الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
105. بَابُ مَا جَاءَ فِي خِيَارِ الْأَمَةِ
لونڈی کو اختیار دینے کے بارے میں وارد احادیث
اطراف الحدیث — سنن سعید بن منصور حدیث نمبر 2435 (کل: 18 مقامات، 9 کتب)
سنن سعید بن منصور: 2435
مشکوۃ المصابیح: 3199
المنتقى ابن الجارود: 741
مسند امام شافعی: 1266
1 تا 10
ترقیم دار السلفیہ: 1258 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2435
نا نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أنا أَيُّوبُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ , قَالَ فِي زَوْجِ بَرِيرَةَ: يُقَالُ لَهُ: مُغِيثٌ عَبْدُ بَنِي فُلانٍ:" كَأَنِّي أَرَاهُ الآنَ يَتْبَعُهَا فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ يَبْكِي" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ اللہ عنہما نے فرمایا: مجھے یوں لگتا ہے کہ ابھی مغیث مدینے کی گلیوں میں روتے ہوئے پیچھے پیچھے جا رہا ہے۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 2435]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5280، 5281، 5282، 5283، وابن الجارود فى "المنتقى"، 801، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4270،والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 5432، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 5937، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2231، 2232، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1156، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2338، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2075، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1257، 1258، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2140، 3770، 3771، 3772، 3773، 3774، 3777، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1869، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 17877، 17878، 29724، 37441»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5281
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:" ذَاكَ مُغِيثٌ عَبْدُ بَنِي فُلَانٍ يَعْنِي زَوْجَ بَرِيرَةَ، كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ يَتْبَعُهَا فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ يَبْكِي عَلَيْهَا".
ہم سے عبدالاعلیٰ بن حماد نے بیان کیا، کہا ہم سے وہیب بن خالد نے بیان کیا، کہا ہم سے ایوب نے بیان کیا، ان سے عکرمہ نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ یہ مغیث بنی فلاں کے غلام تھے۔ آپ کا اشارہ بریرہ رضی اللہ عنہا کے شوہر کی طرف تھا۔ گویا اس وقت بھی میں انہیں دیکھ رہا ہوں کہ مدینہ کی گلیوں میں وہ بریرہ رضی اللہ عنہا کے پیچھے پیچھے روتے پھر رہے ہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب الطلاق/حدیث: 5281]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ہی سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”وہ یعنی حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کا شوہر مغیث تھا جو فلاں قبیلے کا غلام تھا۔ گویا میں اسے دیکھ رہا ہوں کہ وہ مدینہ طیبہ کے گلی کوچوں میں ان کے پیچھے روتا پھرتا ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الطلاق/حدیث: 5281]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 5282
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ:" كَانَ زَوْجُ بَرِيرَةَ عَبْدًا أَسْوَدَ يُقَالُ لَهُ: مُغِيثٌ عَبْدًا لِبَنِي فُلَانٍ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ يَطُوفُ وَرَاءَهَا فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ".
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، ان سے عبدالوہاب نے بیان کیا، ان سے ایوب نے، ان سے عکرمہ نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ بریرہ رضی اللہ عنہا کے شوہر ایک حبشی غلام تھے۔ ان کا مغیث نام تھا، وہ بنی فلاں کے غلام تھے۔ جیسے وہ منظر اب بھی میری آنکھوں میں ہے کہ وہ مدینہ کی گلیوں میں بریرہ رضی اللہ عنہا کے پیچھے پیچھے پھر رہے ہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب الطلاق/حدیث: 5282]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے ایک اور روایت ہے انہوں نے فرمایا: ”بریرہ رضی اللہ عنہا کا شوہر ایک سیاہ فام غلام تھا جسے مغیث کہا جاتا تھا وہ بنو فلاں کا غلام تھا۔ گویا میں اسے اب بھی دیکھ رہا ہوں کہ وہ مدینہ طیبہ کے راستوں میں حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کے پیچھے گھومتا پھرتا ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الطلاق/حدیث: 5282]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 5283
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ،" أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ عَبْدًا يُقَالُ لَهُ: مُغِيثٌ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ يَطُوفُ خَلْفَهَا يَبْكِي وَدُمُوعُهُ تَسِيلُ عَلَى لِحْيَتِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعبَّاسٍ: يَا عَبَّاسُ، أَلَا تَعْجَبُ مِنْ حُبِّ مُغِيثٍ بَرِيرَةَ وَمِنْ بُغْضِ بَرِيرَةَ مُغِيثًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْ رَاجَعْتِهِ، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تَأْمُرُنِي؟ قَالَ: إِنَّمَا أَنَا أَشْفَعُ، قَالَتْ: لَا حَاجَةَ لِي فِيهِ".
ہم سے محمد بن سلام بیکندی نے بیان کیا، کہا ہم کو عبدالوہاب ثقفی نے خبر دی، کہا ہم سے خالد حذاء نے، ان سے عکرمہ نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ بریرہ رضی اللہ عنہا کے شوہر غلام تھے اور ان کا نام مغیث تھا۔ گویا میں اس وقت اس کو دیکھ رہا ہوں جب وہ بریرہ رضی اللہ عنہا کے پیچھے پیچھے روتے ہوئے پھر رہے تھے اور آنسوؤں سے ان کی ڈاڑھی تر ہو رہی تھی۔ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عباس رضی اللہ عنہ سے فرمایا: عباس! کیا تمہیں مغیث کی بریرہ سے محبت اور بریرہ کی مغیث سے نفرت پر حیرت نہیں ہوئی؟ آخر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بریرہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا کہ کاش! تم اس کے بارے میں اپنا فیصلہ بدل دیتیں۔ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا آپ مجھے اس کا حکم فرما رہے ہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں صرف سفارش کر رہا ہوں۔ انہوں نے اس پر کہا کہ مجھے مغیث کے پاس رہنے کی خواہش نہیں ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الطلاق/حدیث: 5283]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کے شوہر غلام تھے جنہیں مغیث کہا جاتا تھا۔ گویا وہ منظر اب بھی میری آنکھوں کے سامنے ہے جب وہ حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کے پیچھے روتے ہوئے گھوم رہے تھے اور ان کے آنسو ان کی داڑھی پر بہہ رہے تھے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اے عباس! کیا تمہیں مغیث کی حضرت بریرہ سے محبت اور حضرت بریرہ کی مغیث سے نفرت پر حیرت نہیں؟“ آخر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”تم اب بھی مغیث کے متعلق فیصلہ بدل لو۔“ انہوں نے عرض کی، یا رسول اللہ! کیا آپ مجھے اس کا حکم فرما رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، میں صرف سفارش کر رہا ہوں۔“ اس پر حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ”مجھے مغیث کے پاس رہنے کی کوئی خواہش نہیں۔“ [صحيح البخاري/كتاب الطلاق/حدیث: 5283]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 3199
3199 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ زَوْجُ بَرِيرَةَ عَبْدًا أَسْوَدًا يُقَالُ لَهُ مُغِيثٌ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ يَطُوفُ خَلْفَهَا فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ وَدُمُوعُهُ تَسِيلُ عَلَى لِحْيَتِهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَىَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْعَبَّاسِ، يَا عَبَّاسُ، أَلَا تَعْجَبُ مِنْ حُبِّ مُغِيثٍ بَرِيرَةَ، وَمِنْ بُغْضٍ بَرِيرَةَ مُغِيثًا فَقَالَ النَّبِيُّ: لَوْ رَاجَعْتِيهِ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ تَأْمُرُنِي، قَالَ: إِنَّمَا أَشْفَعُ، قَالَتْ: لَا حَاجَةَ لِي فِيهِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، بریرہ رضی اللہ عنہا کے خاوند سیاہ فام غلام تھے انہیں مغیث کے نام سے یاد کیا جاتا تھا، اب بھی مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں اسے مدینہ کی گلیوں میں اس (بریرہ) کے پیچھے پیچھے چکر کاٹتا دیکھ رہا ہوں، اس کے آنسو اس کی داڑھی پر رواں ہیں، (یہ صورتحال دیکھ کر) نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عباس رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”عباس! کیا تمہیں مغیث کی بریرہ سے محبت اور بریرہ کی مغیث سے نفرت سے تعجب نہیں ہو رہا؟“ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (بریرہ سے) فرمایا: ”اگر تم اس کے نکاح میں رہنے کا دوبارہ فیصلہ کر لو؟“ اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ مجھے حکم فرما رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میں تو محض سفارش کرتا ہوں۔“ اس نے کہا: مجھے اس میں کوئی رغبت نہیں۔ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3199]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (5283)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 741
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: ثنا إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ فِي زَوْجِ بَرِيرَةَ ذَاكَ مُغِيثٌ عَبْدُ بَنِي فُلانٍ: " وَاللَّهِ لَكَأَنِّي أَرَاهُ الآنَ يَتْبَعُهَا فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کے خاوند کے متعلق فرماتے ہیں: وہ مغیث تھا اور بنو فلاں کا غلام تھا، اللہ کی قسم! یوں لگتا ہے کہ میں اسے اب بھی دیکھ رہا ہوں کہ وہ مدینہ کی گلیوں میں (سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا) کے پیچھے پیچھے روتا پھرتا ہے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 741]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 5281»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
ترقیم عوامۃ: 17876 ترقیم الشثری: -- 18512
حدثنا ابن علية ، عن يونس ، عن عكرمة ، عن ابن عباس :" ان زوج بريرة كان عبدا اسود يقال له مغيث، عبد لبني المغيرة من بني مخزوم"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب].
(٢) في [هـ]: زيادة (عن ابن عباس).
(٣) سقط من: [س].
(٤) في [ط، هـ]: زيادة (عبد).
(٥) في [س]: (مغيرة).
(٦) مرسل؛ عكرمة تابعي.
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کے خاوند ایک سیاہ فام غلام تھے۔ ان کا نام مغیث تھا اور وہ بنو مخزوم کی شاخ بنومغیرہ کے غلام تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18512]
تخریج الحدیث: «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13012، ترقيم محمد عوامة: 17876»
ترقیم عوامۃ: 17877 ترقیم الشثری: -- 18513
حدثنا محمد بن بشر ، قال: نا سعيد بن ابي عروبة ، عن ايوب ، عن عكرمة ، عن ابن عباس ، قال:" كان عبدا اسود لبني المغيرة يقال له مغيث، كاني انظر إليه في طرق المدينة يتبعها، ودموعه تسيل على لحيته يترضاها كي تختاره فلم تختره" يعني: زوج بريرة
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ز، ط]: (بشير). صوابه في [ز]: (بشر).
(٢) في [س]: (عروبيه).
(٣) في [ك]: (تسيل).
(٤) في [س]: (تختره).
(٥) صحيح.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کے خاوند بنو مغیرہ کے ایک سیاہ فام غلام تھے، ان کا نام مغیث تھا، گویا کہ وہ منظر میرے سامنے ہے جب وہ مدینہ کی گلیوں میں حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کے پیچھے جارہے ہوتے تھے اور ان کے آنسو ان کی داڑھی پر بہہ رہے ہوتے تھے، وہ انہیں راضی کرنا چاہتے تھے لیکن حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا نے انہیں اختیار نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18513]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5282، 5283، 5280، 5281، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 801، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4270، 4273، 5120، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 105، 265، 266، 267، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5432 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5937، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2231، 2232، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1156، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2338، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2075، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1258، 1257، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14381، 14378، 14379، 14380، 14382، 15702، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2140، 3770، 3773، 3771، 3772، 3774، 3777، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1869، 2583، 3471، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13010، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18517، 31072، 39041، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2992، 4603، 4604، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4378، 4379، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11666، 11667، 11744، 11825، 11826، 11851، 11885، 11962، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 607، 3881، ترقيم محمد عوامة: 17877»
حدیث نمبر: 1266
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ أَبِي تَمِيمَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّهُ ذَكَرَ عِنْدَهُ زَوْجَ بَرِيرَةَ، فَقَالَ: كَانَ ذَلِكَ مُغِيثٌ عَبْدُ بَنِي فُلَانٍ، كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ يَتْبَعُهَا فِي الطَّرِيقِ وَهُوَ يَبْكِي.
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب ان کے پاس بریرہ رضی اللہ عنہا کے خاوند کا ذکر کیا گیا تو فرمایا: ”یہ بنی فلاں کا غلام مغیث تھا، گویا اب بھی میں اسے دیکھ رہا ہوں کہ وہ روتے ہوئے راستے میں اس کے پیچھے پیچھے جا رہا ہے“۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الطلاق /حدیث: 1266]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، الطلاق، باب خيار الأمة تحت العبد (5281).»
حدیث نمبر: 6214
6214- عن ابن عباس أن زوج بريرة كان عبداً يقال له مُغيث،:كأني أنظرُ إليه يطوف خلفها يبكي ودموعه تسيلُ على لحيته. فقال النبي صلى الله عليه وسلم لعباس: يا عباس، ألا تعجب من حب مغيث بريرة، ومن بُغض بريرة مغيثاً. فقال النبي صلى الله عليه وسلم: لو راجعته قالت: يا رسول الله تأمرني؟ قال: إنما أنا أشفع قالت: لا حاجة لي فيه.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في الطلاق (5283) عن محمد، أخبرنا عبدالوهاب حدثنا خالد، عن عكرمة، عن ابن عباس، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح