🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
45. ذكر الإباحة للمرء أن يسأل عن الشيء وهو خبير به من غير أن يكون ذاك به استهزاء-
- اس وضاحت کا ذکر کہ کسی شخص کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ کسی چیز کے بارے میں سوال کرے حالانکہ وہ اسے جانتا ہے، بشرطے کہ اس کا مقصد تمسخر نہ ہو۔
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 109 (کل: 21 مقامات، 10 کتب)
صحیح ابن حبان: 109
صحیح بخاری: 6129، 6203
سنن ابوداود: 4969
الادب المفرد: 269، 384، 847
صحیح الادب المفرد: 203، 654
مسند احمد: 12137، 12957، 13209، 14071
مصنف ابن ابی شیبہ: 27976
الفتح الربانی: 4771، 11173
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3347
المعجم الاوسط: 125، 2535، 2536، 6429
21 تا 21
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6429
وَبِهِ عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّهُ: كَانَ لَهُ أَخٌ يُكْنَى أَبَا عُمَيْرٍ ، وَكَانَ لَهُ نُغَرٌ فَمَاتَ، فَدَخَلَ عَلَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: I " مَا لِأَبِي عُمَيْرٍ ؟ I " قَالُوا: هَلَكَ نُغَرُهُ، فَجَعَلَ يَقُولُ وَهُوَ يُمَازِحُهُ: أَبَا عُمَيْرٍ ، مَا فَعَلَ النُّغَيْرُ؟ أَبَا عُمَيْرٍ ، مَا فَعَلَ النُّغَيْرُ؟.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ مُؤَمَّلِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَّا عَبْدُ الْغَنِيِّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ I ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کا ایک بھائی تھا جس کی کنیت ابوعمیر تھی، اس کے پاس ایک نغر (چڑیا) تھی جو مر گئی، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”ابوعمیر کو کیا ہوا ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: اس کی چڑیا مر گئی ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے خوش طبعی فرماتے ہوئے کہنے لگے: ”اے ابوعمیر! کیا ہوا نغیر (چڑیا) کو؟ اے ابوعمیر! کیا ہوا نغیر کو؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں احادیث کو مؤمل بن عبدالرحمن رحمہ اللہ سے صرف عبدالغنی بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6429]
تخریج الحدیث: «قال النووي: صح «المنهاج في شرح صحيح مسلم بن الحجاج، ج 14، ص 295» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6129، 6203، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2150، 2310، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 109، 2308، 2506، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10093، 10094، 10091، 10092، 10095، 10096، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4969، والترمذي فى «جامعه» برقم: 333، 1989، 1989 (م)، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3720، 3740، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4347، 5072، 10105، 10106، 10107، 19394، 21229، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12320، 12382، 12447، 12950، 13157، 13179، 13278، 13411، 13529، 14064، 14170، 14287، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2202، 2261، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2836، 3347، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1279، 1415، 1416، والبزار فى «مسنده» برقم: 6645، 6723، 6733، 7162، 7163، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 4065، 25845، 26817، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6326، 6327، 6328، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 236، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 125، 2535، 5614»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں