الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
13. مَا جَاءَ فِي الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَالسَّعْيِ بَيْنَهُمَا
باب: صفا و مروہ اور ان کے درمیان سعی کا بیان
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 2608 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن دارقطنی: 2608
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13423
المعجم الاوسط: 7800
ترقیم العلمیہ : 2574 ترقیم الرسالہ : -- 2608
نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ النَّسَائِيُّ ، نا صِلَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ حَجَّ عَنْ أَبَوَيْهِ أَوْ قَضَى عَنْهُمَا مَغْرَمًا بُعِثَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَعَ الأَبْرَارِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص اپنے ماں باپ کی طرف سے حج کرے گا یا ان کی طرف سے قرض ادا کرے گا، تو اسے قیامت کے دن نیک لوگوں کے ساتھ زندہ کیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2608]
ترقیم العلمیہ: 2574
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2608، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 4822، 5175، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 7800»
حدیث نمبر: 13423
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ حَجَّ عَنْ وَالِدَيْهِ أَوْ قَضَى عَنْهُمَا مَغْرَمًا بَعَثَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَعَ الْأَبْرَارِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَبَلَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے ماں باپ کی طرف سے حج کر لے، یا اُن کی طرف سے قرض ادا کر دے، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اُسے نیک لوگوں کے ساتھ اٹھائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جبلہ بن سلیمان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13423]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جبلہ بن سلیمان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13423]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7796»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 7800
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ النَّشَائِيُّ ، ثَنَا صِلَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ حَجَّ عَنْ وَالِدَيْهِ، أَوْ قَضَى عَنْهُمَا مَغْرَمًا بَعَثَهُ اللهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَعَ الْأَبْرَارِ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا صِلَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا صِلَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنے والدین کی طرف سے حج کیا، یا ان کی طرف سے کوئی قرض ادا کیا، اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن نیک لوگوں کے ساتھ اٹھائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج سے صلہ بن سلیمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں محمد بن حرب منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7800]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج سے صلہ بن سلیمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں محمد بن حرب منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7800]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه جبلة بن سليمان وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 146» »
«أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 2608، والبزار فى «مسنده» برقم: 4822، 5175»
«أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 2608، والبزار فى «مسنده» برقم: 4822، 5175»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه جبلة بن سليمان متروك