🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. مَا جَاءَ فِي الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَالسَّعْيِ بَيْنَهُمَا
باب: صفا و مروہ اور ان کے درمیان سعی کا بیان
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 2634 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 2634
السنن الكبرى للبيهقي: 9427
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2599 ترقیم الرسالہ : -- 2634
نا نا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ ، نا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحَارِثِ أَوْ مَنْصُورٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِي نَصْرٍ ، قَالَ: لَقِيتُ عَلِيًّا وَقَدْ أَهْلَلْتُ بِالْحَجِّ وَأَهَلَّ هُوَ بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، فَقُلْتُ: هَلْ أَسْتَطِيعُ أَنْ أَفْعَلَ كَمَا فَعَلْتَ؟ قَالَ" ذَلِكَ لَوْ كُنْتَ بَدَأْتُ الْعُمْرَةَ"، فَقُلْتُ: كَيْفَ أَفْعَلُ إِذَا أَرَدْتُ ذَلِكَ؟ قَالَ:" تَأْخُذُ إِدَاوَةً مِنْ مَاءٍ فَتُفِيضُهَا عَلَيْكَ، ثُمَّ تُهِلُّ بِهِمَا جَمِيعًا، ثُمَّ تَطُوفُ لَهُمَا طَوَافَيْنِ وَتَسْعَى لَهُمَا سَعْيَيْنِ، وَلا يَحِلُّ لَكَ إِحْرَامٌ دُونَ يَوْمِ النَّحْرِ" . قَالَ مَنْصُورٌ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِمُجَاهِدٍ، فَقَالَ: مَا كُنَّا نُفْتِي إِلا بِطَوَافٍ وَاحِدٍ فَأَمَّا الآنَ فَلا نَفْعَلُ.
ابونصر بیان کرتے ہیں: میری سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوئی، میں نے حج کا احرام باندھ لیا تھا، جبکہ انہوں نے حج اور عمرہ کا ایک ساتھ احرام باندھا تھا۔ میں نے دریافت کیا: کیا میں ایسا کر سکتا ہوں، جیسا آپ نے کر لیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ایسا ہو سکتا ہے، اگر تم پہلے عمرہ کر لو۔ میں نے دریافت کیا: میں اگر اس کا ارادہ کروں، تو مجھے کیا کرنا ہو گا؟ انہوں نے فرمایا: ”تم پانی کا ایک برتن لے کر اپنے اوپر بہاؤ اور پھر ان دونوں کا ایک ساتھ احرام باندھ لو، پھر ان دونوں کے لیے دو مرتبہ طواف کرنا اور دو مرتبہ سعی کرنا اور قربانی کے دن سے پہلے تمہارے لیے احرام کھولنا جائز نہیں ہو گا۔“ منصور نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے اس روایت کا تذکرہ مجاہد سے کیا، تو انہوں نے فرمایا: ہم تو یہی فتوی دیتے تھے کہ ایک مرتبہ طواف کیا جائے گا، لیکن اب ہم ایسا نہیں کریں گے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2634]
ترقیم العلمیہ: 2599
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8840، 9522، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2628، 2629، 2634، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 501، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 15360»
«قال البيهقي: وأبو نصر رجل مجهول، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 111)»
«‏‏‏‏أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم:2635»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9427
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ، ثنا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحَارِثِ، أَوْ مَنْصُورٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِي نَصْرٍ، قَالَ: لَقِيتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَقَدْ أَهْلَلْتُ بِالْحَجِّ وَأَهَلَّ هُوَ بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، فَقُلْتُ: هَلْ أَسْتَطِيعُ أَنْ أَفْعَلَ كَمَا فَعَلْتَ؟، قَالَ:" ذَلِكَ لَوْ كُنْتَ بَدَأْتَ بِالْعُمْرَةِ" قُلْتُ: كَيْفَ أَفْعَلُ إِذَا أَرَدْتُ ذَلِكَ؟، قَالَ:" تَأْخُذُ إدَاوَةً مِنْ مَاءٍ فَتُفِيضُهَا عَلَيْكَ ثُمَّ تُهِلُّ بِهِمَا جَمِيعًا، ثُمَّ تَطُوفُ لَهُمَا طَوَافَيْنِ وَتَسْعَى لَهُمَا سَعْيَيْنِ، وَلَا يَحِلُّ لَكَ حَرَامٌ دُونَ يَوْمِ النَّحْرِ"، قَالَ مَنْصُورٌ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِمُجَاهِدٍ، قَالَ: مَا كُنَّا نُفْتِي إِلَّا بِطَوَافٍ وَاحِدٍ فَأَمَّا الْآنَ فَلَا تَفْعَلْ، كَذَا رُوِيَ عَنْ فُضَيْلٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، وَرَوَاهُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ مَنْصُورٍ فَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ السَّعْيَ، وَكَذَلِكَ شُعْبَةُ، وَابْنُ عُيَيْنَةَ وَأَبُو نَصْرٍ هَذَا مَجْهُولٌ فَإِنْ صَحَّ فَيُحْتَمَلَ أَنْ يَكُونَ الْمُرَادُ بِهِ طَوَافَ الْقُدُومِ، وَطَوَافَ الزِّيَارَةِ وَأَرَادَ سَعْيًا وَاحِدًا عَلَى مَا رَوَاهُ الثَّوْرِيُّ، وَصَاحِبَاهُ فَلَا يَكُونُ لِرِوَايَةِ جَعْفَرٍ مُخَالِفًا وَقَدْ رُوِيَ بِأَسَانِيدَ ضِعَافٍ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مَوْقُوفًا، وَمَرْفُوعًا قَدْ ذَكَرْتُهُ فِي الْخِلَافِيَّاتِ، وَمَدَارُ ذَلِكَ عَلَى الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ وَحَفْصِ بْنِ أَبِي دَاوُدَ وَعِيسَى بْنِ عَبْدِ اللهِ، وَحَمَّادِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَكُلُّهُمْ ضَعِيفٌ وَلَا يُحْتَجُّ بِشَيْءٍ مِمَّا رَوَوْهُ مِنْ ذَلِكَ، وَبِاللهِ التَّوْفِيقُ.
ابو نضر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ملا اور انہوں نے حج و عمرہ کا احرام باندھا تھا اور میں نے صرف حج کا، تو میں نے کہا: ”کیا میں اس طرح کر سکتا ہوں جس طرح آپ نے کیا ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”ممکن ہے اگر تو عمرے سے ابتدا کرے۔“ میں نے کہا: ”اگر میں عمرہ کا ارادہ کروں تو کیسے کروں؟“ انہوں نے فرمایا: ”پانی کا ایک لوٹا لے اس کو اپنے اوپر بہا، پھر ان دونوں کا تلبیہ کہہ، پھر ان دونوں کے لیے دو طواف کر اور دو سعی کر اور یومِ نحر سے پہلے تیرے لیے کوئی بھی حرام چیز حلال نہ ہوگی۔“
یہ ابو نصر مجہول ہے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ بات موقوفاً اور مرفوعاً ضعیف سندوں سے بھی مروی ہے، جن کا دارومدار حسن بن عمارہ، حفص بن ابی داود، عیسیٰ بن عبداللہ اور حماد بن عبدالرحمن پر ہے، اور یہ سب ضعیف ہیں، ان کی اس بارے میں کوئی روایت قابلِ حجت نہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9427]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره۔ دارقطني 2/ 265»

الحكم على الحديث:
حسن لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں