🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. بَابُ كِتَابَةِ الْقُرْآنِ فِي الْاكْتَافِ وَالنَّخَافِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ ﷺ
عہد ِ نبوی میں کندھوں کی ہڈیوں اور سفید پتھروں پر قرآن مجید کی کتابت کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 8403 (کل: 26 مقامات، 12 کتب)
الفتح الربانی: 8403، 8562
صحیح بخاری: 2832، 4592
سنن ابوداود: 2507، 3975
سنن نسائی: 3101، 3102
مسند احمد: 21601، 21602، 21664
المنتقى ابن الجارود: 1034
سنن سعید بن منصور: 681، 3491
صحیح ابن حبان: 4713
المستدرک علی الصحیحین: 2459
الجامع الكامل: 8، 7810، 7811، 12200
السنن الكبرى للبيهقي: 17817
المعجم الکبیر للطبرانی: 4797، 4799، 4832، 4833، 4880
21 تا 26
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17817
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، حَدَّثَنِي أَبُو الزِّنَادِ، أَنَّ خَارِجَةَ بْنَ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ السَّكِينَةَ غَشِيَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ زَيْدٌ: وَأَنَا إِلَى جَنْبِهِ فَوَقَعَتْ فَخِذُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى فَخِذِي فَمَا وَجَدْتُ شَيْئًا أَثْقَلَ مِنْ فَخِذِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ سُرِّيَ عَنْهُ، فَقَالَ:" اكْتُبْ: {لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ} [النساء: ٩٥] ، الْآيَةَ كُلَّهَا. قَالَ زَيْدٌ: فَكَتَبْتُ ذَلِكَ فِي كَتِفٍ، فَقَالَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ، وَكَانَ رَجُلًا أَعْمَى حِينَ سَمِعَ فَضِيلَةَ الْمُجَاهِدِينَ عَلَى الْقَاعِدِينَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، كَيْفَ بِمَنْ لَا يَسْتَطِيعُ الْجِهَادَ مَعَ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَ: فَمَا قَضَى ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ كَلَامَهُ أَوْ مَا هُوَ إِلَّا أَنْ قَضَى كَلَامَهُ، فَغَشِيَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السَّكِينَةُ، فَوَقَعَتْ فَخِذُهُ عَلَى فَخِذِي فَوَجَدْتُ مِنْ ثِقَلِهَا الْمَرَّةَ مِثْلَمَا وَجَدْتُ مِنْ ثِقَلِهَا فِي الْمَرَّةِ الْأُولَى، ثُمَّ سُرِّيَ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" اقْرَأْ"، فَقَرَأْتُ: {لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ} [النساء: ٩٥] ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: {غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ} [النساء: ٩٥] . قَالَ زَيْدٌ: فَأَلْحَقْتُهَا وَكَانَ مَلْحَقُهَا عِنْدَ صَدْعٍ فِي الْكَتِفِ.
خارجہ بن زید بن ثابت رحمہ اللہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سکینت نے ڈھانپ لیا اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ران میری ران پر گری تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ران سے زیادہ بھاری کوئی چیز نہیں پائی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ کیفیت دور ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لکھو! ﴿لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فَضَّلَ اللَّهُ الْمُجَاهِدِينَ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ﴾ [سورة النساء: 95] “ پوری آیت۔ زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہ آیت میں نے کندھے (کی ہڈی) پر لکھی تو ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ جو نابینا آدمی تھے، کھڑے ہوئے۔ جب انہوں نے مجاہدین کی فضیلت بیٹھنے والوں پر سنی تو انہوں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! اس آدمی کا کیا حال ہے جو مومنین کے ساتھ جہاد کرنے کی طاقت نہیں رکھتا؟“ زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ابھی ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ کا کلام ختم نہیں ہوا تھا کہ پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سکینت نے ڈھانپ لیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ران میری ران پر آگئی تو میں نے اس دفعہ بھی ویسے ہی بوجھ محسوس کیا جیسا کہ پہلی دفعہ محسوس کیا تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ والی حالت جاتی رہی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پڑھیے“ تو میں نے پڑھی: ﴿لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ﴾ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” ﴿غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ﴾ “ زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اس ٹکڑے کو اس آیت میں ملا دیا اور یہ ٹکڑا کندھے کی مضبوط ہڈی پر لکھا ہوا تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 17817]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4797
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الرَّقَاشِيُّ (ح) .
وَحَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ - قَالَا: ثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ فَإِذَا أَنَا بِمَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ جَالِسًا، فَجَلَسْتُ عَنْدَهُ، فَأَخْبَرَنَا أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمْلَى عَلَيْهِ: لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ وَالْمُجَاهِدُونَ، فَقَالَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ : وَاللهِ يَا رَسُولَ اللهِ لَوْ أَسْتَطِيعُ الْجِهَادَ لَجَاهَدْتُ، فَأَنْزَلَ اللهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عَلَيْهِ، وَفَخِذُهُ عَلَى فَخِذِي، فَثَقُلَتْ فَخِذُهُ عَلَيَّ حَتَّى كَادَتْ فَخِذِي تُرَضُّ، ثُمَّ سُرِّيَ عَنْهُ فَقَالَ: غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ.
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں مسجد میں داخل ہوا تو مروان بن حکم بیٹھے تھے، میں ان کے پاس بیٹھ گیا تو انہوں نے ہمیں بتایا کہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے یہ آیت لکھوائی: ”بیٹھے رہنے والے اور جہاد کرنے والے برابر نہیں“ [سورۃ النساء: 95] ۔ اس پر ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! یا رسول اللہ، اگر مجھ میں جہاد کی طاقت ہوتی تو میں ضرور جہاد کرتا۔ اس پر اللہ عزوجل نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل فرمائی، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ران میری ران پر تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ران میرے اوپر اتنی بھاری ہو گئی کہ میری ران کچلی جاتی معلوم ہوئی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے وحی کی کیفیت دور ہوئی تو فرمایا: ”سوائے معذوروں کے“ [سورۃ النساء: 95] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4797]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 122، حدیث 4814»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4799
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الصَّائِغُ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّهُ رَأَى مَرْوَانَ بْنَ الْحَكَمِ جَالِسًا فِي الْمَسْجِدِ، فَجِئْتُ حَتَّى جَلَسْتُ إِلَى جَنْبِهِ فَأَخْبَرَنَا أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمْلَى عَلَيْهِ: لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ، فَجَاءَهُ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ وَهُوَ يُمْلِيهَا عَلَيَّ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَاللهِ لَوْ أَسْتَطِيعُ الْجِهَادَ لَجَاهَدْتُ! وَكَانَ رَجُلًا أَعْمَى، فَأَنْزَلَ اللهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عَلَى رَسُولِهِ وَفَخِذُهُ عَلَى فَخِذِي، فَثَقُلَتْ عَلَيَّ فَخِذِي حَتَّى حَسِبْتُ أَنْ يَرُضَّ فَخِذِي، ثُمَّ سُرِّيَ عَنْهُ، فَأَنْزَلَ اللهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ.
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے مروان بن حکم کو مسجد میں بیٹھے دیکھا، تو وہ آ کر ان کے پہلو میں بیٹھ گئے، انہوں نے ہمیں بتایا کہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے یہ آیت لکھوائی: ”مومنوں میں سے بیٹھے رہنے والے اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے (برابر نہیں)“ [سورۃ النساء: 95] ۔ اتنے میں ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ آئے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ آیت مجھے لکھوا رہے تھے، انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! اللہ کی قسم، اگر مجھ میں جہاد کی طاقت ہوتی تو میں ضرور جہاد کرتا، اور وہ نابینا تھے۔ اس پر اللہ عزوجل نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل فرمائی جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ران میری ران پر تھی، تو میری ران پر اتنی گرانی محسوس ہوئی کہ مجھے لگا وہ کچلی جائے گی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے وہ کیفیت دور ہوئی تو اللہ عزوجل نے یہ نازل فرمایا: ”سوائے معذوروں کے“ [سورۃ النساء: 95] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4799]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 123، حدیث 4816»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4832
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَلَانِسِيُّ ، ثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ (ح) .
وَحَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ وَيَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ ، قَالَا: ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ (ح) .
وَحَدَّثَنَا أَبُو حَصِينٍ الْقَاضِي ، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ - قَالُوا: ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، حَدَّثَنِي أَبِي أَبُو الزِّنَادِ أَنَّ خَارِجَةَ بْنَ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ السَّكِينَةَ غَشِيَتْ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ زَيْدٌ : وَأَنَا إِلَى جَنْبِهِ، فَوَقَعَتْ فَخِذُ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى فَخِذِي فَمَا وَجَدْتُ شَيْئًا أَثْقَلَ مِنْ فَخِذِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، ثُمَّ سُرِّيَ عَنْهُ فَقَالَ: اكْتُبْ " فَكَتَبْتُ لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ الْآيَاتِ كُلَّهَا، قَالَ: فَكَتَبْتُ ذَلِكَ فِي كَتِفٍ، فَقَامَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ وَكَانَ رَجُلًا أَعْمَى حِينَ سَمِعَ فَضِيلَةَ الْمُجَاهِدِينَ عَلَى الْقَاعِدِينَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ فَكَيْفَ بِمَنْ لَا يَسْتَطِيعُ الْجِهَادَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ؟ فَمَا قَضَى ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ كَلَامَهُ أَوْ قَالَ إِلَّا أَنْ يُحْصِيَ كَلَامَهُ حَتَّى غَشِيَتْ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - السَّكِينَةُ فَوَقَعَتْ فَخِذُهُ عَلَى فَخِذِي فَوَجَدْتُ مِنْ ثِقَلِهَا الثَّانِيَةَ مِثْلَ مَا وَجَدْتُ مِنْهَا فِي الْمَرَّةِ الْأُولَى ثُمَّ سُرِّيَ عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: " اقْرَأْ " فَقَرَأْتُ لا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ قَالَ زَيْدٌ فَأَلْحَقْتُهَا فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى مُلْحَقَتِهَا عِنْدَ صَدْعٍ فِي الْكَتِفِ.
زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے بیٹے خارجہ رحمہ اللہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر سکینت (وحی کی کیفیت) طاری ہوئی۔ زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ران میری ران پر آ پڑی، اور مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ران سے زیادہ بھاری کوئی چیز محسوس نہ ہوئی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے وہ کیفیت دور ہوئی تو فرمایا: ”لکھو۔“ تو میں نے لکھا: ”مومنوں میں سے بیٹھ رہنے والے اور اللہ کی راہ میں اپنے مال و جان سے جہاد کرنے والے برابر نہیں“ [سورۃ النساء: 95] پوری آیات۔ کہتے ہیں: میں نے اسے ایک ہڈی پر لکھا، تو ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، وہ نابینا تھے، جب انہوں نے بیٹھے رہنے والوں پر جہاد کرنے والوں کی فضیلت سنی تو عرض کیا: یا رسول اللہ! ان مومنوں کا کیا حکم ہے جو جہاد کی طاقت نہیں رکھتے؟ ابن ام مکتوم کی بات ابھی پوری بھی نہ ہوئی تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر سکینت طاری ہو گئی، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ران دوبارہ میری ران پر آ پڑی، تو مجھے دوسری بار بھی اتنی ہی بھاری محسوس ہوئی جتنی پہلی بار ہوئی تھی۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے وہ کیفیت دور ہوئی تو فرمایا: ”پڑھو۔“ میں نے پڑھا: ”مومنوں میں سے بیٹھ رہنے والے برابر نہیں“ [سورۃ النساء: 95] ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سوائے معذوروں کے“ [سورۃ النساء: 95] ۔ زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے یہ لفظ جوڑ دیا، گویا میں اب بھی ہڈی کی دراڑ کے پاس اس جگہ کو دیکھ رہا ہوں جہاں میں نے یہ جوڑا تھا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4832]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 131، حدیث 4851»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4833
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَغَشَّتْهُ أَوْ فَنَزَلَتِ السَّكِينَةُ فَوَقَعَتْ فَخِذُ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى فَخِذِي، فَمَا رَأَيْتُ شَيْئًا تَوَطَّأَ أَثْقَلَ مِنْ فَخِذِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا أُسْرِيَ أَوْ سُرِّيَ عَنْهُ قَالَ: " اقْرَأْ " فَقَرَأْتُ قَالَ: " اكْتُبْ " لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ، فَقَالَ عَمْرُو بْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ الْأَعْمَى: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ بِعَيْنَيَّ ضَرَرًا، فَغَشِيَتْهُ السَّكِينَةُ فَوَقَعَتْ فَخِذُ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى فَخِذِي فَمَا وَجَدْتُ شَيْئًا قَطُّ أَثْقَلَ مِنْ فَخِذِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا أُسْرِيَ أَوْ سُرِّيَ عَنْهُ قَالَ: " اقْرَأْ "، فَقَرَأْتُ، قَالَ: " اكْتُبْ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ، فَمَا نَسِيتُ مُلْحَقَهَا عِنْدَ صَدْعٍ فِي الْكَتِفِ.
سقط من طبعة مكتبة ابن تيمية والمثبت من نسخة فيض الله
خارجہ بن زید بن ثابت رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ (سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے) کہا: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سکینت طاری ہوئی یا نازل ہوئی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ران میری ران پر آ پڑی، اور میں نے کوئی چیز اس سے زیادہ بھاری محسوس نہ کی جتنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ران بھاری محسوس ہوئی۔ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے وہ کیفیت دور ہوئی تو فرمایا: ”پڑھو۔“ میں نے پڑھا۔ فرمایا: ”لکھو: مومنوں میں سے بیٹھ رہنے والے اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے (برابر نہیں)“ [سورۃ النساء: 95] ۔ اتنے میں نابینا صحابی عمرو بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میری آنکھوں میں تو عذر ہے۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سکینت طاری ہو گئی، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ران میری ران پر آ پڑی، تو مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ران سے زیادہ بھاری کوئی چیز کبھی محسوس نہ ہوئی۔ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے وہ کیفیت دور ہوئی تو فرمایا: ”پڑھو۔“ میں نے پڑھا۔ فرمایا: ”لکھو: سوائے معذوروں کے“ [سورۃ النساء: 95] ۔ میں کبھی نہیں بھولا کہ میں نے اسے ہڈی کی دراڑ کے پاس کہاں جوڑا تھا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4833]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 132، حدیث 4852»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4880
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ (ح) .
وَحَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ جُمْهُورٍ التِّنِّيسِيُّ السِّمْسَارُ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ: كُنْتُ أَكْتُبُ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِي: " اكْتُبْ لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ "، فَجَاءَ عَبْدُ اللهِ بْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي أُحِبُّ الْجِهَادَ فِي سَبِيلِ اللهِ، وَلَكِنْ بِي مِنَ الزَّمَانَةِ مَا تَرَى ؛ ذَهَبَ بَصَرِي! قَالَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ : فَثَقُلَتْ فَخِذُ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى فَخِذِي حَتَّى خَشِيتُ أَنْ يَرُضَّهَا، ثُمَّ قَالَ: لا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وحی لکھا کرتا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”لکھو: ’مومنوں میں سے بیٹھ رہنے والے اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے برابر نہیں‘“ [سورۃ النساء: 95] ۔ اتنے میں سیدنا عبداللہ بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ آئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے اللہ کی راہ میں جہاد پسند ہے، لیکن مجھے وہ معذوری لاحق ہے جو آپ دیکھ رہے ہیں، میری بینائی جاتی رہی ہے۔ زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ران میری ران پر اتنی بھاری ہو گئی کہ مجھے خدشہ ہوا کہ وہ کچلی جائے گی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومنوں میں سے بیٹھ رہنے والے، سوائے معذوروں کے، اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے برابر نہیں“ [سورۃ النساء: 95] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4880]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 146، حدیث 4899»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں