الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. باب مَا جَاءَ فِي مِيرَاتِ ذَوِي الْأَرْحَامِ
ذوی الارحام کی میراث کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 6369 (کل: 9 مقامات، 8 کتب)
الفتح الربانی: 6369
سنن ابن ماجہ: 2737
بلوغ المرام: 812
مصنف ابن ابی شیبہ: 33205
سنن دارقطنی: 4111
صحیح ابن حبان: 6037
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3033
حدیث نمبر: 6369
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ قَالَ: كَتَبَ عُمَرُ إِلَى أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ أَنْ عَلِّمُوا غِلْمَانَكُمُ الْعَوْمَ وَمُقَاتِلَتَكُمُ الرَّمْيَ، فَكَانُوا يَخْتَلِفُونَ إِلَى الْأَغْرَاضِ، فَجَاءَ سَهْمٌ غَرْبٌ إِلَى غُلامٍ فَقَتَلَهُ، فَلَمْ يُوجَدْ لَهُ أَصْلٌ وَكَانَ فِي حَجْرِ خَالٍ لَهُ، فَكَتَبَ فِيهِ أَبُو عُبَيْدَةَ إِلَى عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: إِلَى مَنْ أَدْفَعُ عَقْلَهُ؟ فَكَتَبَ إِلَيْهِ عُمَرُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ: ( (اللَّهُ وَرَسُولُهُ مَوْلَى مَنْ لَا مَوْلَى لَهُ، وَالْخَالُ وَارِثُ مَنْ لَا وَارِثَ لَهُ) )
۔ سیدنا ابو امامہ بن سہل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کہ طرف یہ تحریری حکم بھیجا کہ اپنے لڑکوں کو تیراکی اور جنگجوؤں کو تیر اندازی کی تعلیم دو،پس وہ لوگ اپنے اہداف کو سامنے رکھ کر نشانہ بازی کرتے تھے، ایک دن ایک تیر ایک لڑکے کو لگا اور وہ فوت ہو گیا، کوئی پتہ نہ چل سکا کہ وہ کس کی نسل سے ہے، البتہ وہ اپنے ایک ماموں کی پرورش میں تھا، سیدنا ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو لکھا کہ اس لڑکے کی دیت کس کے سپرد کروں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جوابی خط میں لکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس کا کوئی سرپرست نہ ہو، اللہ اور اس کا رسول اس کے سرپرست ہوں گے اور ماموں اس کا وارث بنے گا، جس کا کوئی وارث نہ ہو۔ [الفتح الربانی/أبواب الفرائض/حدیث: 6369]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن۔ أخرجه ابن ماجه: 2737، والترمذي: 2103، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 323 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 323»
الحكم على الحديث:
اسناده حسن۔ أخرجه ابن ماجه: 2737
حدیث نمبر: 2737
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَيَّاشِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ الزُّرَقِيِّ ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ حُنَيْفٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، أَنَّ رَجُلًا رَمَى رَجُلًا بِسَهْمٍ فَقَتَلَهُ وَلَيْسَ لَهُ وَارِثٌ إِلَّا خَالٌ فَكَتَبَ فِي ذَلِكَ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ إِلَى عُمَرَ فَكَتَبَ إِلَيْهِ عُمَرُ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" اللَّهُ وَرَسُولُهُ مَوْلَى مَنْ لَا مَوْلَى لَهُ، وَالْخَالُ وَارِثُ مَنْ لَا وَارِثَ لَهُ".
ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے دوسرے شخص کو تیر مارا، جس سے وہ مر گیا، اور اس کا ماموں کے علاوہ کوئی اور وارث نہیں تھا تو ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ نے عمر رضی اللہ عنہ کو سارا قصہ لکھ بھیجا، جس کے جواب میں عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں لکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کا کوئی مولیٰ نہیں اس کا مولیٰ اللہ اور اس کے رسول ہیں، اور جس کا کوئی وارث نہیں اس کا وارث اس کا ماموں ہے“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفرائض/حدیث: 2737]
حضرت ابوامامہ اسعد بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے دوسرے آدمی کو تیر مار کر قتل کر دیا، مقتول کا ایک ماموں کے سوا کوئی وارث نہ تھا۔ حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو خط لکھ کر یہ مسئلہ دریافت فرمایا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے (جواب میں) خط لکھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جس کا کوئی مولیٰ نہ ہو، اللہ اور اس کا رسول اس کا مولیٰ ہے، اور جس کا کوئی وارث نہ ہو، ماموں اس کا وارث ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الفرائض/حدیث: 2737]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الفرائض 12 (2103)، (تحفة الأشراف: 10384)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/28، 46) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اللہ تعالی نے فرمایا: «وأولوا الأرحام بعضهم أولى ببعض» (سورة الأنفال: 75) یعنی ”رشتے ناتے والے ایک دوسرے کے زیادہ حقدار ہیں، اور یہ شامل ہے ذوی الارحام کو بھی اور جمہور اسی کے قائل ہیں کہ ذوی الارحام وارث ہوں گے اور وہ بیت المال پر مقدم ہوں گے، اہل حدیث کا مذہب یہ ہے کہ عصبات اور ذوی الفروض نہ ہوں تو ذوی الارحام وارث ہوں گے اور وہ بیت المال پر مقدم ہیں۔ (الروضۃ الندیۃ)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (2103)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 478
إسناده ضعيف
ترمذي (2103)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 478
حدیث نمبر: 812
وعن أبي أمامة بن سهل رضي الله عنه قال: كتب عمر إلى أبي عبيدة رضي الله عنهما أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «الله ورسوله مولى من لا مولى له والخال وارث من لا وارث له» . رواه أحمد والأربعة سوى أبي داود وحسنه الترمذي وصححه ابن حبان.
سیدنا ابوامامہ بن سہل رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے میرے ذریعہ ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کو لکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ”اللہ اور اس کا رسول ہر اس کا مولیٰ ہے جس کا کوئی مولیٰ نہ ہو اور جس کا کوئی وارث نہ ہو ماموں اس کا وارث ہے۔“ اسے احمد اور چاروں نے سوائے ابوداؤد کے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 812]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ» ابو امامہ بن سہل – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «كَتَبَ» لکھا – «عُمَرُ» عمر نے – «إِلَى أَبِي عُبَيْدَةَ» ابو عبیدہ کی طرف – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ» نے فرمایا: – «اللَّهُ وَرَسُولُهُ» اللہ اور اس کا رسول – «مَوْلَى» سرپرست ہیں – «مَنْ لَا مَوْلَى لَهُ» اس کے جس کا کوئی سرپرست نہ ہو – «وَالْخَالُ» اور ماموں – «وَارِثُ» وارث ہے – «مَنْ لَا وَارِثَ لَهُ» اس کا جس کا کوئی وارث نہ ہو۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَحْمَدُ» احمد نے – «وَالْأَرْبَعَةُ» اور چاروں نے – «سِوَى أَبِي دَاوُدَ» سوائے ابو داود کے – «وَحَسَّنَهُ» اور اسے حسن کہا – «التِّرْمِذِيُّ» ترمذی نے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح کہا – «ابْنُ حِبَّانَ» ابن حبان نے۔
اور سیدنا ابو امامہ بن سہل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کو لکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس کا کوئی سرپرست نہ ہو اللہ اور اس کا رسول اس کے سرپرست ہیں، اور جس کا کوئی وارث نہ ہو ماموں اس کا وارث ہے۔“ اسے احمد اور ابو داود کے سوا چاروں (اصحاب سنن) نے روایت کیا ہے، ترمذی نے اسے حسن کہا ہے اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 812]
اور سیدنا ابو امامہ بن سہل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کو لکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس کا کوئی سرپرست نہ ہو اللہ اور اس کا رسول اس کے سرپرست ہیں، اور جس کا کوئی وارث نہ ہو ماموں اس کا وارث ہے۔“ اسے احمد اور ابو داود کے سوا چاروں (اصحاب سنن) نے روایت کیا ہے، ترمذی نے اسے حسن کہا ہے اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 812]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، الفرائض، باب ما جاء في ميراث الخال، حديث:2103، وابن ماجه، الفرائض، حديث:2737 والنسائي في الكبرٰي:4 /76، حديث:6351، وأحمد:4 /131، وابن حبان (الإحسان):7 /612.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 189
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَيَّاشِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ حُنَيْفٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ : أَنَّ رَجُلًا رَمَى رَجُلًا بِسَهْمٍ فَقَتَلَهُ، وليس له وارث إلا خال، فكتب في ذلك أبو عبيدة بن الجراح ، إلى عمر ، فكتب: أن النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" اللَّهُ وَرَسُولُهُ مَوْلَى مَنْ لَا مَوْلَى لَهُ، وَالْخَالُ وَارِثُ مَنْ لَا وَارِثَ لَهُ".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے دوسرے کو تیر مارا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا، اس کا صرف ایک ہی وارث تھا اور وہ تھا اس کا ماموں، سیدنا ابوعبیدہ بن الجراح نے اس سلسلے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں خط لکھا، انہوں نے جواباً لکھ بھیجا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے ”جس کا کوئی مولیٰ نہ ہو، اللہ اور اس کا رسول اس کے مولیٰ ہیں اور جس کا کوئی وارث نہ ہو، ماموں ہی اس کا وارث ہو گا۔“ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 189]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 323
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَيَّاشٍ ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ ، قَالَ: كَتَبَ عُمَرُ إِلَى أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ: أَنْ عَلِّمُوا غِلْمَانَكُمْ الْعَوْمَ، وَمُقَاتِلَتَكُمْ الرَّمْيَ، فَكَانُوا يَخْتَلِفُونَ إِلَى الْأَغْرَاضِ، فَجَاءَ سَهْمٌ غَرْبٌ إِلَى غُلَامٍ، فَقَتَلَهُ، فَلَمْ يُوجَدْ لَهُ أَصْلٌ، وَكَانَ فِي حَجْرِ خَالٍ لَهُ، فَكَتَبَ فِيهِ أَبُو عُبَيْدَةَ إِلَى عُمَرَ: إِلَى مَنْ أَدْفَعُ عَقْلَهُ، فَكَتَبَ إِلَيْهِ عُمَرُ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ:" اللَّهُ وَرَسُولُهُ مَوْلَى مَنْ لَا مَوْلَى لَهُ، وَالْخَالُ وَارِثُ مَنْ لَا وَارِثَ لَهُ".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سیدنا ابوعبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہ کے نام ایک خط میں لکھا کہ اپنے لڑکوں کو تیرنا اور اپنے جنگجوؤں کو تیر اندازی کرنا سکھاؤ، چنانچہ مختلف چیزوں کو نشانہ بنا کر تیر اندازی سیکھنے لگے، اسی تناظر میں ایک بچے کو نامعلوم تیر لگا، جس سے وہ جاں بحق ہو گیا، اس کا صرف ایک ہی وارث تھا اور وہ تھا اس کا ماموں، سیدنا ابوعبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہ نے اس سلسلے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں خط لکھا، انہوں نے جواباً لکھ بھیجا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ جس کا کوئی مولیٰ نہ ہو، اللہ و رسول اس کے مولیٰ ہیں اور جس کا کوئی وارث نہ ہو، ماموں ہی اس کا وارث ہو گا۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 323]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
ترقیم عوامۃ: 31774 ترقیم الشثری: -- 33205
حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان ، عن عبد الرحمن بن الحارث بن عياش بن ابي ربيعة الزرقي ، عن حكيم بن حكيم بن عباد بن حنيف الانصاري ، عن ابي امامة بن سهل بن حنيف ان رجلا رمى رجلا بسهم فقتله، وليس له وارث إلا خال، فكتب في ذلك ابو عبيدة بن الجراح إلى عمر ، فكتب إليه عمر: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: الله ورسوله مولى من لا مولى له، والخال وارث من لا وارث له.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (عامر).
(٢) في [هـ]: (الزرفي)، وسفيان يقول: (الزرقي)، وغيره يقول: (المخزومي).
(٣) في [أ، ب، جـ، م]: (حبيب).
(٤) ضعيف؛ لضعف عبد الرحمن بن الحارث، أخرجه أحمد (١٨٩)، والنسائي (٦٣٥١)، والترمذي (٢١٠٣)، وابن ماجه (٢٧٣٧)، وابن حبان (٦٠٣٧)، والضياء في المختارة ١/ (٧٥)، وابن الجارود (٩٦٤)، والبيهقي ٦/ ١٢٤، والدراقطني ٤/ ٨٤، والبزار (٢٥٣)، والطحاوي ٤/ ٣٩٧.
حضرت ابو امامہ بن سھل بن حنیف رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے ایک آدمی کو تیر مارا جس سے وہ آدمی مرگیا جبکہ اس کا ایک ماموں کے علاوہ کوئی وارث نہیں تھا تو اس کے بارے میں حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی طرف خط لکھا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جواب میں لکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اللہ اور اس کا رسول اس آدمی کے ولی ہیں جس کا کوئی ولی نہ ہو اور ماموں اس آدمی کا وارث ہے جس کا کوئی وارث نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33205]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف عبد الرحمن بن الحارث .»
«أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1037، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6037، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 74، 75، 76، 77، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6317، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2103، والدارمي فى «مسنده» برقم: 3096، 3103، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2737، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 159، 2455، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12336، 19799، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4111، وأحمد فى «مسنده» برقم: 194، 329، والبزار فى «مسنده» برقم: 253، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33206، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7427، ترقيم محمد عوامة: 31774»
«أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1037، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6037، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 74، 75، 76، 77، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6317، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2103، والدارمي فى «مسنده» برقم: 3096، 3103، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2737، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 159، 2455، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12336، 19799، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4111، وأحمد فى «مسنده» برقم: 194، 329، والبزار فى «مسنده» برقم: 253، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33206، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7427، ترقيم محمد عوامة: 31774»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 4041 ترقیم الرسالہ : -- 4111
نَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِيُّ ، نَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجَرْجَرَائِيُّ ، نَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَيَّاشٍ ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ حُنَيْفٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، قَالَ:" رَمَى رَجُلٌ رَجُلا بِسَهْمٍ فَقَتَلَهُ، وَلَيْسَ لَهُ وَارِثٌ إِلا خَالٌ، فَكَتَبَ فِي ذَلِكَ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ إِلَى عُمَرَ، وَكَتَبَ عُمَرُ : إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ مَوْلَى مَنْ لا مَوْلَى لَهُ، وَالْخَالُ وَارِثُ مَنْ لا وَارِثَ لَهُ" .
سیدنا ابوامامہ بن سہل حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے دوسرے کو تیر مار کر قتل کر دیا، اس شخص کا وارث صرف اس کا ایک ماموں تھا، سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خط لکھا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جوابی خط میں لکھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جس شخص کا کوئی مولیٰ نہ ہو، اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول اس کے مولیٰ ہیں اور جس شخص کا کوئی وارث نہ ہو، تو اس کا ماموں اس کا وارث بنے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الفرائض/حدیث: 4111]
ترقیم العلمیہ: 4041
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 1037، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 6037، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 74، 75، 76، 77، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6317، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2103، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 3096، 3103، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2737، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4111، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 194، 329، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 253، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 31774، 31775»
حدیث نمبر: 6037
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَيَّاشِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ حُنَيْفٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، قَالَ: كَتَبَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِلَى أَبِي عُبَيْدَةَ أَنْ عَلِّمُوا صِبْيَانَكُمُ الْعَوْمَ، وَمُقَاتِلَتَكُمُ الرَّمْيَ، قَالَ: فَكَانُوا يَخْتَلِفُونَ بَيْنَ الأَغْرَاضِ، قَالَ: فَجَاءَ سَهْمٌ غَرْبٌ فَأَصَابَ غُلامًا، فَقَتَلَهُ، وَلَمْ يُعْلَمْ لِلْغُلامِ أَهْلٌ إِلا خَالُهُ، فَكَتَبَ أَبُو عُبَيْدَةَ إِلَى عُمَرَ: فَذَكَرَ لَهُ شَأْنَ الْغُلامِ إِلَى مَنْ يَدْفَعُ عَقْلَهُ، فَكَتَبَ إِلَيْهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " اللَّهُ وَرَسُولُهُ مَوْلَى مَنْ لا مَوْلَى لَهُ، وَالْخَالُ وَارِثُ مَنْ لا وَارِثَ لَهُ" .
سیدنا ابوامامہ بن سہل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کو خط لکھا کہ اپنے بچوں کو «العَوْمَ» (تیراکی) اور اپنے جنگجو افراد کو تیر اندازی سکھاؤ۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ وہ لوگ مختلف مقامات پر اس کی مشق کر رہے تھے، اسی دوران ایک اندھا تیر آیا اور ایک لڑکے کو لگا، وہ لڑکا مر گیا۔ اس لڑکے کے رشتے داروں میں سے صرف اس کے ماموں کا پتا چلا۔ سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خط لکھا اور لڑکے کا معاملہ بیان کیا کہ اس کی دیت کس کے سپرد کی جائے؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں خط لکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جس کا کوئی مولیٰ نہ ہو، اللہ اور اس کے رسول اس کے مولیٰ ہوتے ہیں اور جس کا کوئی وارث نہ ہو، ماموں اس کا وارث ہوتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الفرائض/حدیث: 6037]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 1037، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6037، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2103، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2737، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 159، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4111، وأحمد فى (مسنده) برقم: 194» «رقم طبعة با وزير 6005»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «الإرواء» (1700). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
حدیث نمبر: 3033
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، نَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ: "كَتَبَ عُمَرُ إِلَى أَبِي عُبَيْدَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنْ عَلِّمُوا غِلْمَانَكُمُ الْعَوْمَ، وَمُقَاتَلَتَكُمُ الرَّمْيَ، فَكَانُوا يَخْتَلِفُونَ بَيْنَ الْأَغْرَاضِ، فَقَالَ: فَجَاءَ سَهْمُ غَرْبٍ فَأَصَابَ غُلَامًا فَقَتَلَهُ، وَلَمْ يُعْلَمْ لِلْغُلَامِ أَهْلُ إِلَّا خَالُهُ، قَالَ: فَكَتَبَ أَبُو عُبَيْدَةَ إِلَى عُمَرَ، فَذَكَرَ لَهُ شَأْنَ الْغُلَامِ: إِلَى مَنْ يُدْفَعُ عَقْلُهُ؟ قَالَ: فَكَتَبَ إِلَيْهِ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - وَرَسُولُهُ مَوْلَى مَنْ لَا مَوْلَى لَهُ، وَالْخَالُ وَارِثُ مَنْ لَا وَارِثَ لَهُ".
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهِ الْمَرْفُوعَ مِنْهُ حَسْبُ مِنْ طَرِيقِ سُفْيَانَ بِهِ، وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ : حَدِيثٌ حَسَنٌ.
وَرَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الْكُبْرَى بِتَمَامِهِ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ وَكِيعٍ، عَنْ سُفْيَانَ بِهِ.
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ، ثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ (عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَيَّاشِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ) ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ حُنَيْفٍ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ : ثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثَنَا قَبِيصَةُ ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ حُنَيْفٍ بِهِ.
وَرَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ قَالَ: ثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي قَالَا: ثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهِ الْمَرْفُوعَ مِنْهُ حَسْبُ مِنْ طَرِيقِ سُفْيَانَ بِهِ، وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ : حَدِيثٌ حَسَنٌ.
وَرَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الْكُبْرَى بِتَمَامِهِ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ وَكِيعٍ، عَنْ سُفْيَانَ بِهِ.
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ، ثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ (عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَيَّاشِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ) ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ حُنَيْفٍ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ : ثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثَنَا قَبِيصَةُ ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ حُنَيْفٍ بِهِ.
وَرَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ قَالَ: ثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي قَالَا: ثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ... فَذَكَرَهُ.
ابوامامہ بن سہل بن حنیف سے روایت ہے کہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کی جانب خط لکھا کہ: ”اپنے لڑکوں کو تیراکی سکھاؤ اور اپنے جنگجوؤں کو تیر اندازی کی تعلیم دو۔“ چنانچہ لوگ نشانوں کے درمیان مشق کر رہے تھے کہ ایک انجانا تیر ایک لڑکے کو لگا جس نے اسے قتل کر دیا، اور اس لڑکے کا اس کے ماموں کے سوا کوئی وارث معلوم نہ تھا۔ پس سیدنا ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خط لکھ کر اس لڑکے کا معاملہ ذکر کیا اور دریافت کیا کہ اس کی دیت (خون بہا) کس کے حوالے کی جائے؟ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جواباً لکھا کہ بلا شبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ عزوجل اور اس کا رسول اس کا سرپرست ہے جس کا کوئی سرپرست نہ ہو، اور ماموں اس کا وارث ہے جس کا کوئی وارث نہ ہو۔“ میں (مؤلف) کہتا ہوں کہ امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے اس حدیث کا صرف مرفوع حصہ سفیان کی سند سے روایت کیا ہے اور امام ترمذی نے اسے ”حدیث حسن“ قرار دیا ہے، جبکہ امام نسائی نے اسے اپنی کتاب ’السنن الکبریٰ‘ میں مکمل قصے کے ساتھ روایت کیا ہے، نیز امام ابن حبان نے اپنی ’صحیح‘ میں، امام حاکم نے اپنی ’المستدرک‘ میں اور امام بیہقی نے اپنی ’سنن‘ میں بھی اس کی تخریج کی ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الفرائض/حدیث: 3033]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 2103، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2737، وأخرجه مسند أحمد برقم: 325، وأخرجه مسند البزار برقم: 253، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6037، وأخرجه الأموال لابن زنجويه برقم: 784»
الحكم على الحديث:
قال ابن ماجه: الترمذي : حديث حسن / أخرجه ابن حبان في صحيحه