الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
4. بَابُ الْخَرَاجِ بِالضَّمَانِ
باب: نفع اسی کا ہے جو مال کا ضامن ہے۔
ترقیم العلمیہ : 2980 ترقیم الرسالہ : -- 3013
ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ ، أنا عُبَيْدُ بْنُ أَبِي قُرَّةَ ، عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ ، عَنْ حَبَّانَ بْنِ وَاسِعٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ :" لَمَّا اسْتُخْلِفَ أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي نَظَرْتُ فَلَمْ أَجِدْ لَكُمْ فِي بُيُوعِكُمْ شَيْئًا أَمْثَلَ مِنَ الْعُهْدَةِ الَّتِي جَعَلَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَبَّانَ بْنَ مُنْقِذٍ، ثَلاثَةَ أَيَّامٍ، وَذَلِكَ فِي الرَّقِيقِ" .
حبان بن واسع اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: جب سیدنا عمر کو خلیفہ مقرر کیا گیا، تو انہوں نے فرمایا: ”اے لوگو! میں نے اس بات کا جائزہ لیا ہے اور میں نے تمہارے سودوں کے لیے اس اختیار سے بہتر کوئی چیز نہیں پائی، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حبان بن منقذ کو تین دن تک دیا تھا اور یہ (اختیار) غلاموں کے بارے میں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3013]
ترقیم العلمیہ: 2980
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 10573، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3007، 3013»
«قال ابن حجر: مداره على ابن لهيعة وهو ضعيف، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (4 / 395)»
«قال ابن حجر: مداره على ابن لهيعة وهو ضعيف، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (4 / 395)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 2974 ترقیم الرسالہ : -- 3007
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، نَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، نَا حَبَّانُ بْنُ وَاسِعٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ ، أَنَّهُ كَلَّمَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ " فِي الْبُيُوعِ، قَالَ: مَا أَجِدُ لَكُمْ شَيْئًا أَوْسَعَ مِمَّا جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَبَّانَ بْنِ مُنْقِذٍ، إِنَّهُ كَانَ ضَرِيرَ الْبَصَرِ، فَجَعَلَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُهْدَةَ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ، إِنْ رَضِيَ أَخَذَ، وَإِنْ سَخَطَ تَرَكَ" .
طلحہ بن یزید کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے کچھ سودوں کے بارے میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے بات چیت کی (کہ ان کا حکم کیا ہے)، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے تمہارے لیے ایسی کوئی چیز نہیں ملی، جو اس سے زیادہ گنجائش والی ہو، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حبان بن منقذ کو دی تھی، ان کی نظر کمزور تھی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ اجازت دی کہ وہ سودے کو کالعدم کرنے کا تین دن کا اختیار رکھے گا اور اگر وہ راضی ہوں گے، تو لے لیں گے، اگر پسند نہیں کریں گے، تو اس کو ترک کر دیں گے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3007]
ترقیم العلمیہ: 2974
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 10573، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3007، 3013»
«قال ابن حجر: مداره على ابن لهيعة وهو ضعيف، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (4 / 395)»
«قال ابن حجر: مداره على ابن لهيعة وهو ضعيف، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (4 / 395)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف