الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
باب: شکار ‘ ذبیحہ ‘ کھانوں وغیرہ کا بیان
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 4714 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 4714
السنن الكبرى للبيهقي: 18988
ترقیم العلمیہ : 4631 ترقیم الرسالہ : -- 4714
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مُحْرِزٍ الْكُوفِيُّ ، بِمِصْرَ، نَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، نَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا طَفَا فَلا تَأْكُلْهُ، وَإِذَا جَزَرَ عَنْهُ، فَكُلْهُ وَمَا كَانَ عَلَى حَافَيَتِهِ فَكُلْهُ" ، لَمْ يُسْنِدْهُ عَنِ الثَّوْرِيِّ، غَيْرُ أَبِي أَحْمَدَ. وَخَالَفَهُ وَكِيعٌ، وَالْعَدَنِيَّانِ، وَعَبْدُ الرَّزَّاقِ، وَمُؤَمَّلٌ، وَأَبُو عَاصِمٍ وَغَيْرُهُمْ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، رَوَوْهُ مَوْقُوفًا وَهُوَ الصَّوَابُ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ، وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، وَابْنُ جُرَيْجٍ، وَزُهَيْرٌ، وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، وَغَيْرُهُمْ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ مَوْقُوفًا. وَرُوِيَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، وَابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ مَرْفُوعًا، وَلا يَصِحُّ رَفْعُهُ. رَفَعَهُ يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ وَوَقَفَهُ غَيْرُهُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب وہ جانور پانی پر تیرنے لگے تو اسے نہ کھاؤ اور جب وہ پانی پیچھے ہٹنے پر مل جائے، تو اسے کھا لو اور جو کنارے پر مل جائے تم اسے بھی کھا لو۔“ ثوری کے حوالے سے ابواحمد کے علاوہ کسی نے اسے مسند (مرفوع) روایت کے طور پر نقل نہیں کیا۔ وکیع، دونوں عدنی، عبدالرزاق، مؤمل، ابوعاصم اور دیگر راویوں نے ثوری کے حوالے سے اس کے برخلاف اسے موقوف روایت کے طور پر نقل کیا ہے اور یہی درست ہے۔ ایوب سختیانی، عبیداللہ بن عمر، ابن جریج، زہیر، حماد بن سلمہ اور دیگر راویوں نے بھی ابوزبیر کے حوالے سے اسے موقوف روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ اسماعیل بن امیہ اور ابن ابوذئب کے حوالے سے ابوزبیر سے یہ مرفوع روایت کے طور پر بھی منقول ہے، لیکن اس کا مرفوع ہونا مستند نہیں ہے۔ یحییٰ بن سلیم نے اسماعیل بن امیہ کے حوالے سے اسے مرفوع نقل کیا ہے، جبکہ دیگر راویوں نے اسے موقوف نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4714]
ترقیم العلمیہ: 4631
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 3815، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3247، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 19056، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4713، 4714، 4715، 4716، 4717، 4718، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 1920، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 8662، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 20104»
«قال النوي: ضعيف باتفاق أئمة الحديث، المنهاج في شرح صحيح مسلم بن الحجاج: (13 / 74)»
«قال النوي: ضعيف باتفاق أئمة الحديث، المنهاج في شرح صحيح مسلم بن الحجاج: (13 / 74)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 18988
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ فَيْرُوزَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ، ثنا ابْنُ نُمَيْرٍ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: مَا ضَرَبَ بِهِ الْبَحْرُ أَوْ جَزَرَ عَنْهُ أَوْ صِيدَ فِيهِ فَكُلْ، وَمَا مَاتَ فِيهِ ثُمَّ طَفَا فَلَا تَأْكُلْ. ⦗٤٢٩⦘ وَبِمَعْنَاهُ رَوَاهُ أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ، وَابْنُ جُرَيْجٍ، وَزُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، وَغَيْرُهُمْ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ مَوْقُوفًا، وَعَبْدُ الرَّزَّاقِ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْعَدَنِيُّ، وَأَبُو عَاصِمٍ، وَمُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، وَغَيْرُهُمْ عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، وَخَالَفَهُمْ أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرُ فَرَوَاهُ عَنِ الثَّوْرِيِّ مَرْفُوعًا وَهُوَ وَاهِمٌ فِيهِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے: جس کو سمندر باہر پھینک دے، یا جس سے پانی ہٹ جائے، یا جو اس میں شکار کیا جائے اسے کھا لو، اور جو اس میں مر جائے پھر تیر آئے اسے نہ کھاؤ۔
کئی راویوں نے اسے ابو زبیر کے واسطے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ پر موقوف روایت کیا ہے، جبکہ ابو احمد زبیری نے ان کی مخالفت کرتے ہوئے اسے ثوری سے مرفوعاً روایت کیا ہے اور اس میں انہیں وہم ہوا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 18988]
کئی راویوں نے اسے ابو زبیر کے واسطے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ پر موقوف روایت کیا ہے، جبکہ ابو احمد زبیری نے ان کی مخالفت کرتے ہوئے اسے ثوری سے مرفوعاً روایت کیا ہے اور اس میں انہیں وہم ہوا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 18988]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح