتيما له مال فليتجر له ولا يتركه حتى تأكله الصدقة» . رواه الترمذي والدارقطني وإسناده ضعيف وله شاهد مرسل عند الشافعي.
سیدنا عمرو بن شعیب رحمہ اللہ اپنے والد اور وہ اپنے دادا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جو شخص کسی یتیم کا متولی بنے اسے چاہیئے کہ مال یتیم کو تجارت میں لگائے، اسے یوں ہی بیکار پڑا نہ رہنے دے کہ زکوٰۃ ہی اسے کھا جائے۔“
اسے ترمذی اور دارقطنی نے روایت کیا ہے۔ اس کی سند ضعیف ہے، البتہ امام شافعی کے پاس ایک مرسل روایت اس کی شاہد ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 491]
اسے ترمذی اور دارقطنی نے روایت کیا ہے۔ اس کی سند ضعیف ہے، البتہ امام شافعی کے پاس ایک مرسل روایت اس کی شاہد ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 491]
«وَعَنْ» اور سے – «عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ» عمرو بن شعیب – «عَنْ أَبِيهِ» اپنے والد سے – «عَنْ جَدِّهِ» اپنے دادا – «عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو» عبداللہ بن عمرو سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ» نے فرمایا: – «مَنْ وَلِيَ» جو سرپرست بنے – «يَتِيمًا» کسی یتیم کا – «لَهُ مَالٌ» جس کا مال ہو – «فَلْيَتَّجِرْ» تو وہ تجارت کرے – «لَهُ» اس کے لیے – «وَلَا يَتْرُكْهُ» اور اسے نہ چھوڑے – «حَتَّى تَأْكُلَهُ» یہاں تک کہ اسے کھا جائے – «الصَّدَقَةُ» زکاۃ۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «التِّرْمِذِيُّ» ترمذی نے – «وَالدَّارَقُطْنِيُّ» اور دارقطنی نے – «وَإِسْنَادُهُ» اور اس کی سند – «ضَعِيفٌ» ضعیف ہے – «وَلَهُ» اور اس کا – «شَاهِدٌ» ایک شاہد ہے – «مُرْسَلٌ» مرسل – «عِنْدَ الشَّافِعِيِّ» شافعی کے ہاں۔
اور عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو کسی ایسے یتیم کا سرپرست بنے جس کے پاس مال ہو تو وہ اس کے مال سے تجارت کرے اور اسے (یونہی) نہ چھوڑے کہ زکاۃ اسے کھا جائے۔“ اسے ترمذی اور دارقطنی نے روایت کیا ہے اور اس کی سند ضعیف ہے، اور امام شافعی کے ہاں اس کا ایک مرسل شاہد موجود ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 491]
اور عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو کسی ایسے یتیم کا سرپرست بنے جس کے پاس مال ہو تو وہ اس کے مال سے تجارت کرے اور اسے (یونہی) نہ چھوڑے کہ زکاۃ اسے کھا جائے۔“ اسے ترمذی اور دارقطنی نے روایت کیا ہے اور اس کی سند ضعیف ہے، اور امام شافعی کے ہاں اس کا ایک مرسل شاہد موجود ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 491]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، الزكاة، باب ما جاء في زكاة مال اليتيم، حديث:641، وذكر كلامًا، والدار قطني: 2 /109، 110. * المثني ضعيف، وتابعه محمد بن عبيد الله العرزمي وهو متروك، وللحديث طرق ضعيفة منها شاهد مرسل عندالشافعي في الأم: 2 /29 وسنده ضعيف مرسل، ابن جريج عنعن.»
الحكم على الحديث:
ضعيف