الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. بَابُ أَحْكَامِ النِّكَاحِ
باب: نکاح کے احکام کا بیان
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 3545 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن دارقطنی: 3545
المستدرک علی الصحیحین: 2737
السنن الكبرى للبيهقي: 13693
ترقیم العلمیہ : 3491 ترقیم الرسالہ : -- 3545
نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ الْمِصْرِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْفَرَحِ بْنِ سُلَيْمَانَ أَبُو عُتْبَةَ الْحِمْصِيُّ ، قَالا: نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي فُدَيْكٍ ، نَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ تَزَوَّجَ بِنْتَ خَالِهِ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ، قَالَ: فَذَهَبَتْ أُمُّهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: إِنَّ ابْنَتِي تَكْرَهُ ذَلِكَ" فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُفَارِقَهَا فَفَارَقَهَا، وَقَالَ: لا تَنْكِحُوا الْيَتَامَى حَتَّى تَسْتَأْمِرُوهُنَّ، فَإِذَا سَكَتَتْ فَهُوَ إِذْنُهَا، فَتَزَوَّجَهَا بَعْدُ عَبْدُ اللَّهِ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ" ، وَرَوَاهُ الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ وَصَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ نَافِعٍ مُخْتَصَرًا، مُرْسَلا. وَابْنُ أَبِي ذِئْبٍ لَمْ يَسْمَعْهُ مِنْ نَافِعٍ، وَإِنَّمَا رَوَاهُ، عَنْ عُمَرَ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں منقول ہے: انہوں نے اپنے ماموں سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی کے ساتھ شادی کر لی، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اس لڑکی کی والدہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کی: ”میری بیٹی اس رشتے کو ناپسند کرتی ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو یہ ہدایت کی کہ وہ اس عورت سے علیحدگی اختیار کر لیں (یعنی طلاق دے دیں)، تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس سے علیحدگی اختیار کر لی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: ”یتیم لڑکیوں کی شادی اس وقت تک نہ کرو، جب تک ان کی رائے معلوم نہ ہو، اگر وہ (جواب میں) خاموش رہیں، تو یہ ان کی اجازت (شمار) ہو گی۔“ راوی بیان کرتے ہیں: بعد میں سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے اس لڑکی کے ساتھ شادی کر لی۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ مختصر طور پر اور مرسل روایت کے طور پر نافع سے منقول ہے۔ ابن ابی ذئب نامی راوی نے نافع سے اس کا سماع نہیں کیا ہے، انہوں نے عمر بن حسین کے حوالے سے نافع سے روایت کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3545]
ترقیم العلمیہ: 3491
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2718، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1878، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 13773، 13806، 13808، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3545، 3546، 3547، 3548، 3549، 3550، 3570، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6245»
«قال أحمد بن حنبل: سئل عن هذا الحديث فقال باطل، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 190)»
«قال أحمد بن حنبل: سئل عن هذا الحديث فقال باطل، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 190)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 2737
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، حدثنا ابن أبي فُدَيك، عن ابنِ أبي ذئب، عن عمر بن حسين، عن نافع، عن ابن عمر: أنه تزوج ابنةَ خاله عثمان بن مَظْعُون، قال: فذهبتْ أمُّها إلى النبي ﷺ، فقالت: إنَّ ابنتي تَكْرَه والله، فأمره رسول الله ﷺ أن يُفارقها، ففارَقَها، وقال:"لا تُنكِحُوا النساءَ حتى تَستأمروهُنّ، فإذا سَكتْنَ فهو إذنُهُنَّ". فتزوّجها بعدَ عبدِ الله المغيرةُ بن شُعبة (1) .
هذا حديث كبيرٌ صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2703 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث كبيرٌ صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2703 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے ماموں عثمان بن مظعون کی صاحبزادی سے نکاح کیا، وہ بیان کرتے ہیں کہ ان کی والدہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: میری بیٹی (اس نکاح کو) ناپسند کرتی ہے، اللہ کی قسم! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ اسے جدا کر دیں، چنانچہ انہوں نے اسے جدا کر دیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورتوں کا نکاح اس وقت تک نہ کرو جب تک ان سے مشورہ نہ کر لو، پس اگر وہ خاموش رہیں تو یہی ان کی اجازت ہے۔“ بعد ازاں عبداللہ کے بعد ان سے سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے نکاح کیا۔
یہ ایک عظیم اور صحیح حدیث ہے جو شیخین کی شرط پر ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب النكاح/حدیث: 2737]
یہ ایک عظیم اور صحیح حدیث ہے جو شیخین کی شرط پر ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب النكاح/حدیث: 2737]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،ابن أبي فُديك: هو محمد بن إسماعيل بن مسلم بن أبي فُديك، وابن أبي ذئب: هو محمد بن عبد الرحمن بن المغيرة، وعمر بن حسين: هو ابن عبد الله الجُمحي.» [ترقيم الرساله 2737] [ترقيم الشركة 2718] [ترقيم العلميه 2703]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 13693
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، وَأَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، ثنا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ حُسَيْنٍ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ تَزَوَّجَ ابْنَةَ خَالِهِ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ قَالَ: فَذَهَبَتْ أُمُّهَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: إِنَّ ابْنَتِي تَكْرَهُ ذَلِكَ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُفَارِقَهَا، وَقَالَ:" لَا تُنْكِحُوا الْيَتَامَى حَتَّى تَسْتَأْمِرُوهُنَّ، فَإِنْ سَكَتْنَ فَهُوَ إِذْنُهُنَّ"، فَتَزَوَّجَهَا بَعْدَ عَبْدِ اللهِ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے ماموں عثمان بن مظعون کی بیٹی سے شادی کی۔ اس کی ماں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف گئی اور کہا: میری بیٹی اس کو ناپسند کرتی ہے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے درمیان جدائی کروا دی اور فرمایا: ”تم یتیمہ کا نکاح نہ کرو، یہاں تک کہ ان سے مشورہ کرلو۔ اگر وہ خاموشی اختیار کریں یہ ان کی رضا مندی ہے۔“ پھر عبداللہ کے بعد اس سے مغیرہ بن شعبہ نے شادی کی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13693]
تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث:
حسن