الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 3352 (کل: 8 مقامات، 7 کتب)
سنن ابوداود: 4438
سنن ترمذی: 1429
مشکوۃ المصابیح: 3573
المنتقى ابن الجارود: 818
السنن الكبرى للبيهقي: 16949
المعجم الاوسط: 6520
ترقیم العلمیہ : 3306 ترقیم الرسالہ : -- 3352
نَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرِ بْنِ عُفَيْرٍ ، نَا أَبُو صَالِحٍ ، نَا اللَّيْثُ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، نَا أَبُو صَالِحٍ ، نَا اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ،" أَنَّ رَجُلا زَنَى بِامْرَأَةٍ، فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجُلِدَ الْحَدَّ، ثُمَّ أَخْبَرَ أَنَّهُ أُحْصِنَ، فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرُجِمَ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے ایک عورت کے ساتھ زنا کا ارتکاب کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اسے حد کے طور پر کوڑے لگائے گئے، پھر بعد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا گیا کہ وہ شخص محصن ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اسے سنگسار کر دیا گیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3352]
ترقیم العلمیہ: 3306
تخریج الحدیث: «موقوف، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 882، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7173، 7174، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4438، 4439، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17048، 17049، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3351، 3352»
«قال النسائي: لا نعلم أحدا رفعه غير ابن وهب ووقفه هو الصواب ورفعه خطأ، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 328)»
«قال النسائي: لا نعلم أحدا رفعه غير ابن وهب ووقفه هو الصواب ورفعه خطأ، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 328)»
الحكم على الحديث:
موقوف
حدیث نمبر: 4438
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا. ح حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ الْمَعْنَى، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ:" أَنّ رَجُلًا زَنَى بِامْرَأَةٍ فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجُلِدَ الْحَدَّ، ثُمَّ أُخْبِرَ أَنَّهُ مُحْصَنٌ فَأَمَرَ بِهِ فَرُجِمَ"، قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْبُرْسَانِيُّ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، مَوْقُوفًا عَلَى جَابِرٍ، وَرَوَاهُ أَبُو عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، بِنَحْوِ ابْنِ وَهْبٍ، لَمْ يَذْكُرِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِنَّ رَجُلًا زَنَى فَلَمْ يُعْلَمْ بِإِحْصَانِهِ فَجُلِدَ ثُمَّ عُلِمَ بِإِحْصَانِهِ فَرُجِمَ.
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ایک عورت سے زنا کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے متعلق حکم دیا تو اسے حد میں کوڑے لگائے گئے پھر آپ کو بتایا گیا کہ وہ تو شادی شدہ تھا تو آپ نے حکم دیا کہ اسے رجم کر دیا جائے چنانچہ وہ رجم کر دیا گیا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اس حدیث کو محمد بن بکر برسانی نے ابن جریج سے جابر پر موقوفاً روایت کیا ہے، اور ابوعاصم نے ابن جریج سے اسی طرح روایت کیا ہے جیسے ابن وہب نے کیا ہے، اس میں انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر نہیں کیا ہے اس میں ہے کہ ایک شخص نے زنا کیا، اس کے شادی شدہ ہونے کا علم نہیں تھا، تو اسے کوڑے مارے گئے، پھر پتہ چلا کہ وہ شادی شدہ ہے تو اسے رجم کر دیا گیا۔ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4438]
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک شخص نے ایک عورت کے ساتھ بدکاری کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے متعلق حکم دیا تو اسے حد کے کوڑے مارے گئے۔ پھر بتایا گیا کہ وہ شادی شدہ ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تو اسے سنگسار کیا گیا۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ”اس حدیث کو محمد بن بکر برسانی نے ابن جریج سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ پر موقوف روایت کیا ہے، اور ابوعاصم نے ابن جریج سے، ابن وہب کی مانند روایت کیا اور اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر نہیں کیا۔ کہا کہ ایک آدمی نے زنا کیا تو اس کے شادی شدہ ہونے کا معلوم نہ ہوا تو اس کو کوڑے مارے گئے۔ پھر معلوم ہوا کہ وہ شادی شدہ ہے تو رجم کیا گیا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4438]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 2832) (ضعیف)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ابن جريج وأبو الزبير عنعنا
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 157
إسناده ضعيف
ابن جريج وأبو الزبير عنعنا
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 157
حدیث نمبر: 1429
حَدَّثَنَا بِذَلِكَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلالُ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ , أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ , عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَسْلَمَ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاعْتَرَفَ بِالزِّنَا , فَأَعْرَضَ عَنْهُ , ثُمَّ اعْتَرَفَ , فَأَعْرَضَ عَنْهُ , حَتَّى شَهِدَ عَلَى نَفْسِهِ أَرْبَعَ شَهَادَاتٍ , فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَبِكَ جُنُونٌ؟ " , قَالَ: لَا , قَالَ: " أَحْصَنْتَ " , قَالَ: نَعَمْ , قَالَ: فَأَمَرَ بِهِ , فَرُجِمَ بِالْمُصَلَّى , فَلَمَّا أَذْلَقَتْهُ الْحِجَارَةُ , فَرَّ فَأُدْرِكَ فَرُجِمَ حَتَّى مَاتَ , فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " خَيْرًا " , وَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ. قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ , وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا الْحَدِيثِ عِنْدَ بَعْضِ أَهْلِ الْعِلْمِ: أَنَّ الْمُعْتَرِفَ بِالزِّنَا إِذَا أَقَرَّ عَلَى نَفْسِهِ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ , أُقِيمَ عَلَيْهِ الْحَدُّ , وَهُوَ قَوْلُ: أَحْمَدَ , وَإِسْحَاق , وقَالَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ: إِذَا أَقَرَّ عَلَى نَفْسِهِ مَرَّةً , أُقِيمَ عَلَيْهِ الْحَدُّ , وَهُوَ قَوْلُ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ , وَالشَّافِعِيِّ , وَحُجَّةُ مَنْ قَالَ هَذَا الْقَوْلَ , حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ , وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ , أَنَّ رَجُلَيْنِ اخْتَصَمَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَحَدُهُمَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنَّ ابْنِي زَنَى بِامْرَأَةِ , هَذَا الْحَدِيثُ بِطُولِهِ , وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اغْدُ يَا أُنَيْسُ عَلَى امْرَأَةِ هَذَا , فَإِنِ اعْتَرَفَتْ فَارْجُمْهَا " , وَلَمْ يَقُلْ فَإِنِ اعْتَرَفَتْ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ.
جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں قبیلہ اسلم کے ایک آدمی نے آ کر زنا کا اعتراف کیا، تو آپ نے اس کی طرف سے منہ پھیر لیا، پھر اس نے اقرار کیا، آپ نے پھر منہ پھیر لیا، حتیٰ کہ اس نے خود چار مرتبہ اقرار کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم پاگل ہو؟“ اس نے کہا: نہیں، آپ نے پوچھا: کیا تم شادی شدہ ہو؟ اس نے کہا ہاں: پھر آپ نے رجم کا حکم دیا، چنانچہ اسے عید گاہ میں رجم کیا گیا، جب اسے پتھروں نے نڈھال کر دیا تو وہ بھاگ کھڑا ہوا، پھر اسے پکڑا گیا اور رجم کیا گیا یہاں تک کہ وہ مر گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے حق میں کلمہ خیر کہا لیکن اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھی ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- بعض اہل علم کا عمل اسی پر ہے کہ زنا کا اقرار کرنے والا جب اپنے اوپر چار مرتبہ گواہی دے تو اس پر حد قائم کی جائے گی، احمد اور اسحاق بن راہویہ کا یہی قول ہے،
۳- بعض اہل علم کہتے ہیں: ایک مرتبہ بھی کوئی زنا کا اقرار کر لے گا تو اس پر حد قائم کر دی جائے گی، یہ مالک بن انس اور شافعی کا قول ہے، اس بات کے قائلین کی دلیل ابوہریرہ رضی الله عنہ اور زید بن خالد کی یہ حدیث ہے کہ دو آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک اپنا قضیہ لے گئے، ایک نے کہا: اللہ کے رسول! میرے بیٹے نے اس کی بیوی سے زنا کیا، یہ ایک لمبی حدیث ہے، (آخر میں ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انیس! اس کی بیوی کے پاس جاؤ اگر وہ زنا کا اقرار کرے تو اسے رجم کر دو“، آپ نے اس حدیث میں یہ نہیں فرمایا کہ ”جب چار مرتبہ اقرار کرے“ ۲؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الحدود عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1429]
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- بعض اہل علم کا عمل اسی پر ہے کہ زنا کا اقرار کرنے والا جب اپنے اوپر چار مرتبہ گواہی دے تو اس پر حد قائم کی جائے گی، احمد اور اسحاق بن راہویہ کا یہی قول ہے،
۳- بعض اہل علم کہتے ہیں: ایک مرتبہ بھی کوئی زنا کا اقرار کر لے گا تو اس پر حد قائم کر دی جائے گی، یہ مالک بن انس اور شافعی کا قول ہے، اس بات کے قائلین کی دلیل ابوہریرہ رضی الله عنہ اور زید بن خالد کی یہ حدیث ہے کہ دو آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک اپنا قضیہ لے گئے، ایک نے کہا: اللہ کے رسول! میرے بیٹے نے اس کی بیوی سے زنا کیا، یہ ایک لمبی حدیث ہے، (آخر میں ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انیس! اس کی بیوی کے پاس جاؤ اگر وہ زنا کا اقرار کرے تو اسے رجم کر دو“، آپ نے اس حدیث میں یہ نہیں فرمایا کہ ”جب چار مرتبہ اقرار کرے“ ۲؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الحدود عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1429]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الطلاق 11 (5270)، والحدود 21 (6814)، و25 (6820)، صحیح مسلم/الحدود 5 (16)، سنن ابی داود/ الحدود 24 (4430)، سنن النسائی/الجنائز 63 (1958)، (تحفة الأشراف: 3149)، و مسند احمد (3/323)، وسنن الدارمی/الحدود 12 (2361) (صحیح) (إلاّ أن البخاري قال: ”وصلی علیہ“ وہی شاذة)»
وضاحت: ۱؎: بعض روایتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ پڑھی ہے، تطبیق کی صورت یہ ہے کہ نفی کی روایت کو اس پر محمول کیا جائے گا کہ رجم والے دن آپ نے اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھی، جب کہ اثبات والی روایت کا مفہوم یہ ہے کہ دوسرے دن آپ نے اس کی نماز جنازہ پڑھی، اس کی تائید صحیح مسلم کی اس حدیث سے بھی ہوتی ہے جو عمران بن حصین سے قبیلہ جہینہ کی اس عورت کے متعلق آئی ہے جس سے زنا کا عمل ہوا پھر اسے رجم کیا گیا، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ پڑھی تو عمر رضی الله عنہ نے کہا: «أتصلي عليها وقد زنت؟» کیا اس زانیہ عورت کی نماز جنازہ آپ پڑھیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لقد تابت توبة لو قسمت بين سبعين لوسعتهم» یعنی اس نے جو توبہ کی ہے اسے اگر ستر افراد کے درمیان بانٹ دیا جائے تو وہ ان سب کے لیے کافی ہو گی، عمران بن حصین کی یہ حدیث ترمذی میں بھی ہے، دیکھئیے: كتاب الحدود، باب تربص الرجم بالحبلى حتى تضع، حدیث رقم ۱۴۳۵۔ ۲؎: اس سلسلہ میں صحیح قول یہ ہے کہ چار مرتبہ اقرار کی نوبت اس وقت پیش آتی ہے جب اقرار کرنے والے کی بابت عقلی و ذہنی اعتبار سے کسی قسم کا اشتباہ ہو بصورت دیگر حد جاری کرنے کے لیے صرف ایک اقرار کافی ہے، پوری حدیث «باب الرجم علی الثیب» کے تحت آگے آ رہی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، الإرواء (7 / 353)
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 3573
3573 - وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَجُلًا زَنَى بِامْرَأَةٍ فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجُلِدَ الْحَدَّ ثُمَّ أُخْبِرَ أَنَّهُ مُحْصَنٌ فَأَمَرَ بِهِ فَرُجِمَ . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کسی آدمی نے کسی عورت کے ساتھ زنا کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے متعلق حکم فرمایا تو اسے کوڑے مارے گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتایا گیا کہ وہ تو شادی شدہ ہے تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے متعلق حکم فرمایا تو اسے رجم کیا گیا۔ «إِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ» ”اس کی سند ضعیف ہے“، «رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ» ”اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے“۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الحدود/حدیث: 3573]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (4438)
٭ ابن جريج و أبو الزبير مدلسان و عنعنا .»
٭ ابن جريج و أبو الزبير مدلسان و عنعنا .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 818
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، قَالَ: أنا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ جُرَيْجٍ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَجُلا زَنَى، فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجُلِدَ الْحَدَّ، ثُمَّ أُخْبِرَ أَنَّهُ قَدْ كَانَ أَحْصَنَ، فَأَمَرَ بِهِ فَرُجِمَ" ، قَالَ أَبُو مُحَمَّدٍ: رَوَاهُ عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، وَأَبُو عَاصِمٍ، وَغَيْرُهُمَا، فقالوا إن رجلا زنى فجلد، ولم يذكر النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے زنا کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم فرمایا، تو اسے کوڑے مارے گئے، پھر آپ کو بتایا گیا کہ وہ تو شادی شدہ ہے، تب آپ کے حکم کے مطابق اسے سنگسار کیا گیا۔ ابو محمد کہتے ہیں: عثمان بن عمر اور ابو عاصم وغیرہ کی روایت میں ہے کہ ایک آدمی نے زنا کیا تو اسے کوڑے لگائے گئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر نہیں کیا۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 818]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده ضعيف والحديث صحيح: سنن أبي داود: 4438، السنن الكبرى للنسائي: 72، ابن جریج مدلس ہیں، سماع کی تصریح نہیں کی، اس معنی کی روایت صحیح بخاری (6814) میں موجود ہے، سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے یہ روایت بسندِ صحیح موقوفاً بھی سنن کبری نسائی (7174) میں آتی ہے۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده ضعيف والحديث صحيح
ترقیم العلمیہ : 3305 ترقیم الرسالہ : -- 3351
نَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، أنا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ جُرَيْجٍ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ،" أَنَّ رَجُلا زَنَى، فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجُلِدَ الْحَدَّ، ثُمَّ أَخْبَرَ أَنَّهُ قَدْ كَانَ أُحْصِنَ، فَأَمَرَ بِهِ فَرُجِمَ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے زنا کا ارتکاب کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اسے حد کے طور پر کوڑے لگائے گئے، پھر بعد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا گیا کہ وہ شخص محصن ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اسے سنگسار کر دیا گیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3351]
ترقیم العلمیہ: 3305
تخریج الحدیث: «موقوف، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 882، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7173، 7174، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4438، 4439، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17048، 17049، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3351، 3352»
«قال النسائي: لا نعلم أحدا رفعه غير ابن وهب ووقفه هو الصواب ورفعه خطأ، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 328)»
«قال النسائي: لا نعلم أحدا رفعه غير ابن وهب ووقفه هو الصواب ورفعه خطأ، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 328)»
الحكم على الحديث:
موقوف
حدیث نمبر: 16949
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" جَلَدَ رَجُلًا فِي الزِّنَا مِائَةً، فَأُخْبِرَ أَنَّهُ كَانَ أُحْصِنَ فَأَمَرَ بِهِ فَرُجِمَ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو زنا میں سو کوڑے لگوائے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا گیا کہ یہ تو شادی شدہ تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر اسے رجم کروایا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحدود/حدیث: 16949]
تخریج الحدیث: «منكر»
الحكم على الحديث:
منكر
حدیث نمبر: 6520
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُزَيْقٍ ، ثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، سَمِعْتُهُ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ رَجُلًا زَنَى بِامْرَأَةٍ، فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجُلِدَ الْحَدَّ، ثُمَّ أُخْبِرَ أَنَّهُ قَدْ أُحْصِنَ، فَأَمَرَ بِهِ فَرُجِمَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا ابْنُ وَهْبٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا ابْنُ وَهْبٍ .
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”ایک شخص نے ایک عورت کے ساتھ بدکاری کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے متعلق حکم صادر فرمایا اور اسے حد کے طور پر کوڑے لگائے گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دی گئی کہ وہ شادی شدہ (محصن) تھا، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا اور اسے سنگسار کر دیا گیا۔“
اس حدیث کو ابن جریج رحمہ اللہ سے صرف ابن وہب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6520]
اس حدیث کو ابن جریج رحمہ اللہ سے صرف ابن وہب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6520]
تخریج الحدیث: «قال النسائي: لا نعلم أحدا رفعه غير ابن وهب ووقفه هو الصواب ورفعه خطأ «نصب الراية لأحاديث الهداية، ج 3، ص 330» »
«أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 882، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7173، 7174، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4438، 4439، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17048، 17049، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3352، 3351، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4846»
«أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 882، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7173، 7174، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4438، 4439، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17048، 17049، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3352، 3351، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4846»
الحكم على الحديث:
الصواب موقوف