الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
206. قَوْلُهُ تَعَالَى: {فَكَفَّارَتُهُ إِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسَاكِينَ مِنْ أَوْسَطِ مَا تُطْعِمُونَ أَهْلِيكُمْ أَوْ كِسْوَتُهُمْ أَوْ تَحْرِيرُ رَقَبَةٍ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ ذَلِكَ كَفَّارَةُ أَيْمَانِكُمْ إِذَا حَلَفْتُمْ وَاحْفَظُوا أَيْمَانَكُمْ} .
باب: اللہ تعالیٰ کے قول «فَكَفَّارَتُهُ إِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسَاكِينَ» کا بیان
اطراف الحدیث — سنن سعید بن منصور حدیث نمبر 788 (کل: 6 مقامات، 3 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 12583
ترقیم دار السلفیہ: 788 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 788
نا نا أَبُو الأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْيَرْفَا , قَالَ: قَالَ لِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ :" إِنِّي أَنْزَلْتُ نَفْسِي مِنْ مَالِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ بِمَنْزِلَةِ وَلِيِّ الْيَتِيمِ، إِنِ احْتَجْتُ أَخَذَتُ مِنْهُ، فَإِذَا أَيْسَرْتُ رَدَدْتُهُ، وَإِنِ اسْتَغْنَيْتُ اسْتَعْفَفْتُ، وَإِنِّي وَلِيتُ مِنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِينَ أَمْرًا عَظِيمًا، فَإِذَا أَنْتَ سَمِعْتَنِي حَلَفْتُ عَنْ يَمِينٍ فَلَمْ أُمْضِهَا، فَأَطْعِمْ عَنِّي عَشَرَةَ مَسَاكِينَ خَمْسَةَ آصَعَ بُرٍّ بَيْنَ كُلِّ مِسْكِينَيْنِ صَاعٌ" .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے اپنے آپ کو مالِ اللہ میں یتیم کے ولی کی طرح رکھا ہے، اگر مجھے ضرورت پیش آئے تو لے لیتا ہوں، جب آسانی ہو تو واپس کر دیتا ہوں، اور اگر غنی ہو جاؤں تو بچتا ہوں۔ اور مجھے مسلمانوں کے ایک بڑے معاملے کا والی بنایا گیا ہے، لہٰذا اگر تم مجھے کسی قسم پر سنو اور میں اسے پورا نہ کروں، تو میری طرف سے دس مسکینوں کو پانچ صاع گیہوں کھلا دینا، ہر دو مسکینوں کو ایک صاع۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 788]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 788، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11114، 13134، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 33585»
الحكم على الحديث:
سنده ضعيف لما تقدم عن حال أبي إسحاق السبيعي، ولأن أبا الأحوص قد خولف فيه كما سيأتي، وهو صحيح لغيره بمجموع طرقه الآتي ذكرها.
ترقیم عوامۃ: 12333 ترقیم الشثری: -- 12583
حدثنا حدثنا ابن إدريس، عن ليث، عن طلحة، عن يسار بن نمير، قال: قال عمر :" إني من امراء المسلمين , فإذا رايتني قد حلفت على يمين لم امضها فاطعم عني عشرة مساكين، لكل مسكين نصف صاع من بر او صاع من شعير او صاع من تمر"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ن، ف].
(٢) سقط من: [ز].
(٣) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب].
(٤) ضعيف؛ ليث ضعيف.
حضرت یسار بن نمیر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: میں مسلمانوں کا حاکم بنتا ہوں پس جب تم مجھے دیکھو کہ میں نے کوئی قسم کھائی ہے جسے پورا نہ کروں تو میری طرف سے دس مسکینوں کو کھانا کھلا دو، ہر مسکین کے لئے نصف صاع گندم یا ایک صاع جو یا ایک صاع کھجور ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12583]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 12333»
ترقیم دار السلفیہ: 787 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 787
نا نا أَبُو مُعَاوِيَةَ , قَالَ: نا الأَعْمَشُ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ يَسَارِ بْنِ نُمَيْرٍ , قَالَ: قَالَ لِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : " إِنِّي أَحْلِفُ أَنْ لا أُعْطِيَ أَقْوَامًا، ثُمَّ يَبْدُو لِي أَنْ أُعْطِيَهُمْ، فَإِذَا رَأَيْتَنِي فَعَلْتُ ذَلِكَ، فَأَطْعِمْ عَنِّي عَشَرَةَ مَسَاكِينَ، بَيْنَ كُلِّ مِسْكِينَيْنِ صَاعٌ مِنْ بُرٍّ، أَوْ صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ" .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں بعض اوقات قسم کھا لیتا ہوں کہ فلاں لوگوں کو کچھ نہ دوں، پھر مجھے خیال آتا ہے کہ انہیں دے دوں، تو اگر تم مجھے ایسا کرتے دیکھو تو میری طرف سے دس مسکینوں کو کھانا کھلا دینا، ہر دو مسکینوں کو ایک صاع گیہوں یا ایک صاع کھجور دے دینا۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 787]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 785، 787، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 20035، 20105، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 16075، 16076، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 12323، والطحاوي فى (شرح معاني الآثار) برقم: 4756، 4757، 4758، 4759، 4760»
الحكم على الحديث:
سنده صحيح، والأعمش تقدم في الحديث [٣] أنه مدلس، إلا أن روايته عن أبي وائل شقيق بن سلمة محمولة على الاتصال وإن كان بالعنعنة، وهذه منها.
حدیث نمبر: 11001
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ قَتَادَةَ، أنبأ أَبُو مَنْصُورٍ النَّضْرَوِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْبَرَاءِ قَالَ: قَالَ لِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" إِنِّي أَنْزَلْتُ نَفْسِي مِنْ مَالِ اللهِ بِمَنْزِلَةِ وَالِي الْيَتِيمِ، إِنِ احْتَجْتُ أَخَذْتُ مِنْهُ، فَإِذَا أَيْسَرْتُ رَدَدْتُهُ، وَإِنِ اسْتَغْنَيْتُ اسْتَعْفَفْتُ".
سیدنا براء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: ”میں اللہ کے مال کو ایسے سمجھتا ہوں جیسے یتیم کا سرپرست یتیم کے مال کو سمجھتا ہے، اگر ضرورت پڑتی ہے تو میں لے لیتا ہوں اور خوشحالی کے وقت لوٹا دیتا ہوں اور اگر ضرورت نہ پڑے تو میں نہیں لیتا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 11001]
تخریج الحدیث: «اخرجه سعيد بن منصور رقم 788، تفسير ابن كثير 2۔218»
الحكم على الحديث:
اخرجه سعيد بن منصور رقم 788، تفسير ابن كثير 2
حدیث نمبر: 13011
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، أنا أَبُو مَنْصُورٍ الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ النَّضْرَوِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْيَرْفَأِ قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" إِنِّي أَنْزَلْتُ نَفْسِي مِنْ مَالِ اللهِ بِمَنْزِلَةِ وَالِي الْيَتِيمِ، إِنِ احْتَجْتُ أَخَذْتُ مِنْهُ، فَإِذَا أَيْسَرْتُ رَدَدْتُهُ، وَإِنِ اسْتَغْنَيْتُ اسْتَعْفَفْتُ".
یرفاء غلام کہتے ہیں: مجھے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے اپنے آپ کو بیت المال میں ایسے رکھا ہے جیسے یتیم کا والی ہوتا ہے، اگر مجھے ضرورت ہوتی ہے تو اس سے لے لیتا ہوں۔ جب میں آسانی میں ہوتا ہوں تو لوٹا دیتا ہوں اور اگر میں اس سے بے پروا ہوں تو اس سے بچ جاتا ہوں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الفيء والغنيمة/حدیث: 13011]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 19978
وَأَمَّا الَّذِي أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ يَسَارِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" إِنِّي أَحْلِفُ أَنْ لَا أُعْطِيَ أَقْوَامًا، ثُمَّ يَبْدُوَ لِي أَنْ أُعْطِيَهُمْ، فَإِذَا رَأَيْتَنِي قَدْ فَعَلْتُ ذَلِكَ، فَأَطْعِمْ عَنِّي عَشَرَةَ مَسَاكِينَ، بَيْنَ كُلِّ مِسْكِينَيْنِ صَاعًا مِنْ بُرٍّ أَوْ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ". فَهَذَا شَيْءٌ كَانَ يَرَاهُ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَلَعَلَّهُ كَانَ يَسْتَحِبُّ أَنْ يَزِيدَ، وَيُجْزِئُ أَقَلُّ مِنْهُ، بِدَلِيلِ مَا ذَكَرْنَا.
یسار بن نمیر فرماتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں قسم اٹھاتا ہوں کہ لوگوں کو کچھ نہ دوں گا، لیکن بعد میں دے دیتا ہوں۔ جب آپ یہ صورتِ حال دیکھیں کہ میں نے ایسا کیا ہے تو میری جانب سے دس مسکینوں کو کھانا کھلا دیا کرو، ہر دو مسکینوں کو ایک صاع گندم یا ایک صاع کھجور کا دے دیا کرو۔
یہ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا خیال تھا۔ ممکن ہے کہ زیادہ کو مستحب خیال کرتے ہوں یا اس سے کم بھی کفایت کر جاتا ہو۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19978]
یہ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا خیال تھا۔ ممکن ہے کہ زیادہ کو مستحب خیال کرتے ہوں یا اس سے کم بھی کفایت کر جاتا ہو۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19978]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح