🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابُ الْأَكْلِ مِنْ آنِيَةِ الْمُشْرِكِينَ
باب: مشرکوں کے برتن میں کھانے کا بیان
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 4808 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن دارقطنی: 4808
بلوغ المرام: 1159
السنن الكبرى للبيهقي: 18890
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4722 ترقیم الرسالہ : -- 4808
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ ، نَا مَعْقِلٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْمُسْلِمُ يَكْفِيهِ اسْمُهُ فَإِنْ نَسِيَ أَنْ يُسَمِّيَ حِينَ يَذْبَحُ، فَلْيُسَمِّ وَلْيَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ، ثُمَّ لْيَأْكُلْ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کے لیے اس کا نام ہی کافی ہے، اگر وہ ذبح کرتے وقت بسم اللہ پڑھنا بھول جاتا ہے، تو بسم اللہ پڑھ کر اللہ کا نام لے کر اس کو کھا لے۔“ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4808]
ترقیم العلمیہ: 4722
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 7667، وسعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 914، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 18957، 18958، 18959، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4805، 4806، 4808»
«قال البيهقي: الأصح وقفه على ابن عباس، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 248)»

الحكم على الحديث:
موقوف صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1159
وعن ابن عباس رضي الله عنهما أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏المسلم يكفيه اسمه فإن نسي أن يسمي حين يذبح فليسم ثم ليأكل» ‏‏‏‏ أخرجه الدارقطني وفي إسناده محمد بن يزيد بن سنان وهو صدوق ضعيف الحفظ وأخرجه عبد الرزاق بأسناد صحيح إلى ابن عباس موقوفا عليه وله شاهد عند أبي داود في مراسيله بلفظ:«‏‏‏‏ذبيحة المسلم حلال ذكر اسم الله عليها أم لم يذكر» ‏‏‏‏ ورجاله موثقون.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” مسلم کیلئے اللہ تعالیٰ کا نام ہی کافی ہے۔ پس اگر ذبح کرتے وقت تکبیر ذبح بھول گیا ہو تو پھر «بسم الله» پڑھ کر کھا لے۔“ اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے، اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے جس کے حافظہ میں ضعف ہے اور اس کی سند میں محمد بن یزید بن سنان ہے وہ ہے تو صدوق مگر حافظہ اس کا بھی ضعیف و کمزور ہے اور عبدالرزاق نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے صحیح سند کے ساتھ نقل کیا ہے جو موقوف ہے اس کے شواہد ابوداؤد کی مراسیل میں موجود ہیں۔ ان الفاظ کے ساتھ کہ ” مسلم کا ذبیحہ حلال ہے۔ اس ذبیحہ پر اللہ کا نام لیا گیا ہو یا نہ لیا گیا ہو۔“ اس کے راوی سب کے سب ثقہ ہیں۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1159]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «النَّبِيَّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ» نے فرمایا: – «الْمُسْلِمُ» مسلمان – «يَكْفِيهِ» اسے کافی ہے – «اسْمُهُ» اس کا نام (اسلام) – «فَإِنْ نَسِيَ» پس اگر وہ بھول جائے – «أَنْ يُسَمِّيَ» کہ بسم اللہ پڑھے – «حِينَ يَذْبَحُ» جب ذبح کرے – «فَلْيُسَمِّ» تو بسم اللہ پڑھے – «ثُمَّ لِيَأْكُلْ» پھر کھائے۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «الدَّارَقُطْنِيُّ» دارقطنی نے – «وَفِي إِسْنَادِهِ» اور اس کی سند میں – «مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ» محمد بن یزید بن سنان ہے – «وَهُوَ» اور وہ – «صَدُوقٌ» سچا ہے – «ضَعِيفُ الْحِفْظِ» کمزور حافظے والا ہے – «وَأَخْرَجَهُ» اور اسے روایت کیا – «عَبْدُ الرَّزَّاقِ» عبد الرزاق نے – «بِإِسْنَادٍ صَحِيحٍ» صحیح سند کے ساتھ – «إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس تک – «مَوْقُوفًا عَلَيْهِ» ان پر موقوف – «وَلَهُ» اور اس کا – «شَاهِدٌ» ایک شاہد ہے – «عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ» ابو داود کے ہاں – «فِي مَرَاسِيلِهِ» ان کی مراسیل میں – «بِلَفْظِ» ان الفاظ کے ساتھ: – «ذَبِيحَةُ الْمُسْلِمِ» مسلمان کا ذبیحہ – «حَلَالٌ» حلال ہے – «ذُكِرَ» ذکر کیا گیا ہو – «اسْمُ اللَّهِ» اللہ کا نام – «عَلَيْهَا» اس پر – «أَمْ لَمْ يُذْكَرْ» یا ذکر نہ کیا گیا ہو – «وَرِجَالُهُ» اور اس کے راوی – «مُوَثَّقُونَ» ثقہ قرار دیے گئے ہیں۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کو اس کا نام (مسلمان ہونا) کافی ہے، پس اگر وہ ذبح کرتے وقت بسم اللہ پڑھنا بھول جائے تو (کھاتے وقت) بسم اللہ پڑھے پھر کھائے۔“ اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے، اور اس کی سند میں محمد بن یزید بن سنان ہے جو سچا مگر کمزور حافظے والا ہے۔ اور عبد الرزاق نے اسے صحیح سند کے ساتھ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما پر موقوف روایت کیا ہے۔ اور ابو داود کی مراسیل میں اس کا ایک شاہد ان الفاظ کے ساتھ ہے: ”مسلمان کا ذبیحہ حلال ہے، اس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو یا نہ لیا گیا ہو۔“ اور اس کے راوی ثقہ قرار دیے گئے ہیں۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1159]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني:4 /296، فيه محمد بن يزيد بن سنان، ضعفه الجمهور، وأثر ابن عباس: أخرجه عبدالرزاق في المصنف:4 /479، حديث:8538، وسنده صحيح، وحديث "ذبيحة المسلم حلال": أخرجه أبوداود في المراسيل، حديث:378 وسنده ضعيف مرسل، الصلت السدوسي مجهول الحال.»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18890
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَيُّوبَ الطُّوسِيُّ، ثنا أَبُو حَاتِمٌ الرَّازِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ، ثنا مَعْقِلُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْمُسْلِمُ يَكْفِيهِ اسْمُهُ، فَإِنْ نَسِيَ أَنْ يُسَمِّيَ حِينَ يَذْبَحُ فَلْيَذْكُرِ اسْمَ اللهِ وَلْيَأْكُلْهُ". كَذَا رَوَاهُ مَرْفُوعًا، وَرَوَاهُ غَيْرُهُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ عَيْنٍ وَهُوَ عِكْرِمَةُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مَوْقُوفًا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ ”مسلمان کے لیے اللہ کا نام ہی کافی ہے۔ اگر وہ ذبح کرتے وقت اللہ کا نام لینا بھول جائے تو کھاتے وقت اللہ کا نام لے کر کھالے (یعنی بسم اللہ پڑھ کر کھالے)۔“
اسی طرح انہوں نے اسے مرفوع بیان کیا ہے، جبکہ دوسروں نے اسے عمرو بن دینار سے، انہوں نے جابر بن زید سے، انہوں نے عین یعنی عکرمہ سے، انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے موقوف روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 18890]
تخریج الحدیث: «منكر»

الحكم على الحديث:
منكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں