الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
121. بَابُ الرَّجُلِ يُطَلِّقُ الْمَرْأَةَ تَطْلِيقَةً أَوْ تَطْلِيقَتَيْنِ ثُمَّ تَرْجِعُ إِلَيْهِ بَعْدَ زَوْجٍ عَلَى كَمْ تَكُونُ عِنْدَهُ
باب: اس شخص کا بیان جو اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دے، پھر وہ کسی اور شوہر سے نکاح کے بعد اس کے پاس واپس آئے، تو وہ کتنی طلاقوں کی حقدار ہوگی۔
اطراف الحدیث — سنن سعید بن منصور حدیث نمبر 2703 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن سعید بن منصور: 2703
مصنف ابن ابی شیبہ: 19397
السنن الكبرى للبيهقي: 15135
ترقیم دار السلفیہ: 1525 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2703
نا نا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، وَحُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، سَمِعُوا أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: سَأَلْتُ عُمَرَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْبَحْرَيْنِ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تَطْلِيقَتَيْنٍ، وَانْقَضَتْ عِدَّتُهَا، ثُمَّ تَزَوَّجَهَا رَجُلٌ فَطَلَّقَهَا، فَرَجَعَتْ إِلَيْهِ , قَالَ:" هِيَ عَلَى مَا بَقِيَ مِنَ الطَّلاقِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے بحرین کے ایک آدمی کے بارے میں پوچھا جس نے اپنی بیوی کو دو طلاقیں دیں اور اس کی عدت پوری ہو گئی، پھر اس سے ایک اور آدمی نے نکاح کیا اور اسے طلاق دے دی، پھر وہ پہلے شوہر کے پاس لوٹ آئی، تو انہوں نے فرمایا: «هي على ما بقي من الطلاق» ۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 2703]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 2180، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1525، 1526، 1527، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15237، 15238، 15241، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11149، 11150، 11151، 11152، 11153، 11155، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 18688، 18689، 18691، 18695، 18696»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم عوامۃ: 18688 ترقیم الشثری: -- 19397
حدثنا ابو بكر، قال: نا حدثنا ابو بكر، قال: نا سفيان بن عيينة، عن الزهري، عن عبيد الله وسليمان بن يسار، وحميد بن عبد الرحمن , سمعنا ابا هريرة يقول: سالت عمر عن رجل من اهل البحرين طلق امراته تطليقة , او تطليقتين فتزوجت , ثم إن زوجها طلقها , ثم إن الاول تزوجها , على كم هي عنده؟ قال:" هي على ما بقي من الطلاق".
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے بحرین کے ایک آدمی کے بارے میں سوال کیا جس نے اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دے دی تھیں، پھر اس عورت نے شادی کی اور اس کے دوسرے خاوند نے بھی اسے طلاق دے دی، پھر پہلے خاوند نے اس سے نکاح کیا تو اس کے پاس کتنی طلاقوں کا حق ہوگا، انہوں نے فرمایا کہ اس کے پاس باقی ماندہ طلاق کا حق ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19397]
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 2180، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1525، 1526، 1527، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15237، 15238، 15241، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 11149، 11151، 11150، 11152، 11153، 11155، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 19404، 19402، 19409، 19408، ترقيم محمد عوامة: 18688»
حدیث نمبر: 15135
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، نا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ، نا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ حُمَيْدٍ هُوَ ابْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَعُبَيْدِ اللهِ هُوَ ابْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ، وَسُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَأَلْتُ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْبَحْرَيْنِ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ تَطْلِيقَةً أَوِ اثْنَتَيْنِ فَنَكَحَتْ زَوْجًا ثُمَّ مَاتَ عَنْهَا أَوْ طَلَّقَهَا فَرَجَعَتْ إِلَى الزَّوْجِ الْأَوَّلِ، عَلَى كَمْ هِيَ عِنْدَهُ؟ قَالَ:" هِيَ عِنْدَهُ عَلَى مَا بَقِيَ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے بحرین کے ایک شخص کے متعلق پوچھا جس نے اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دے دی تھیں، اس عورت نے کسی دوسرے خاوند سے نکاح کر لیا، وہ فوت ہو گیا یا اس نے طلاق دے دی۔ پھر وہ پہلے خاوند کی طرف واپس آ گئی تو اس کی کتنی طلاقیں باقی ہیں؟ فرمایا: جتنی طلاقیں پہلی مرتبہ بچی تھیں، وہی باقی ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الخلع والطلاق/حدیث: 15135]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح