🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلٍ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 11622 (کل: 14 مقامات، 6 کتب)
الفتح الربانی: 11622، 10974
صحیح بخاری: 3730، 4250، 4469، 6627، 7187
مسند احمد: 4701، 5630، 5848، 5888
المعجم الکبیر للطبرانی: 13114
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5462
فضائل صحابہ: 1525
11 تا 14
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10974
عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حِينَ أَمَّرَ أُسَامَةَ بَلَغَهُ أَنَّ النَّاسَ يَعِيبُونَ أُسَامَةَ وَيَطْعَنُونَ فِي إِمَارَتِهِ فَقَامَ كَمَا حَدَّثَنِي سَالِمٌ فَقَالَ إِنَّكُمْ تَعِيبُونَ أُسَامَةَ وَتَطْعَنُونَ فِي إِمَارَتِهِ وَقَدْ فَعَلْتُمْ ذَلِكَ فِي أَبِيهِ مِنْ قَبْلُ وَإِنْ كَانَ لَخَلِيقًا لِلْإِمَارَةِ وَإِنْ كَانَ لَأَحَبَّ النَّاسِ كُلِّهِمْ إِلَيَّ وَإِنَّ ابْنَهُ هَذَا بَعْدَهُ مِنْ أَحَبِّ النَّاسِ إِلَيَّ فَاسْتَوْصُوا بِهِ خَيْرًا فَإِنَّهُ مِنْ خِيَارِكُمْ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو لشکر کا سربراہ مقرر فرمایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ خبر پہنچی کہ لوگ اسامہ رضی اللہ عنہ کے سربراہ بننے پر اعتراض کرتے ہیں اور ان کو امیر بنائے جانے پر طعن کرتے ہیں، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑے ہو کر فرمایا: تم لوگ اسامہ کو سربراہِ لشکر بنائے جانے پر اعتراض کرتے ہو اور ان کو امیر بنائے جانے پر طنز کرتے ہو، یہی کام تم نے اس سے قبل اس کے والد کے بارے میں بھی کیا تھا، حالانکہ وہ امیر بنائے جانے کا بجا طور پر حق دار تھا۔ اور وہ مجھے سب سے زیادہ محبوب بھی تھا، اس کے بعد اس کا یہ بیٹامجھے سب سے زیادہ پیارے لوگوں میں سے ہے، میں تمہیں اس کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی وصیت کرتا ہوں، یہ تمہارے بہترین لوگوں میں سے ہے۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الحادية عشرة للهجرة/حدیث: 10974]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 3730،4250، ومسلم: 2426، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5630 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5630»
وضاحت: فوائد: … رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجۃ الوداع سے واپس آکر مدینہ میں قیام فرمایا، اس قیام کے دوران کئی وفود نے آ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملاقاتیں کیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے مشن کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کرتے اور اس کا شکر ادا کرتے۔
اسی دوران آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو سات سو فوجیوں کے ساتھ تیار کیا اور حکم دیا کہ بلقاء علاقہ اور داروم کی فلسطینی سر زمین سواروں کے ذریعے روند آؤ، یہ لشکر روانہ ہو گیا،یہ ربیع الاول سنہ ۱۱ ہجری کا واقعہ ہے، لیکن
ابھی تک تین میل دور مقام جرف میں پہنچ کر خیمہ زن ہوا تھا کہ اِدھر سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیماری کے متعلق تشویش ناک خبروں کے سبب وہیں رک کر نتیجہ کا انتظار کرنے لگا اور اللہ تعالیٰ کا فیصلہیہ ظاہر ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وفات پائی، پھر یہ لشکر سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کے عہد ِ خلافت کی پہلی فوجی مہم قرار پائی۔
اس حدیث ِ مبارکہ کا پس منظر یہ ہے: سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کو ۸ ھ میں معرکۂ موتہ میں اسلامی سپاہ کا سپہ سالار بنا کر بھیجا گیا تھا، جو اس جنگ میں شہید ہو گئے تھے، یہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آزاد کردہ غلام تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شریعت کے نئے حکم سے پہلے ان کو متبنّی بیٹا بنایا ہوا تھا۔
سیدنا حارث بن عمر ازدی رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خط لے کر امیرِ بصری کی طرف گئے، لیکن شرحبیل بن عمرو غسانی نے ان کو قتل کر دیا، ان کا انتقام لینے کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین ہزار (۳۰۰۰) کا لشکر تیار کیا اور اس کی قیادت سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ، جن کی عمر اٹھارہ یا بیس برس تھی، کے سپرد کی، اس موقع پر کچھ لوگوں نے سپہ سالار کی نو عمری کو نکتہ چینی کا نشانہ بنایا اور اس مہم کے اندر شمولیت میں تاخیر کی، جس کی بنا پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے درج بالا حدیث ارشاد فرمائی۔ یہ سن کر صحابہ کرام سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کی گردا گرد جمع ہو کر ان کے لشکر میں شامل ہو گئے اور لشکر روانہ ہو کر مدینہ منورہ سے تین میل دور مقام جرف میں خیمہ زن ہوا، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیماری کے متعلق تشویشناک خبروں کے سبب آگے نہ بڑھ سکا، بلکہ اللہ تعالیٰ کے فیصلے کے انتظار میں وہیں ٹھہرنے پر مجبور ہو گیا۔ زندگی نے وفا نہ کی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس مہم کے اختتام سے پہلے خالق حقیقی سے جا ملے۔ جب سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے خلافت کی باگ ڈور سنبھالی تو سب سے پہلے سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کو دشمنانِ اسلام کی طرف روانہ کیا جو فتح کا پرچم لہراتے ہوئے واپس آئے۔
اس حدیث میں سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کی عظمت و فضیلت کا بیان ہے کہ ان کو امارت کے لیے مناسب سمجھا گیا اور انھیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا محبوب ترین اور صالح قرار دیا گیا ہے۔
امام نووی نے کہا: اس حدیث سے پتہ چلتا ہے کہ آزاد شدہ غلام کو امیر بنانا اور اس کو عربوں پر مقدم کرنا جائز ہے، نیزیہ بھی معلوم ہوا کہ کم سن کو بڑوں پر امیر بنایا جا سکتا ہے، کیونکہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فوت ہوئے تو اس وقت سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کی عمر اٹھارہ یا بیس سال تھی۔ اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوا کہ کسی مصلحت کے پیش نظر مفضول کو فاضل کا امیر بنایا جا سکتا ہے، ان احادیث میں سیدنا زید اور سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہما کے عظیم فضائل بیان کیے گئے ہیں۔ (شرح مسلم: ۲/ ۲۸۳)

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 3730
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13114
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ الْعَمِّيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ ، أَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَهُ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حِينَ أَمَّرَ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ فَبَلَغَهُ أَنَّ النَّاسَ عَابُوا أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ وَطَعَنُوا فِي إِمَارَتِهِ، فَقَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي النَّاسِ، فَقَالَ: أَلَا إِنَّكُمْ تَعِيبُونَ أُسَامَةَ وَتَطْعَنُونَ فِي إِمَارَتِهِ، وَقَدْ فَعَلْتُمْ ذَلِكَ بِأَبِيهِ مِنْ قَبْلُ، وَإِنْ كَانَ لَخَلِيقًا لِلْإِمَارَةِ، وَإِنْ كَانَ لَأَحَبَّ النَّاسِ كُلِّهِمْ إِلَيَّ، وَإِنَّ هَذَا مِنْ بَعْدِهِ لَأَحَبُّ النَّاسِ إِلَيَّ فَاسْتَوْصُوا بِهِ خَيْرًا فَإِنَّهُ مِنْ خِيَارِكُمْ ". قَالَ سَالِمٌ : فَمَا سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ يُحَدِّثُ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَطُّ إِلَّا قَالَ: حَاشَا فَاطِمَةَ .
سالم رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ حدیث بیان کرتے سنا: جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو امیر مقرر فرمایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ خبر پہنچی کہ لوگوں نے اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ پر عیب لگایا اور ان کی امارت میں طعنہ زنی کی۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”سن لو، تم اسامہ پر عیب لگاتے ہو اور اس کی امارت میں طعنہ زنی کرتے ہو، حالانکہ اس سے پہلے تم نے اس کے والد کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا تھا، جبکہ وہ امارت کے اہل تھے، اور وہ تمام لوگوں میں سب سے زیادہ مجھے محبوب تھے، اور اسامہ ان کے بعد مجھے سب لوگوں سے زیادہ محبوب ہے، تو اس کے بارے میں بھلائی کی نصیحت قبول کرو، کیونکہ وہ تمہارے بہترین لوگوں میں سے ہے۔“ سالم رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے عبداللہ (بن عمر) کو کبھی یہ حدیث بیان کرتے نہیں سنا مگر وہ ہمیشہ کہتے: سوائے فاطمہ رضی اللہ عنہا کے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13114]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 298، حدیث 13171»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3730، 4250، 4468، 4469، 6627، 7187، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2426، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7044، 7059، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6593، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8125، 8129، 8130، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3816، 3816 (م)، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5426، 16695، 19967، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4792، 5734، 5811، 5953، 5994، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1921، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5462، 5518، والبزار فى «مسنده» برقم: 5754، 6052، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5301، 5300، والطبراني فى «الكبير» برقم: 372»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5462
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَالِمٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ كَانَ يُحَدِّثُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ أَمَّرَ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ ، فَبَلَغَهُ أَنَّ النَّاسَ عَابُوا عَلَى أُسَامَةَ وَطَعَنُوا فِي إِمَارَتِهِ، فَقَامَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَمَا حَدَّثَنِي سَالِمٌ ، فَقَالَ: أَلَا إِنَّكُمْ تَعِيبُونَ أُسَامَةَ ، وَتَطْعَنُونَ فِي إِمَارَتِهِ، وَقَدْ فَعَلْتُمْ ذَلِكَ بِأَبِيهِ مِنْ قَبْلُ، وَإِنْ كَانَ لَخَلِيقًا لِلْإِمَارَةِ، وَإِنَّهُ لَأَحَبُّ النَّاسِ إِلَيَّ كُلِّهِمْ، وَإِنَّ ابْنَهُ هَذَا لَأَحَبُّ النَّاسِ إِلَيَّ، فَاسْتَوْصُوا بِهِ خَيْرًا، فَإِنَّهُ مِنْ خِيَارِكُمْ، قَالَ سَالِمٌ: مَا سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ يُحَدِّثُ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَطُّ إِلَّا قَالَ: حَاشَا فَاطِمَةَ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو امیر مقرر فرمایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ خبر پہنچی کہ لوگوں نے سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کی شخصیت پر عیب جوئی کی ہے اور ان کی سربراہی پر طعن کیا ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے - جیسا کہ سالم رحمہ اللہ نے مجھ سے بیان کیا - اور ارشاد فرمایا: ”خبردار! تم اسامہ پر عیب جوئی کرتے ہو اور ان کی امارت پر طعن کرتے ہو، حالانکہ اس سے پہلے تم ان کے والد کے بارے میں بھی ایسا ہی کر چکے ہو، جبکہ وہ امارت کے لیے نہایت موزوں تھے اور وہ مجھے تمام لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب تھے، اور ان کا یہ بیٹا بھی مجھے سب سے زیادہ محبوب ہے، لہٰذا تم ان کے حق میں میری خیر خواہی کی وصیت قبول کرو کیونکہ وہ تمہارے بہترین لوگوں میں سے ہے۔“ سالم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو جب بھی یہ حدیث بیان کرتے سنا تو انہوں نے ہمیشہ (محبوبیت کے ذکر پر) یہ الفاظ ضرور کہے: ”سوائے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5462]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3524، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2426، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3816، وأخرجه مسند أحمد برقم: 5814، وأخرجه فتح الباري برقم: 3524، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6588، 6589، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 372، 13171، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5439»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1525
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ أُسَامَةَ عَلَى قَوْمٍ قَالَ: فَطَعَنَ النَّاسُ فِي إِمَارَتِهِ، فَقَالَ: "إِنْ تَطْعَنُوا فِي إِمَارَتِهِ، فَقَدْ طَعَنْتُمْ فِي إِمَارَةِ أَبِيهِ، وَايْمُ اللَّهِ إِنْ كَانَ لَخَلِيقًا لِلْإِمَارَةِ وَإِنْ كَانَ لِمَنْ أَحَبِّ النَّاسِ إِلَيَّ، وَإِنَّ ابْنَهُ هَذَا لِمَنْ أَحَبِّ النَّاسِ إِلَيَّ بَعْدَهُ".
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کو ایک لشکر کا امیر مقرر فرمایا تو لوگوں نے ان کی امارت پر اعتراض کیا۔ تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم ان کی امارت پر اعتراض کرتے ہو تو اس سے پہلے تم ان کے والد کی امارت پر بھی اعتراض کر چکے ہو؛ اللہ کی قسم! وہ یقیناً امارت کے لیے موزوں تھے اور وہ مجھے سب سے زیادہ محبوب لوگوں میں سے تھے، اور ان کے بعد ان کا یہ بیٹا بھی یقیناً میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب لوگوں میں سے ہے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أسامة بن زيد رضي الله عنه/حدیث: 1525]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح وهو في المسند (٢: ٢٠) بهذا الإسناد مثله وفي مسند أسامة بن زيد (ل ٣ أ، ب) من طريق ابن دينار . .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3524، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2426، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3816، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4687، وأخرجه فتح الباري برقم: 3524، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6588، 6589، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 372، 13171»
«صحيح البخاري:7/498، صحيح مسلم:4/1884، سنن الترمذي:5/676»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں