🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. مَا جَاءَ فِي الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَالسَّعْيِ بَيْنَهُمَا
باب: صفا و مروہ اور ان کے درمیان سعی کا بیان
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 2582 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 2582
السنن الكبرى للبيهقي: 9365
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2548 ترقیم الرسالہ : -- 2582
حَدَّثَنَا ابْنُ يَحْيَى بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، إِمْلاءً، نا الْحَسَنُ بْنُ عِيسَى النَّيْسَابُورِيُّ ، أنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، أَخْبَرَنِي مَعْرُوفُ بْنُ مُشْكَانَ ، أَخْبَرَنِي مَنْصُورُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أُمِّهِ صَفِيَّةَ ، قَالَتْ: أَخْبَرَتْنِي نِسْوَةٌ مِنْ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ اللائِي أَدْرَكْنَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قُلْنَ: دَخَلْنَا دَارَ ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ فَاطَّلَعْنَا مِنْ بَابٍ مُقَطَّعٍ، فَرَأَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَشْتَدُّ فِي الْمَسْعَى، حَتَّى إِذَا بَلَغَ زُقَاقَ بَنِي فُلانٍ، مَوْضِعًا قَدْ سَمَّاهُ مِنَ الْمَسْعَى، اسْتَقْبَلَ النَّاسَ، وَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ اسْعَوْا، فَإِنَّ السَّعْيَ قَدْ كُتِبَ عَلَيْكُمْ" .
منصور بن عبدالرحمن اپنی والدہ صفیہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: بنو عبدالدار سے تعلق رکھنے والی کچھ خواتین نے یہ بات بتائی ہے، جنہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ نصیب ہوا، انہوں نے بتایا: ہم لوگ ابن ابی حصین کے گھر میں داخل ہوئے، ہم نے دروازے سے جھانک کر دیکھا، تو ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سعی کرنے کی جگہ پر دوڑ رہے تھے، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم زقاق بنو فلان تک پہنچے، یہ ایک جگہ ہے، جس کا نام سعی کرنے کی جگہ میں لیا جاتا ہے، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کی طرف رخ کیا اور ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! سعی کرو، کیونکہ سعی کرنا تم پر لازم قرار دیا گیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2582]
ترقیم العلمیہ: 2548
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2764، 2765، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 7036، 7037، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2983، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 3960، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2987،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2582، 2583، 2584، 2585، 2586، 2587، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 27921»
«إسناده صحيح، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 55)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9365
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ قَالَا: ثنا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عِيسَى النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا ابْنُ الْمُبَارَكِ، أَخْبَرَنِي مَعْرُوفُ بْنُ مُشْكَانَ، أَخْبَرَنِي مَنْصُورُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أُمِّهِ صَفِيَّةَ أَخْبَرَتْنِي عَنْ نِسْوَةٍ مِنْ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ اللَّاتِي أَدْرَكْنَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْنَ: دَخَلْنَا دَارَ ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ فَاطَّلَعْنَا مِنْ بَابٍ مُقَطَّعٍ، وَرَأَيْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَشْتَدُّ فِي الْمَسْعَى حَتَّى إِذَا بَلَغَ زُقَاقَ بَنِي فُلَانٍ - مَوْضِعٌ قَدْ سَمَّاهُ مِنَ الْمَسْعَى - اسْتَقْبَلَ النَّاسَ، فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ اسْعَوْا؛ فَإِنَّ السَّعْيَ قَدْ كُتِبَ عَلَيْكُمْ".
بنی عبدالدار کی وہ عورتیں رضی اللہ عنہن جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پایا ہے، فرماتی ہیں کہ ہم ابن ابی حسین کے گھر گئیں، ہم نے ٹوٹے ہوئے دروازے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، وہ سعی والی جگہ میں تیزی کر رہے تھے، حتیٰ کہ جب بنی فلاں کے تنگ راستے پر پہنچے تو لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”اے لوگو! سعی کرو کیونکہ سعی تم پر فرض کر دی گئی ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9365]
تخریج الحدیث: «حسن۔ دارقطني 2/ 255»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں