🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شرکۃ الحروف سے تلاش کل احادیث (4154)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم دار السلفیہ سے تلاش کل احادیث (2978)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
154. بَابُ الْمَرْأَةِ تُطَلَّقُ ثَلَاثًا فَتَزَوَّجَتْ غَيْرَهُ فَيُطَلِّقُهَا قَبْلَ أَنْ يَمَسَّهَا هَلْ تَرْجِعُ إِلَى الْأَوَّلِ
باب: اُس عورت کا بیان جسے تین طلاقیں دی گئیں، پھر اس نے دوسرے شوہر سے نکاح کیا اور وہ اس سے ہمبستری سے پہلے طلاق دے دے، تو کیا وہ پہلے شوہر کے لیے واپس جا سکتی ہے؟
اطراف الحدیث — سنن سعید بن منصور حدیث نمبر 3162 (کل: 44 مقامات، 18 کتب)
سنن سعید بن منصور: 3162
صحیح بخاری: 2639، 5260، 5261، 5265، 5317، 5792، 5825، 6084
صحیح مسلم: 3526، 3527، 3528، 3531
سنن ترمذی: 1118
سنن نسائی: 3285، 3436، 3437، 3438، 3440، 3441
سنن ابن ماجہ: 1932
سنن دارمی: 2304
مشکوۃ المصابیح: 3295
مسند احمد: 24058، 24098، 25892
مسند الحمیدی: 228
اللؤلؤ والمرجان: 908
المنتقى ابن الجارود: 683
مصنف ابن ابی شیبہ: 17797
مسند امام شافعی: 1253، 1255، 1256
الجامع الكامل: 6487، 6578، 13881
السنن الكبرى للبيهقي: 14301، 14952، 15190، 15191، 15192، 15194
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5085
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4423
41 تا 44
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15192
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَدِيبُ أنا أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، نا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، نا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، نا هِشَامٌ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّ امْرَأَةً مِنْ بَنِي قُرَيْظَةَ تَزَوَّجَهَا رَجُلٌ مِنْهُمْ فَطَلَّقَهَا فَتَزَوَّجَهَا آخَرُ فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا مَعَهُ إِلَّا مِثْلُ هَذِهِ الْهُدْبَةِ فَقَالَ:" لَا حَتَّى يَذُوقَ عُسَيْلَتَكِ وَتَذُوقِي عُسَيْلَتَهُ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَلِيٍّ.
ہشام اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: بنو قریظہ کی عورت نے ان کے کسی مرد سے شادی کی، اس نے طلاق دے دی تو دوسرے نے اس سے شادی کر لی۔ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہنے لگی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اس کے ساتھ تو کپڑے کی جھالر ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ممکن نہیں، یہاں تک کہ تو اس کا اور وہ تیرا مزہ چکھ لے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الرجعة/حدیث: 15192]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15194
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِيعِيُّ، نا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: طَلَّقَ رَجُلٌ امْرَأَتَهُ فَتَزَوَّجَتْ زَوْجًا غَيْرَهُ وَدَخَلَ بِهَا وَمَعَهُ مِثْلُ الْهُدْبَةِ فَلَمْ يَصِلْ مِنْهَا إِلَى شَيْءٍ تُرِيدُهُ، فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ طَلَّقَهَا فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَتْهُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ ⦗٦١٤⦘ إِنَّ زَوْجِي طَلَّقَنِي وَإِنِّي تَزَوَّجْتُ زَوْجًا غَيْرَهُ فَدَخَلَ بِي وَلَمْ يَكُنْ مَعَهُ إِلَّا مِثْلُ الْهُدْبَةِ فَلَمْ يَقَرَبْنِي إِلَّا هَنَةً وَاحِدَةً لَمْ يَصِلْ مِنِّي إِلَى شَيْءٍ، أَفَأَحِلُّ لِزَوْجِيَ الْأَوَّلِ؟ فَقَالَ:" لَا تَحِلِّينَ لِزَوْجِكِ الْأَوَّلِ حَتَّى يَذُوقَ الْآخَرُ عُسَيْلَتَكِ وَتَذُوقِينَ عُسَيْلَتَهُ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِي كُرَيْبٍ عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ.
ہشام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ایک شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، اس نے کسی دوسرے خاوند سے شادی کر لی، اس نے دخول کیا تو اس کے پاس کپڑے کے جھالر کی طرح (کچھ) تھا، اس نے عورت کی خواہش کو پورا نہ کیا تو اس نے طلاق دینے میں دیر نہ کی۔ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور اس کے بارے میں سوال کیا، کہنے لگی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے خاوند نے مجھے طلاق دے دی، میں نے دوسرے خاوند سے نکاح کیا۔ جب اس نے دخول کیا تو اس کے پاس کپڑے کے جھالر کی مانند ہے، وہ صرف ایک ہی مرتبہ میرے قریب آ سکا اور اس نے میری حاجت کو پورا نہ کیا، کیا میں پہلے خاوند کے لیے حلال ہوں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پہلے خاوند کے لیے حلال نہیں یہاں تک کہ دوسرا تیرے مزے کو چکھے اور تو اس کے مزے کو چکھے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الرجعة/حدیث: 15194]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5085
«لعلك تريدين أن ترجعي إلى رفاعة؟ لا حتى تذوقي عسيلته ويذوق عسيلتك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”شاید تم رفاعہ کے پاس واپس جانا چاہتی ہو؟ نہیں، یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک تم اس دوسرے شوہر کا لطف نہ چکھ لو اور وہ تمہارا لطف نہ چکھ لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5085]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق ن] عن عائشة. مختصر مسلم 851، الإرواء 1887.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4423
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ : جَاءَتِ امْرَأَةُ رِفَاعَةَ الْقُرَظِيِّ إِلَى رَسُولِ اللهِ، فَقَالَتْ: إِنَّ رِفَاعَةَ طَلَّقَنِي فَبَتَّ طَلَاقِي، فَتَزَوَّجْتُ بَعْدَهُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الزَّبِيرِ ، وَإِنَّ مَا مَعَهُ مِثْلُ هُدْبَةِ الثَّوْبِ، فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: تُرِيدِينَ أَنْ تَرْجِعِي إِلَى رِفَاعَةَ؟ لَا، حَتَّى يَذُوقَ مِنْ عُسَيْلَتِكِ وَتَذُوقِي مِنْ عُسَيْلَتِهِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدنا رفاعہ قرظی رضی اللہ عنہ کی اہلیہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئیں اور عرض کی: ”رفاعہ نے مجھے طلاق دی اور ایسی طلاق دی جس سے میرا رشتۂ نکاح بالکل منقطع ہو گیا (طلاقِ بتہ)، پھر ان کے بعد میں نے سیدنا عبد الرحمن بن زبیر رضی اللہ عنہ سے نکاح کر لیا، مگر ان کے پاس تو محض کپڑے کے پلو (جھالر) جیسا ایک لوتھڑا ہے (یعنی وہ مردانہ قوت سے محروم اور ازدواجی تعلق پر قادر نہیں ہیں)۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ سن کر تبسم فرمانے لگے اور ارشاد فرمایا: ”کیا تم (اس حیلے سے) دوبارہ رفاعہ کے پاس لوٹنا چاہتی ہو؟ تو (یاد رکھو کہ) ایسا ہرگز نہیں ہوسکتا جب تک کہ وہ (دوسرا شوہر) تمہاری حلاوت نہ چکھ لے اور تم اس کی حلاوت نہ چکھ لو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4423]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5456، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1433، 2588، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1118، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3283، 3409، 3411، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1932، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23538، 23578، 23629، 24130، 25077، 25364، 25389، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2267، 2268، وأخرجه فتح الباري برقم: 4473، 5011، 5487، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13429، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2393، 7465، 8635، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7792، 7795، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4406»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں