🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ الْمَهْرِ
باب: مہر کے احکام کا بیان
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 3612 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
سنن دارقطنی: 3612، 3611
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3556 ترقیم الرسالہ : -- 3612
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ ، نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ . ح وثنا الْحُسَيْنُ ، نَا عَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ ، وَالْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ ، قَالا: نَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، نَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، جَمِيعًا عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، نَا سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ. وَقَالَ الثَّوْرِيُّ:" قَدْ أَنْكَحْتُكَهَا عَلَى مَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ".
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے حوالے سے منقول ہے، اس میں ثوری نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تمہیں جو قرآن آتا ہے، اس (کی تعلیم دینے کے مہر ہونے) پر میں اس کے ساتھ تمہارا نکاح کرتا ہوں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3612]
ترقیم العلمیہ: 3556
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2310، 5029، 5030، 5087، 5121، 5126، 5132، 5135، 5141، 5149، 5150، 5871، 7417، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1425، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1044، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4093، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) 1، 3202، برقم: 3282، برقم: 3341، برقم: 3361، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2111، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1114، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2247، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1889، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3611، 3612، 3614، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 23261، 23296، 23314، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 957، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 16621، 37319»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3555 ترقیم الرسالہ : -- 3611
نَا ابْنُ صَاعِدٍ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالا: نَا أَبُو الأَشْعَثِ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَاءَتْهُ امْرَأَةٌ تُعْرِضُ نَفْسَهَا عَلَيْهِ فَخَفَضَ فِيهَا الْبَصَرَ وَرَفَعَهُ فَلَمْ يَرُدَّهَا، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ" زَوِّجْنِيهَا، قَالَ: هَلْ عِنْدَكَ مِنْ شَيْءٍ؟، قَالَ: مَا عِنْدِي مِنْ شَيْءٍ، قَالَ: وَلا خَاتَمٌ مِنْ حَدِيدٍ؟، قَالَ: وَلا خَاتَمٌ مِنْ حَدِيدٍ، وَلَكِنْ أَشُقُّ بُرْدَتِي هَذِهِ فَأُعْطِيهَا النِّصْفَ وَآخُذُ النِّصْفَ، قَالَ: لا، قَالَ: هَلْ مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ شَيْءٌ؟، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: اذْهَبْ فَقَدْ زَوَّجْتُكَهَا بِمَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ" ،.
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، ایک خاتون آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور خود کو نکاح کے لیے پیش کیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نظر جھکائی، پھر اٹھائی، لیکن مثبت ردعمل نہیں دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میری شادی اس کے ساتھ کر دیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تمہارے پاس (مہر کے طور پر ادا کرنے کے لیے) کوئی چیز ہے؟“ انہوں نے عرض کی: ”میرے پاس کوئی چیز نہیں ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”لوہے کی کوئی انگوٹھی بھی نہیں؟“ انہوں نے عرض کی: ”لوہے کی کوئی انگوٹھی بھی نہیں، البتہ اپنی چادر کو دو حصوں میں تقسیم کر کے اسے دے دیتا ہوں اور آدھی اپنے پاس رکھ لوں گا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تمہیں قرآن (زبانی) آتا ہے؟“ اس نے عرض کی: ”جی ہاں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ، تمہیں جو قرآن آتا ہے، اس (کی تعلیم دینے کے مہر ہونے) کے عوض میں، میں نے تمہاری شادی اس کے ساتھ کر دی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3611]
ترقیم العلمیہ: 3555
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2310، 5029، 5030، 5087، 5121، 5126، 5132، 5135، 5141، 5149، 5150، 5871، 7417، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1425، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1044، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4093، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) 1، 3202، برقم: 3282، برقم: 3341، برقم: 3361، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2111، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1114، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2247، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1889، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3611، 3612، 3614، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 23261، 23296، 23314، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 957، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 16621، 37319»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں