الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَابُ تَفْسِيرٍ مَا وَمَا جَاءَ فِي فَضْلِهَا
سورۂ کافرون سورۂ کافروں کی تفسیر اور اس کی فضیلت کابیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 8849 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
الفتح الربانی: 8849
مسند احمد: 24009/50
حدیث نمبر: 8849
عَنْ فَرْوَةَ بْنِ نَوْفَلٍ الْأَشْجَعِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ دَفَعَ إِلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ابْنَةَ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا وَقَالَ إِنَّمَا أَنْتَ ظِئْرِي قَالَ فَمَكَثَ مَا شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ أَتَيْتُهُ فَقَالَ مَا فَعَلَتِ الْجَارِيَةُ أَوِ الْجُوَيْرِيَةُ قَالَ قُلْتُ عِنْدَ أُمِّهَا قَالَ فَمَجِيئِي مَا جِئْتَ قَالَ قُلْتُ تُعَلِّمُنِي مَا أَقُولُ عِنْدَ مَنَامِي فَقَالَ اقْرَأْ عِنْدَ مَنَامِكَ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ [سورة الكافرون] قَالَ ثُمَّ نَمْ عَلَى خَاتِمَتِهَا فَإِنَّهَا بَرَاءَةٌ مِنَ الشِّرْكِ
۔ سیدنا نوفل اشجعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی بیٹی مجھے دی اور فرمایا: تو میری بیٹی کو دودھ پلانے والی عورت کا خاوند ہے۔ جتنا عرصہ اللہ تعالیٰ کومنظور تھا، وہ رہے، پھر جب میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: بچی کا کیا بنا؟ میں نے کہا: جی وہ اپنی امی کے پاس ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اب کیوں آئے ہو؟ میں نے کہا: آپ مجھے یہ تعلیم دیں کہ میں سوتے وقت کیا کہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سوتے وقت سورۂ کافرون پڑھا کرو، جب یہ ختم ہو تو سو جایا کرو، یہ شرک سے بیزاری اور براء ت کا اعلان ہے۔ [الفتح الربانی/تفسير من سورة الأعلى إلى سورة الناس/حدیث: 8849]
تخریج الحدیث: «حديث حسن۔ أخرجه ابوداود: 5055، والترمذي باثر الحديث: 3403، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23807 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24217»
الحكم على الحديث:
حديث حسن ۔ أخرجه ابوداود: 5055
حدیث نمبر: 24009/50
حدثنا أَبو أَحمدَ ، حدثنا إسرائيلُ ، عن أَبي إسحاق ، عن فَرْوة بن نوفلٍ ، عن أَبيه ، وكان ظِئرًا لأُم سلمة قال: أَتيتُ النبيَّ صَلَّي اللهُ عَلَّيْهِ وَسَلَّمِ، فقال:" مَجِيءٌ ما جئتَ؟"، قال: جئتُ لتُعلَّمَني شيئًا أَقوله عند مَنامِي، قال: " اقرأْ: قُلْ يا أَيُّها الكافِرُون عند مَنامِك، فإِنَّها بَراءَةٌ من الشِّرْك"
سیدنا نوفل رضی اللہ عنہ، جو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی بیٹی کی پرورش کرتے تھے، سے مروی ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کس لئے آئے ہو؟“ میں نے عرض کیا: اس لئے آیا ہوں کہ آپ مجھے کوئی ایسی چیز سکھا دیں جو میں سوتے وقت پڑھ لیا کروں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سوتے وقت سورۂ کافرون پڑھ لیا کرو، کیونکہ یہ شرک سے براءت ہے۔“ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 24009/50]
الحكم على الحديث:
حديث حسن على اختلاف في إسناده على أبي إسحاق