الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
4. تَوْرِيثُ الْجَدَّاتِ
تَوْرِيثُ الْجَدَّاتِ
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 4140 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن دارقطنی: 4140
الادب المفرد: 1302
صحیح الادب المفرد: 983
السنن الكبرى للبيهقي: 12428
ترقیم العلمیہ : 4068 ترقیم الرسالہ : -- 4140
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَيَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ عُقَيْلِ بْنِ خَالِدٍ ، أَنَّ سَعِيدَ بْنَ سُلَيْمَانَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، اسْتَأْذَنَ عَلَيْهِ يَوْمًا فَأَذِنَ لَهُ وَرَأْسُهُ فِي يَدِ جَارِيَةٍ لَهُ تُرَجِّلُهُ فَنَزَعَ رَأْسَهُ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: دَعْهَا تُرَجِّلُكَ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ،" لَوْ أَرْسَلْتَ إِلَيَّ جِئْتُكَ، فَقَالَ عُمَرُ: إِنَّمَا الْحَاجَةُ لِي إِنِّي جِئْتُكَ لِنَنْظُرَ فِي أَمْرِ الْجَدِّ، فَقَالَ زَيْدٌ:" لا وَاللَّهِ مَا تَقُولُ فِيهِ؟"، فَقَالَ عُمَرُ: لَيْسَ هُوَ بِوَحْيٍ حَتَّى نَزِيدَ فِيهِ وَنُنْقِصَ إِنَّمَا هُوَ شَيْءٌ تَرَاهُ فَإِنْ رَأَيْتَهُ وَافَقْتَنِي تَبِعْتُهُ وَإِلا لَمْ يَكُنْ عَلَيْكَ فِيهِ شَيْءٌ، فَأَبَى زَيْدٌ فَخَرَجَ مُغْضَبًا، وَقَالَ: قَدْ جِئْتُكَ وَأَنَا أَظُنُّكَ سَتَفْرُغُ مِنْ حَاجَتِي، ثُمَّ أَتَاهُ مَرَّةً أُخْرَى فِي السَّاعَةِ الَّتِي أَتَاهُ الْمَرَّةَ الأُولَى فَلَمْ يَزَلْ بِهِ، حَتَّى قَالَ:" فَسَأَكْتُبُ لَكَ فِيهِ"، فَكَتَبَهُ فِي قِطْعَةِ قَتَبٍ وَضَرَبَ لَهُ مثلا: إِنَّمَا مَثَلُهُ مثل شَجَرَةٍ تُنْبِتُ عَلَى سَاقٍ وَاحِدٍ فَخَرَجَ فِيهَا غُصْنٌ، ثُمَّ خَرَجَ فِي غُصْنٍ غُصْنٌ آخَرُ، فَالسَّاقُ يَسْقِي الْغُصْنَ فَإِنْ قَطَعْتَ الْغُصْنَ الأَوَّلَ رَجَعَ الْمَاءُ إِلَى الْغُصْنِ، وَإِنْ قَطَعْتَ الثَّانِي رَجَعَ الْمَاءُ إِلَى الأَوَّلِ، فَأُتِيَ بِهِ فَخَطَبَ النَّاسَ عُمَرُ، ثُمَّ قَرَأَ قِطْعَةَ الْقَتَبِ عَلَيْهِمْ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ قَدْ قَالَ فِي الْجَدِّ قَوْلا وَقَدْ أَمْضَيْتُهُ، قَالَ: وَكَانَ عُمَرُ أَوَّلَ جَدٍّ كَانَ فَأَرَادَ أَنْ يَأْخُذَ الْمَالَ كُلَّهُ مَالَ ابْنِ ابْنِهِ دُونَ إِخْوَتِهِ، فَقَسَمَهُ بَعْدَ ذَلِكَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ" .
عقیل بن خالد بیان کرتے ہیں: سعید بن سلیمان نے اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے کہ ایک مرتبہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگی، انہیں اجازت مل گئی (وہ اندر آئے، تو دیکھا) ان کا سر ایک کنیز کے ہاتھ میں ہے، جو ان کے بالوں کو کنگھی کر رہی ہے، سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے اپنا سر الگ کیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اسے کنگھی کرنے دو۔“ سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”اے امیر المؤمنین! آپ مجھے پیغام بھجوا دیتے، میں آپ کے پاس آ جاتا۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں ایک کام سے آپ کے پاس آیا ہوں، میں دادا کے بارے میں حکم دریافت کرنے کے لیے آیا ہوں۔“ تو سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے کہا: ”نہیں! اللہ کی قسم! آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اس بارے میں کوئی وحی کا حکم تو ہے نہیں کہ ہم کسی اضافے یا کمی کے مرتکب ہوں، یہ تو ایک ایسا معاملہ ہے، جس میں تم نے اپنی رائے دینی ہے، اگر میں اس کے بارے میں یہ سمجھوں گا کہ تمہاری رائے میری رائے کے مطابق ہے، تو میں اس کو مان لوں گا، ورنہ تم پر اس بارے میں کوئی الزام نہیں ہو گا۔“ لیکن سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے اس بات کو تسلیم نہیں کیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ غصے کے عالم میں تشریف لے گئے، آپ نے فرمایا: ”میں تو یہاں اس لیے آیا تھا کہ تم میرا مسئلہ حل کر دو گے۔“ اس کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ دوبارہ سیدنا زید رضی اللہ عنہ کے پاس اسی وقت آئے، جس وقت وہ پہلے دن آئے تھے اور ان کے ساتھ اس بارے میں گفت و شنید کرتے رہے، تو سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں اس بارے میں آپ کو کچھ لکھ کر دے دیتا ہوں۔“ تو انہوں نے پالان کے ٹکڑے کے اوپر تحریر کر کے دیا اور اسے ایک مثال کے ذریعے واضح کیا، اس کی مثال ایک درخت کی طرح ہے، جو ایک ہی تنے کے اوپر اگتا ہے، اس میں سے ایک ٹہنی نکلتی ہے، پھر اس میں سے ایک اور ٹہنی نکلتی ہے، وہ تنا اس ٹہنی تک پانی کو پہنچاتا ہے، اگر پہلی ٹہنی کو کاٹ دیا جائے، تو پانی اس ٹہنی کی طرف آ جائے گا اور اگر دوسری کو کاٹ دیا جائے، تو پانی پہلی والی ٹہنی کی طرف چلا جائے گا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اسے لے کر آ گئے، تو انہوں نے لوگوں سے خطاب کیا اور انہیں اس ٹکڑے پر لکھی ہوئی تحریر سنائی، پھر ارشاد فرمایا: ”زید نے دادا کے بارے میں جو بات کہی ہے، میں اسے لاگو کرتا ہوں۔“ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ وہ پہلے دادا تھے، جن کے ساتھ یہ صورت حال پیش آئی، انہوں نے یہ ارادہ کیا کہ سارا مال، یعنی اپنے پوتے کا مال، اس کے بھائیوں کو دیے بغیر خود لے لیں، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے بعد اس مال کو تقسیم کروا دیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الفرائض/حدیث: 4140]
ترقیم العلمیہ: 4068
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8074، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 12555، 12556، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4140، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 37071»
«قال ابن حجر: الدارقطني بسند قوي، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (12 / 19)»
«قال ابن حجر: الدارقطني بسند قوي، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (12 / 19)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1302
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ قَالَ: حَدَّثَنِي عُقَيْلُ بْنُ خَالِدٍ، أَنَّ سَعِيدَ بْنَ سُلَيْمَانَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ جَاءَهُ يَسْتَأْذِنُ عَلَيْهِ يَوْمًا، فَأَذِنَ لَهُ وَرَأْسُهُ فِي يَدِ جَارِيَةٍ لَهُ تُرَجِّلُهُ، فَنَزَعَ رَأْسَهُ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: دَعْهَا تُرَجِّلُكَ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، لَوْ أَرْسَلْتَ إِلَيَّ جِئْتُكَ، فَقَالَ عُمَرُ: إِنَّمَا الْحَاجَةُ لِي.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان کے ہاں آئے اور اندر آنے کی اجازت مانگی، اس (یعنی میں) نے اندر آنے کی اجازت دے دی جبکہ اس کا سر ایک لونڈی کے ہاتھ میں تھا جو اسے کنگھی کر رہی تھی۔ اس نے اپنا سر لونڈی سے چھڑانا چاہا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اسے کنگھی کرنے دو۔ اس نے عرض کیا: امیر المومنین! آپ مجھے پیغام بھیج دیتے تو میں حاضر ہو جاتا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کام مجھے تھا (اس لیے مجھے ہی آنا چاہیے تھا)۔ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 1302]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: حسن .»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 521، وأخرجه ابن أبي الدنيا في ذم الملاهي برقم: 117، وأخرجه ابن عساكر في تاريخ دمشق برقم: 229/29» 0
«أخرجه مسند أحمد برقم: 521، وأخرجه ابن أبي الدنيا في ذم الملاهي برقم: 117، وأخرجه ابن عساكر في تاريخ دمشق برقم: 229/29» 0
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 983
983/1302 (حسن الإسناد) عن زيد بن ثابت: أن عمر بن الخطاب جاءه يستأذن عليه يوماً، فأذن له ورأسه في يد جارية له ترجله، فنزع رأسه. فقال عمر: دعها ترجلك. فقال: يا أمير المؤمنين! لو أرسلت إلي جئتك. فقال عمر:"إنما الحاجة لي".
0 [صحيح الادب المفرد/حدیث: 983]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: حسن الإسناد .»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 521، وأخرجه ابن أبي الدنيا في ذم الملاهي برقم: 117، وأخرجه ابن عساكر في تاريخ دمشق برقم: 229/29» 0
«أخرجه مسند أحمد برقم: 521، وأخرجه ابن أبي الدنيا في ذم الملاهي برقم: 117، وأخرجه ابن عساكر في تاريخ دمشق برقم: 229/29» 0
قال الشيخ الألباني: حسن الإسناد
حدیث نمبر: 12428
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ، قَالَا: ثنا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ، وَيَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ عَقِيلِ بْنِ خَالِدٍ، أَنَّ سَعِيدَ بْنَ سُلَيْمَانَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ اسْتَأْذَنَ عَلَيْهِ يَوْمًا، فَأَذِنَ لَهُ وَرَأْسُهُ فِي يَدِ جَارِيَةٍ لَهُ تُرَجِّلُهُ، فَنَزَعَ رَأْسَهُ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ:" دَعْهَا تُرَجِّلُكَ"، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، لَوْ أَرْسَلْتَ إِلِيَّ جِئْتُكَ، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" إِنَّمَا الْحَاجَةُ لِي، إِنِّي جِئْتُكَ لِتَنْظُرَ فِي أَمْرِ الْجَدِّ"، فَقَالَ زَيْدٌ: لَا وَاللهِ، مَا يَقُولُ فِيهِ؟ فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" لَيْسَ هُوَ بِوَحْيٍ حَتَّى نَزِيدَ فِيهِ وَنَنْقُصَ مِنْهُ، إِنَّمَا هُوَ شَيْءٌ نَرَاهُ، فَإِنْ رَأَيْتَهُ وَافَقَنِي تَبِعْتَهُ، وَإِلَّا لَمْ يَكُنْ عَلَيْكَ فِيهِ شَيْءٌ"، فَأَبَى زَيْدٌ، فَخَرَجَ مُغْضَبًا قَالَ: قَدْ جِئْتُكَ وَأَنَا أَظُنُّكَ سَتَفْرُغُ مِنْ حَاجَتِي، ثُمَّ أَتَاهُ مَرَّةً أُخْرَى فِي السَّاعَةِ الَّتِي أَتَاهُ الْمَرَّةَ الْأُولَى، فَلَمْ يَزَلْ بِهِ حَتَّى قَالَ: فَسَأَكْتُبُ لَكَ فِيهِ، فَكَتَبَهُ فِي قِطْعَةِ قَتَبٍ، وَضَرَبَ لَهُ مَثَلًا، إِنَّمَا مَثَلُهُ مَثَلُ شَجَرَةٍ نَبَتَتْ عَلَى سَاقٍ وَاحِدٍ، فَخَرَجَ فِيهَا غُصْنٌ، ثُمَّ خَرَجَ فِي الْغُصْنِ غُصْنٌ آخَرُ، فَالسَّاقُ يَسْقِي الْغُصْنَ، فَإِنْ قُطِعَ الْغُصْنُ الْأَوَّلُ رَجَعَ الْمَاءُ إِلَى الْغُصْنِ، يَعْنِي الثَّانِي، وَإِنْ قَطَعْتَ الثَّانِي رَجَعَ الْمَاءُ إِلَى الْأَوَّلِ، فَأَتَى بِهِ فَخَطَبَ النَّاسَ عُمَرُ ثُمَّ قَرَأَ قِطْعَةَ الْقَتَبِ عَلَيْهِمْ، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ قَدْ قَالَ فِي الْجَدِّ قَوْلًا وَقَدْ أَمْضَيْتُهُ"، قَالَ:" وَكَانَ أَوَّلَ جَدٍّ كَانَ"، فَأَرَادَ أَنْ يَأْخُذَ الْمَالَ كُلَّهُ، مَالَ ابْنِ ابْنِهِ، دُونَ إِخْوَتِهِ، فَقَسَمَهُ بَعْدَ ذَلِكَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
سعید بن سلیمان بن زید بن ثابت اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا (سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ) سے نقل فرماتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس آنے کی اجازت چاہی، انہیں اجازت دی گئی، اس وقت سیدنا زید رضی اللہ عنہ کا سر ان کی لونڈی کے ہاتھ میں تھا اور وہ انہیں کنگھی کر رہی تھی، انہوں نے (حیا کی وجہ سے) اپنا سر کھینچ لیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا زید رضی اللہ عنہ سے کہا: ”اسے چھوڑ دو کہ وہ تمہیں کنگھی کرے“، سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اے امیر المؤمنین! اگر آپ مجھے پیغام بھیجتے تو میں خود حاضر ہو جاتا“، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”مجھے کام تھا، اس لیے میں تمہارے پاس آیا ہوں تاکہ آپ دادا (کی میراث) کے بارے میں غور کریں“، سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اللہ کی قسم! ہم نے تو دادا کے بارے میں کچھ نہیں کہا“، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”یہ کوئی وحی نہیں ہے کہ ہم اس میں زیادتی یا کمی نہ کر سکیں، یہ تو ایک رائے ہے جو ہم رکھتے ہیں، اگر آپ اسے میرے موافق دیکھیں تو اس کی پیروی کریں، ورنہ آپ پر اس میں کوئی چیز نہیں ہے“، سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے انکار کیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ غصے کے ساتھ واپس آگئے اور کہا: ”میں تمہارے پاس اس لیے آیا تھا کہ آپ میری ضرورت پوری کر دیں گے“، پھر وہ دوسری دفعہ پہلے والے وقت پر ہی آئے اور مسلسل آتے رہے یہاں تک کہ سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں آپ کو کچھ لکھ دیتا ہوں“، چنانچہ سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے اسے ایک پلاؤ (لکڑی کے تختے) کے ٹکڑے پر لکھ دیا اور اس کے لیے مثال بیان کی کہ: ”اس دادا کی مثال اس درخت کی مانند ہے جو ایک تنے پر اگتا ہے، اس سے ایک ٹہنی نکلتی ہے، پھر اس ٹہنی سے ایک اور ٹہنی نکلتی ہے، تنا ٹہنی کو سیراب کرتا ہے، اگر آپ پہلی ٹہنی کو کاٹ ڈالیں گے تو پانی دوسری ٹہنی کی طرف لوٹ آئے گا اور اگر دوسری کو کاٹ ڈالیں گے تو پانی پہلی کی طرف لوٹ آئے گا“، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اسے لے کر آئے اور لوگوں کو خطبہ دیا، پھر وہ پلاؤ کا ٹکڑا پڑھا اور کہا: ”یہ وہ بات ہے جو سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے دادا کے بارے میں کہی ہے اور میں نے اسے نافذ کر دیا ہے“، (راوی کہتے ہیں) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پہلے دادا تھے (جو وارث بنے)، انہوں نے ارادہ کیا تھا کہ اپنے پوتے کا سارا مال اس کے بھائیوں کے سوا خود لے لیں، لیکن سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اس کے بعد اسے تقسیم کر دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الفرائض/حدیث: 12428]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ الدارقطني 4/ 98، 80»
الحكم على الحديث:
صحيح