🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شرکۃ الحروف سے تلاش کل احادیث (4154)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم دار السلفیہ سے تلاش کل احادیث (2978)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
93. قَوْلُهُ تَعَالَى: {وَاسْتَشْهِدُوا شَهِيدَيْنِ مِنْ رِجَالِكُمْ فَإِنْ لَمْ يَكُونَا رَجُلَيْنِ فَرَجُلٌ وَامْرَأَتَانِ مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّهَدَاءِ}
باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَاسْتَشْهِدُوا شَهِيدَيْنِ مِنْ رِجَالِكُمْ» کا بیان
اطراف الحدیث — سنن سعید بن منصور حدیث نمبر 455 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
سنن سعید بن منصور: 455
المستدرک علی الصحیحین: 3168، 7227
مسند امام شافعی: 1708
السنن الكبرى للبيهقي: 20611
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2196
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 455 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 455
نا نا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ , قَالَ: كَتَبْتُ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ , أَسْأَلُهُ عَنْ شَهَادَةِ الصِّبْيَانِ، فَكَتَبَ إِلَيَّ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ: مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّهَدَاءِ سورة البقرة آية 282 , فَلَيْسُوا مِمَّنْ نَرْضَى، لا تَجُوزُ" .
ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو لکھا اور بچوں کی گواہی کے بارے میں سوال کیا۔ تو انہوں نے مجھے جواب میں لکھا: ”اللہ عزوجل کا فرمان ہے: ﴿مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّهَدَاءِ﴾ یعنی ’ان میں سے جن کی گواہی تم پسند کرو‘، بچے ان میں سے نہیں جن کی گواہی کو ہم معتبر سمجھیں، اس لیے ان کی گواہی جائز نہیں۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 455]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى (مستدركه) برقم: 3149، 7142، والدارمي فى (مسنده) برقم: 3337، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 455، 1717، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 20676، 20677، 20678، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 2196، وأخرجه عبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 15494، وأخرجه ابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 18236، 21212، 21433، 21440، 31505»

الحكم على الحديث:
سنده صحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3168
أخبرني محمد بن علي الصَّنعاني بمكة، حدثنا علي بن المبارك الصَّنعاني، حدثنا زيد بن المبارَك الصنعاني، حدثنا محمد بن ثَوْر، عن ابن جُرَيج، عن عبد الله ابن أبي مُلَيكة قال: أرسلتُ إلى ابن عبَّاس أسألُه عن شهادة الصِّبيان، فقال: قال الله ﷿: ﴿مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّهَدَاءِ﴾ [البقرة: 282] وليسوا ممّن نَرضَى، قال: فأرسلتُ إلى ابن الزُّبير أسألُه، فقال: بالحَرِيِّ إن سُئِلوا أن يَصدُقوا، قال: فما رأيتُ القضاءَ إلَّا على ما قال ابنُ الزُّبير (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3131 - على شرط البخاري ومسلم
عبداللہ بن ابی ملیکہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو پیغام بھیج کر بچوں کی گواہی کے متعلق دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: اللہ عزوجل کا فرمان ہے ﴿مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّهَدَاءِ﴾ ”ایسے گواہ جنہیں تم (بطور گواہ) پسند کرو۔“ [سورة البقرة: 282] اور بچے ان لوگوں میں شامل نہیں ہیں جنہیں ہم گواہی کے لیے پسند کرتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو پیغام بھیج کر یہی سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: اس بات کا قوی امکان ہے کہ اگر ان بچوں سے (معاملے کے فوراً بعد) پوچھا جائے تو وہ سچ ہی بولیں گے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے دیکھا کہ فیصلہ اسی کے مطابق کیا گیا جو سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما نے فرمایا تھا۔
یہ حدیث امام بخاری اور امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3168]
تخریج الحدیث: «خبر صحيح، وهذا إسناد حسن.» [ترقيم الرساله 3168] [ترقيم الشركة 3149] [ترقيم العلميه 3131]

الحكم على الحديث:
خبر صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7227
أخبرنا أبو عبد الله الصَّفّار، حدثنا أحمد بن مِهران، حدثنا عُبيد الله (1) بن موسى، أخبرنا ابن جُريج، عن ابن أبي مُليكة، عن ابن عباس في شهادة الصِّبيان، قال: قال الله ﷿: ﴿مِمَّن تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّهَدَاءِ﴾ [البقرة: 282] وليسوا ممَّن نرضى (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7050 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بچوں کی گواہی کے متعلق روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿مِمَّن تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّهَدَاءِ﴾ ”جن گواہوں کو تم پسند کرو۔“ [سورة البقرة: 282] اور بچے ان میں سے نہیں ہیں جنہیں ہم گواہی کے لیے پسند (قبول) کرتے ہیں۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأحكام/حدیث: 7227]
تخریج الحدیث: «خبر صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل أحمد بن مهران، وقد توبع.» [ترقيم الرساله 7227] [ترقيم الشركة 7145] [ترقيم العلميه 7050]

الحكم على الحديث:
خبر صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1708
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي شَهَادَةِ الصِّبْيَانِ: لَا تَجُوزُ. وَزَادَ ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ؛ لِأَنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ: مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّهَدَاءِ [الْبَقَرَةِ: 282] . أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الدَّعْوَى وَالْبَيِّنَاتِ، وَالثَّانِيَ وَالثَّالِثَ مِنْ كِتَابِ أَحْكَامِ الْقُرْآنِ.
ابن ابی ملیکہ سے روایت ہے کہ ابن عباس رضی اللہ عنہ نے بچوں کی گواہی کے متعلق فرمایا: ”جائز نہیں ہے۔“ ابن جریج نے ابن ابی ملیکہ سے ابن عباس رضی اللہ عنہ کے واسطہ سے یہ الفاظ زیادہ بیان کیے: ”کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ”جنہیں تم گواہوں میں سے پسند کرو۔“ (البقرہ: 282) [مسند امام شافعی/ كتاب القضاء والأحكام والدعاوى والبينات واليمين ومع الشاهد والأيمان والشهادات /حدیث: 1708]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح اخرجه البيهقى 10 /162 - وفى المعرفة السنن والآثار له (5898).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20611
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّنْعَانِيُّ، بِمَكَّةَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ الصَّنْعَانِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ الْمُبَارَكِ الصَّنْعَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ ثَوْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، قَالَ: أَرْسَلْتُ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَسْأَلُهُ عَنْ شَهَادَةِ الصِّبْيَانِ، فَقَالَ:" قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: {مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّهَدَاءِ} [البقرة: ٢٨٢] وَلَيْسُوا مِمَّنْ نَرْضَى"، قَالَ: فَأَرْسَلْتُ إِلَى ابْنِ الزُّبَيْرِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَسْأَلُهُ، فَقَالَ:" بِالْحَرِيِّ إِنْ سُئِلُوا أَنْ يَصْدُقُوا"، قَالَ: فَمَا رَأَيْتُ الْقَضَاءَ إِلَّا عَلَى مَا قَالَ ابْنُ الزُّبَيْرِ".
ابن جریج، حضرت عبداللہ بن ابی ملیکہ سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی طرف پیغام بھیجا تاکہ بچوں کی شہادت کے بارے میں سوال کروں، انہوں نے جواب دیا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّهَدَاءِ﴾ [سورة البقرة: 282] ”جو گواہوں میں سے تم پسند کرو۔“ یہ ان میں سے نہیں ہیں جن کو ہم پسند کرتے ہیں۔
میں نے سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما کی طرف پیغام بھیجا اور ان سے بھی یہی سوال کیا، انہوں نے کہا: ”زیادہ لائق یہی ہے کہ اگر ان سے پوچھا جائے تو وہ سچ بولیں گے۔“ وہ بیان کرتے ہیں کہ پھر میں نے فیصلہ سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما کی بات کے مطابق ہی ہوتے دیکھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20611]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ دون قصه زبير»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2196
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ: كَتَبَ عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا يَسْأَلُهُ عَنْ شَهَادَةِ الصِّبْيَانِ فَقَالَ: لَا تَجُوزُ لِأَنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّهَدَاءِ، [وَعَنْ زَنْجٍ نَحَرُوا حِمَارًا أَنْ ضَمِنَ سَيِّدُهُمْ فَلَا قَطْعَ عَلَيْهِمْ] I ".
عبداللہ بن ابی ملیکہ رحمہ اللہ نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے بچوں کی گواہی کے بارے میں دریافت کیا، تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”یہ (گواہی) جائز نہیں ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّهَدَاءِ﴾ [سورة البقرة: 282] (جن گواہوں کو تم پسند کرو)۔ اور (انہی ابن عباس رضی اللہ عنہما سے) زنجی غلاموں کے بارے میں روایت ہے جنہوں نے ایک گدھے کو ذبح کر ڈالا تھا، تو ان کے آقا نے اس (گدھے) کا تاوان ادا کر دیا، لہٰذا ان (غلاموں) پر ہاتھ کاٹنے کی حد نافذ نہیں کی جائے گی۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب القضاء والشهادات/حدیث: 2196]
تخریج الحدیث: «0»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں