🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابُ الْخَرَاجِ بِالضَّمَانِ
باب: نفع اسی کا ہے جو مال کا ضامن ہے۔
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 3008 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن دارقطنی: 3008
المستدرک علی الصحیحین: 2232
السنن الكبرى للبيهقي: 10458
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2975 ترقیم الرسالہ : -- 3008
ثنا يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، نَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، نَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنِي ابْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" كَانَ حَبَّانُ بْنُ مُنْقِذٍ، رَجُلا ضَعِيفًا، وَكَانَ قَدْ سُفِعَ فِي رَأْسِهِ مَأْمُومَةً فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهُ الْخِيَارَ فِيمَا يَشْتَرِي ثَلاثًا، وَكَانَ قَدْ ثَقُلَ لِسَانُهُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بِعْ، وَقُلْ: لا خِلابَةَ، فَكُنْتُ أَسْمَعُهُ، يَقُولُ: لا خِذَابَةُ، لا خِذَابَةَ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا حبان بن منقذ ایک کمزور آدمی تھے، ان کے سر میں چوٹ لگی تھی، اس کی وجہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ اختیار دیا تھا کہ وہ جو سودا کریں گے، اس میں تین دن تک سودے کو ختم کرنے کا اختیار ہو گا، ان کی زبان میں کچھ لکنت پائی جاتی تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے یہ فرمایا تھا: ”تم فروخت کرتے ہوئے یہ کہہ دیا کرو کہ کوئی دھوکا نہیں چلے گا۔“ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نے انہیں یہ کہتے ہوئے سنا کہ وہ لفظ خلابہ کی بجائے خذابہ کہا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3008]
ترقیم العلمیہ: 2975
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2117، 2407، 2414، 6964، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1533، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1294، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5051، 5052، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2214، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3500،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3008، 3011/2، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 677،وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 5131»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2232
حدثنا علي بن عيسى الحِيْري، حدثنا إبراهيم بن أبي طالب، حدثنا ابن أبي عُمر، حدثنا سفيان، حدثني محمد بن إسحاق، عن نافع، عن ابن عمر، قال: كان حَبَّان بن مُنْقِذٍ رجلًا ضعيفًا، وكان قد سُفِع في رأسه مأمومةً، فجعل له رسولُ الله ﷺ الخِيارَ فيما اشترى ثلاثًا، وكان قد ثَقُل لسانُه، فقال له رسول الله ﷺ:"بِعْ وقُل: لا خِلَابةَ". فكنتُ أسمَعُه يقول: لا خِذابةَ لا خِذابةَ. وكان يشتري الشيءَ ويجيء به أهلَه، فيقولون: هذا غالٍ، فيقول: إنَّ رسول الله ﷺ قد خَيَّرني في بَيعي (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2201 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حبان بن منقذ رضی اللہ عنہ ایک کمزور شخص تھے اور ان کے سر پر ایک ایسا گہرا زخم لگا تھا جو دماغ کی جھلی تک پہنچ گیا تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے کسی بھی چیز کی خریداری میں تین دن کا اختیار مقرر فرما دیا تھا، ان کی زبان میں لکنت تھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم سودا کرو تو کہہ دیا کرو: «لَا خِلَابَةَ» ”کوئی دھوکہ دہی نہیں ہے۔““ راوی بیان کرتے ہیں کہ میں انہیں (زبان کی لکنت کی وجہ سے) «لَا خِذَابَةَ لَا خِذَابَةَ» کہتے ہوئے سنتا تھا۔ وہ کوئی چیز خرید کر اپنے گھر والوں کے پاس لاتے اور وہ کہتے کہ یہ تو مہنگی ہے، تو وہ جواب دیتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے میری بیع میں (واپسی کا) اختیار دیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : البيوع/حدیث: 2232]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح دون قوله في آخر الحديث: وكان يشتري الشيء، إلى آخره، وهذا إسناد حسن من أجل محمد بن إسحاق - وهو ابن يسار المطّلبي مولاهم، صاحب المغازي - وقد صرَّح بسماعه عند أحمد وغيره، فأُمن تدليسه، لكن قوله الذي أشرنا إليه آخر الحديث مدرج كما سنبينه.» [ترقيم الرساله 2232] [ترقيم الشركة 2214] [ترقيم العلميه 2201]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح دون قوله في آخر الحديث: وكان يشتري الشيء
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10458
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عِيسَى الْحِيرِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثنا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: كَانَ حَبَّانُ بْنُ مُنْقِذٍ رَجُلًا ضَعِيفًا، وَكَانَ قَدْ سُفِعَ فِي رَأْسِهِ مَأْمُومَةً، فَجَعَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهُ الْخِيَارَ فِيمَا اشْتَرَى ثَلَاثًا وَكَانَ قَدْ ثَقُلَ لِسَانُهُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بِعْ وَقُلْ لَا خِلَابَةَ" فَكُنْتُ أَسْمَعُهُ يَقُولُ: لَا خِذَابَةَ لَا خِذَابَةَ وَكَانَ يَشْتَرِي الشَّيْءَ، فَيَجِيءُ بِهِ أَهْلَهُ فَيَقُولُونَ هَذَا غَالٍ فَيَقُولُ: إنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيَّرَنِي فِي بَيْعِي.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حبان بن منقذ ایک کمزور آدمی تھے، ان کے سر پر گہرے زخم کا نشان تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو تین دن کا اختیار ہے جو چیز بھی خریدے۔“ ان کی زبان بھی درست نہ تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فروخت کرو اور کہہ دو: دھوکا نہیں ہے۔“ میں ان سے سنتا تھا، وہ کہتے تھے: «لَا خِلَابَةَ، لَا خِلَابَةَ» ”دھوکا نہیں ہے، دھوکا نہیں ہے۔“ وہ چیز خرید کر اپنے گھر لاتے تو ان کے گھر والے کہتے: یہ مہنگی ہے، وہ کہتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری بیع میں مجھے اختیار دیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10458]
تخریج الحدیث: «حسن۔ اخرجه الحاكم 2/26»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں