الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرُهُ
مشروبات وغیرہ کے بارے میں روایات
ترقیم العلمیہ : 4591 ترقیم الرسالہ : -- 4673
قُرِئَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، نَا شَرِيكٌ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ فَيَّاضٍ ، عَنْ أَبِي عِيَاضٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ:" ذُكِرَتِ الأَوْعِيَةُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ: لا ظُرُوفَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اجْتَنِبُوا كُلَّ مُسْكِرٍ وَلا تَسْكَرُوا" .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے (مخصوص) برتنوں کا تذکرہ ہوا تو ایک دیہاتی بولا: (ہمارے پاس دوسرے) برتن نہیں ہیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز سے اجتناب کرو اور نشے کا شکار نہ ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الأشربة وغيرها/حدیث: 4673]
ترقیم العلمیہ: 4591
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 5593، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 2000، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 5661، برقم: 5666، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5140، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3700، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4673، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6608، 7099، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 593، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 16961، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 24415»
حدیث نمبر: 6979
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ فَيَّاضٍ ، عَنْ أَبِي عِيَاضٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اجْتَنِبُوا مِنَ الْأَوْعِيَةِ الدُّبَّاءَ، وَالْمُزَفَّتَ، وَالْحَنْتَمَ"، قَالَ شَرِيكٌ: وَذَكَرَ أَشْيَاءَ، قَالَ: فَقَالَ لَهُ أَعْرَابِيٌّ: لَا ظُرُوفَ لَنَا؟ فَقَالَ:" اشْرَبُوا مَا حَلَّ، وَلَا تَسْكَرُوا"، أَعَدْتُهُ عَلَى شَرِيكٍ، فَقَالَ:" اشْرَبُوا، وَلَا تَشْرَبُوا مُسْكِرًا، أوَلَا تَسْكَرُوا".
سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دباء، مزفت اور حنتم نامی برتنوں کو استعمال کر نے سے بچو ایک دیہاتی کہنے لگا کہ ہمارے پاس تو ان کے علاوہ کوئی برتن نہیں ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر اس میں صرف حلال مشروبات پیو، نشہ آور چیزیں مت پیو کہ تم پر نشہ طاری ہو جائے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6979]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف، شريك سيئ الحفظ.