🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابٌ
باب بلاعنوان
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 2148 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن دارقطنی: 2148
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4807
المعجم الاوسط: 5353
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2123 ترقیم الرسالہ : -- 2148
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا يَحْيَى بْنُ عَيَّاشٍ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الأُبُلِّيُّ ، ثنا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ ، وَأَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ طَاوُسٍ ، قَالَ: شَهِدْتُ الْمَدِينَةَ وَبِهَا ابْنُ عُمَرَ ، وَابْنُ عَبَّاسٍ ، فَجَاءَ رَجُلٌ إِلَى وَالِيهَا فَشَهِدَ عِنْدَهُ عَلَى رُؤْيَةِ الْهِلالِ هِلالِ رَمَضَانَ، فَسَأَلَ ابْنَ عُمَرَ، وَابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ شَهَادَتِهِ فَأَمَرَهُ أَنْ يُجِيزَهُ، وَقَالا:" إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجَازَ شَهَادَةَ رَجُلٍ وَاحِدٍ عَلَى رُؤْيَةِ الْهِلالِ هِلالِ رَمَضَانَ"، قَالا:" وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لا يُجِيزُ شَهَادَةَ الإِفْطَارِ إِلا بِشَهَادَةِ رَجُلَيْنِ" . تَفَرَّدَ بِهِ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الأُبُلِّيُّ أَبُو إِسْمَاعِيلَ، وَهُوَ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ.
طاؤس بیان کرتے ہیں: میں مدینہ منورہ میں موجود تھا، وہاں سیدنا عبداللہ بن عمر اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بھی موجود تھے، ایک شخص وہاں کے گورنر کے پاس آیا اور اس نے چاند دیکھنے کی گواہی دی (یعنی رمضان کا چاند دیکھنے کی)، تو گورنر نے سیدنا عبداللہ بن عباس اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے اس شخص کی گواہی کے بارے میں دریافت کیا، تو ان دونوں نے کہا: اس کی گواہی کو برقرار رکھا جائے، پھر ان دونوں نے یہ بات بیان کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کا چاند دیکھنے کے بارے میں ایک شخص کی گواہی کو قبول کیا تھا، ان دونوں حضرات نے یہ بات بھی بیان کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عیدالفطر کے چاند کے بارے میں دو آدمیوں کی ہی گواہی قبول کیا کرتے تھے۔ اس روایت کو نقل کرنے میں ابواسماعیل حفص نامی راوی منفرد ہیں اور یہ ضعیف ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2148]
ترقیم العلمیہ: 2123
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8078، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2148، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 9559، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 11664، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 5353»
«قال الدارقطني: تفرد به حفص بن عمر الأبلي أبو إسماعيل وهو ضعيف الحديث، سنن الدارقطني: (3 / 97) برقم: (2148)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4807
وَعَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ قَالَ: شَهِدْتُ الْمَدِينَةَ وَبِهَا ابْنُ عُمَرَ، وَابْنُ عَبَّاسٍ، فَجَاءَ رَجُلٌ إِلَى وَالِيهَا وَشَهِدَ عِنْدَهُ عَلَى رُؤْيَةِ هِلَالِ شَهْرِ رَمَضَانَ، فَسَأَلَ ابْنَ عَمَرَ وَابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ شَهَادَتِهِ، فَأَمَرَاهُ أَنْ يُجِيزَهَا، وَقَالَا: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَجَازَ شَهَادَةَ رَجُلٍ وَاحِدٍ عَلَى رُؤْيَةِ هِلَالِ رَمَضَانَ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يُجِيزُ شَهَادَةً فِي الْإِفْطَارِ إِلَّا شَهَادَةَ رَجُلَيْنِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي السُّنَنِ بِاخْتِصَارٍ عَنْ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو الْأَيْلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عبدالملک بن میسرہ بیان کرتے ہیں: میں مدینہ منورہ میں موجود تھا وہاں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بھی موجود تھے ایک شخص وہاں کے والی کے پاس آیا اور اس نے والی کے سامنے رمضان کے مہینے کے پہلی کے چاند کو دیکھنے کے بارے میں گواہی دی، والی نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اس شخص کی گواہی کے بارے میں دریافت کیا، تو ان دونوں صاحبان نے اسے یہ ہدایت کی کہ وہ اس گواہی کو قبول کرے۔ ان دونوں حضرات نے یہ بات بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے پہلی کے چاند کو دیکھنے کے بارے میں ایک شخص کی گواہی کو بھی درست قرار دیا ہے، البتہ عیدالفطر کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کم از کم دو آدمیوں کی گواہی کو درست قرار دیتے تھے۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت سنن میں اختصار کے ساتھ موجود ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حفص بن عمرو ابلی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4807]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5349»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5353
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ عَيَّاشٍ قَالَ: ثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْأُبُلِّيُّ قَالَ: نَا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ قَالَ: شَهِدْتُ الْمَدِينَةَ وَبِهَا ابْنُ عُمَرَ ، وَابْنُ عَبَّاسٍ ، فَجَاءَ رَجُلٌ إِلَى وَالِيهَا، وَشَهِدَ عِنْدَهُ عَلَى رُؤْيَةِ هِلَالِ رَمَضَانَ، فَسَأَلَ ابْنُ عُمَرَ وَابْنُ عَبَّاسٍ عَنْ شَهَادَتِهِ، فَأَمَرَاهُ أَنْ يُجِيزَهَا، وَقَالَا: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجَازَ شَهَادَةَ رَجُلٍ وَاحِدٍ عَلَى رُؤْيَةِ هِلَالِ رَمَضَانَ، وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُجِيزُ شَهَادَةً فِي الْإِفْطَارِ إِلَّا شَهَادَةَ رَجُلَيْنِ I ".
عبدالملک بن میسرہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں مدینہ میں موجود تھا اور وہاں سیدنا ابن عمر اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بھی تھے، ایک آدمی مدینہ کے حاکم کے پاس آیا اور اس کے سامنے رمضان کا چاند دیکھنے کی گواہی دی، تو حاکم نے اس کی گواہی کے بارے میں سیدنا ابن عمر اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا، ان دونوں نے اسے حکم دیا کہ اس گواہی کو قبول کر لے، اور کہا: ”بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کا چاند دیکھنے پر ایک آدمی کی گواہی کو جائز قرار دیا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید (افطار) کے چاند کے بارے میں دو آدمیوں کی گواہی کے سوا کوئی گواہی قبول نہیں فرماتے تھے۔““ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5353]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه حفص بن عمرو الأيلي وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 146» »
«قال الدارقطني: تفرد به حفص بن عمر الأبلي أبو إسماعيل وهو ضعيف الحديث «سنن الدارقطني، ج 3، ص 98» »
«قال الدارقطني: تفرد به حفص بن عمر الأيلي وهو ضعيف «تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 2، ص 35» »
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8078، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2148، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 9559، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11664»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف حفص بن عمر الأيلي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں