الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
118. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْإِيلَاءِ
باب: ایلاء (بیوی سے جماع نہ کرنے کی قسم کھانا) کے بارے میں وارد احادیث
اطراف الحدیث — سنن سعید بن منصور حدیث نمبر 2668 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن سعید بن منصور: 2668
مصنف ابن ابی شیبہ: 17569
ترقیم دار السلفیہ: 1490 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2668
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنْ مَرْوَانَ الأَصْفَرِ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ،" أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ ، وَزَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ سُئِلا عَنْ ذَلِكَ، فَرَخَّصَا فِيهِ , وَعَلِيٌّ جَالِسٌ فَقَامَ مُغْضَبًا كَارِهًا لِمَا قَالا" .
سیدنا عثمان بن عفان اور زید بن ثابت رضی اللہ عنہما سے سوال ہوا، دونوں نے اس کی اجازت دی، سیدنا علی رضی اللہ عنہ وہاں بیٹھے تھے، وہ ناراض ہو کر اٹھ گئے اور اس پر سخت ناپسندیدگی ظاہر کی۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 2668]
تخریج الحدیث: «إسنادہ صحیح، وأخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1490، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 16999»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
ترقیم عوامۃ: 16999 ترقیم الشثری: -- 17569
حدثنا حدثنا هشيم، عن خالد، عن مروان الاصفر، عن ابي رافع، ان عثمان بن عفان، سئل عن ذلك وعنده علي، وزيد بن ثابت , قال: فرخص في ذلك عثمان ، وزيد , قالا: " هو زوج , فقام علي، مغضبا كارها لما قالا"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ابو رافع فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں سوال کیا گیا اس وقت ان کے پاس حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ ما بھی وہاں موجود تھے۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اور حضرت زید رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں رخصت دی اور دونوں نے فرمایا کہ وہ زوج ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ ان کی اس بات پر ناگواری کی وجہ سے وہاں سے اٹھ کھڑے ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17569]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1490، ترقيم محمد عوامة: 16999»