🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 3138 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 3138، 3143
بلوغ المرام: 1004
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3100 ترقیم الرسالہ : -- 3138
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا كُرْدُوسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْعَمْدُ قَوَدُ الْيَدِ، وَالْخَطَأُ عَقْلٌ لا قَوَدَ فِيهِ، وَمَنْ قُتِلَ فِي عِمِّيَّةٍ بِحَجَرٍ، أَوْ عَصًا، أَوْ سَوْطٍ فَهُوَ دِيَةٌ مُغَلَّظَةٌ فِي أَسْنَانِ الإِبِلِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قتل عمد میں قصاص ہو گا، اور قتل خطاء میں دیت ہو گی، اس میں قصاص نہیں ہو گا، جس شخص کو پتھر یا عصا لاٹھی کے ذریعے غلطی سے قتل کر دیا جائے، اس کی دیت مغلظہ ہو گی، جو مختلف عمر کے اونٹوں (کی شکل میں ہو گی)۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3138]
ترقیم العلمیہ: 3100
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 34، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4793، 4794، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6965، 6966، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4539، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2635،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3131، 3132، 3133، 3134، 3135، 3136، 3137، 3138، 3139، 3140، 3142، 3143»
«قال الدارقطني: المرسل هو الصحيح، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (11 / 35)»

الحكم على الحديث:
مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1004
وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من قتل في عميا أو رميا بحجر أو سوط أو عصا فعقله عقل الخطأ ومن قتل عمدا فهو قود ومن حال دونه فعليه لعنة الله» ‏‏‏‏ أخرجه أبو داود والنسائي وابن ماجه بإسناد قوي.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جو شخص اندھا دھند لڑائی میں قتل ہو جائے یا پتھر پھینکنے سے قتل ہو جائے یا کوڑے اور لاٹھی سے مر جائے تو اس کی دیت، خطا کی دیت ہو گی۔ جو شخص عمداً قتل کیا جائے گا تو اس کا قصاص ہے اور جو شخص قصاص لینے میں حائل ہوا تو ایسے شخص پر اللہ کی لعنت ہے۔“ اس حدیث کو ابوداؤد، نسائی اور ابن ماجہ نے قوی سند سے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1004]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «مَنْ قُتِلَ» جو قتل کیا گیا – «فِي عِمِّيَّا» اندھا دھند (ہنگامے) میں – «أَوْ رِمِّيَّا» یا (باہمی) پتھراؤ میں – «بِحَجَرٍ» پتھر سے – «أَوْ سَوْطٍ» یا کوڑے سے – «أَوْ عَصًا» یا لاٹھی سے – «فَعَقْلُهُ» تو اس کی دیت – «عَقْلُ الْخَطَإِ» قتل خطا کی دیت ہے – «وَمَنْ قُتِلَ» اور جو قتل کیا گیا – «عَمْدًا» جان بوجھ کر – «فَهُوَ قَوَدٌ» تو اس میں قصاص ہے – «وَمَنْ حَالَ» اور جو حائل ہوا – «دُونَهُ» اس کے آگے – «فَعَلَيْهِ» تو اس پر ہے – «لَعْنَةُ اللَّهِ» اللہ کی لعنت۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «أَبُو دَاوُدَ» ابو داود – «وَالنَّسَائِيُّ» اور نسائی – «وَابْنُ مَاجَهْ» اور ابن ماجہ نے – «بِإِسْنَادٍ قَوِيٍّ» قوی سند کے ساتھ۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اندھا دھند ہنگامے میں یا باہمی پتھراؤ میں پتھر، کوڑے یا لاٹھی سے مارا جائے تو اس کی دیت قتل خطا کی دیت ہے، اور جو جان بوجھ کر قتل کیا جائے تو اس میں قصاص ہے، اور جو (قصاص کے) آڑے آئے اس پر اللہ کی لعنت ہے۔“ اسے ابو داود، نسائی اور ابن ماجہ نے قوی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1004]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الديات، باب من قتل في عميا بين قوم، حديث:4539، والنسائي، القسامة، حديث:4793، وابن ماجه، الديات، حديث:2635.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3105 ترقیم الرسالہ : -- 3143
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ قَالَ: مَنْ قُتِلَ فِي عِمِّيَّةٍ رِمِّيَّا بِحَجَرٍ، أَوْ عَصًا، أَوْ سَوْطٍ فَفِيهِ دِيَةٌ مُغَلَّظَةٌ" .
طاؤس کے صاحبزادے اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: جس شخص کو غلطی سے پتھر یا لاٹھی کے ذریعے قتل کر دیا جائے، اس کی دیت مغلظہ ہو گی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3143]
ترقیم العلمیہ: 3105
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 34، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4793، 4794، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6965، 6966، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4539، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2635،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3131، 3132، 3133، 3134، 3135، 3136، 3137، 3138، 3139، 3140، 3142، 3143»
«قال الدارقطني: المرسل هو الصحيح، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (11 / 35)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں