🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابُ نَفَقَةِ الْمُطَلَّقَةِ الْبَائِنِ وَسُكْنَاهَا وَخُرُوجِهَا لِلْحَاجَةِ
مطلقہ بائنہ (جس سے رجوع نہیں ہو سکتا) کے نان و نفقہ اور اس کی رہائش کا بیان اور ضرورت کے لیے اس کا باہر نکلنا
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 7248 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
الفتح الربانی: 7248
سنن سعید بن منصور: 2536
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7248
عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ ثَنَا عَامِرٌ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ زَوْجَهَا طَلَّقَهَا ثَلَاثًا فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ تَشْكُو إِلَيْهِ فَلَمْ يَجْعَلْ لَهَا سُكْنَى وَلَا نَفَقَةً قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَا نَدَعُ كِتَابَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَسُنَّةَ نَبِيِّهِ لِقَوْلِ امْرَأَةٍ لَعَلَّهَا نَسِيَتْ قَالَ قَالَ عَامِرٌ وَحَدَّثَتْنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهَا أَنْ تَعْتَدَّ فِي بَيْتِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ
۔ سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ان کے خاوند نے انہیں تین طلاقیں دے دی تھیں، سو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوئیں اور خاوند کی شکایت کرنے لگیں کہ اس نے مجھے نہ تو رہائش دی اور نہ ہی نان و نفقہ دیا۔ لیکن سیدہ فاطمہ کے جواب میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم اللہ تعالیٰ کی کتاب اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کو ایک عورت کے کہنے پر نہیں چھوڑیں گے،ممکن ہے کہ وہ بھول گئی ہو۔ عامر شبعی کہتے ہیں: سیدہ فاطمہ نے مجھ سے بیان کیا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے ابن ام مکتوم کے گھر عدت گزارنے کا حکم دیا تھا۔ [الفتح الربانی/كتاب العدد/حدیث: 7248]
تخریج الحدیث: «حديث فاطمة صحيح، أخرجه الخطيب في تاريخه: 3/ 71، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 27338 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27881»
وضاحت: فوائد: … سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی دلیل یہ آیت تھی: {لَاتُخْرِجُوْھُنَّ مِنْ بُیُوْتِھِنَّ وَلَا یَخْرُجْنَ} … (تم طلاق دینے کے بعد اپنی بیویوں کو) نہ ان کے گھر سے نکالو اور نہ وہ خود نکلیں۔ (سورۂ: طلاق:۱)

الحكم على الحديث:
حديث فاطمة صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 1359 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2536
نا نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، وَنا حُصَيْنٌ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّ عُمَرَ ، قَالَ: " لا نَدَعُ كِتَابَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَسُنَّةَ نَبِيِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِقَوْلِ امْرَأَةٍ، لا نَدْرِي لَعَلَّهَا نَسِيَتْ أَوْ شُبِّهَ لَهَا" .
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم اللہ کی کتاب اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو ایک ایسی عورت کی بات پر نہیں چھوڑ سکتے جس کے بارے میں معلوم نہیں کہ شاید بھول گئی ہو یا شبہ ہو گیا ہو۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 2536]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 2291، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2322، 2323، 2324، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1359، 1361، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15832، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3955، 3959، 3964، 3965، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 18976، 18977، 18982، 18985، 18986، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4523، 4525، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9699»
قال الشيخ الألباني: صحيح موقوف، أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 2291

الحكم على الحديث:
موقوف صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں