الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
102. باب نواقض الوضوء - ذكر خبر ثان يصرح بأن الكتف الذي أكله المصطفى صلى الله عليه وسلم ولم يتوضأ منه كان ذلك كتف شاة لا كتف إبل
وضو کو توڑنے والی چیزوں کا بیان - دوسری خبر کا ذکر جو واضح کرتی ہے کہ وہ کندھا جو مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھایا اور اس سے وضو نہیں کیا، وہ بکری کا کندھا تھا، نہ کہ اونٹ کا کندھا
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 1141 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 1141
السنن الكبرى للبيهقي: 715
حدیث نمبر: 1141
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَحْتَزُّ مِنْ كَتِفِ شَاةٍ فَيَأْكُلُ مِنْهَا، فَدُعِيَ إِلَى الصَّلاةِ، فَقَامَ فَطَرَحَ السِّكِّينَ، فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ" . قَالَ ابْنُ شِهَابٍ : وَحَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَ ذَلِكَ.
جعفر بن عمرو بن امیہ ضمری اپنے والد رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے بکری کے شانے کا گوشت کھایا، پھر آپ کو نماز کے لیے بلوایا گیا، آپ اٹھ گئے، آپ نے چھری کو ایک طرف رکھ دیا اور نماز ادا کر لی، آپ نے ازسرنو وضو نہیں کیا۔ ابن شہاب بیان کرتے ہیں: علی بن عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کی مانند روایت مجھے سنائی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1141]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 207، 5404، 5405، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 354، ومالك فى (الموطأ) برقم: 75، وابن الجارود فى "المنتقى"، 22، 23، 24، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 38، 39، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1129، 1131، 1133، 1140، 1141، 1142، 1143، 1144، 1153، 1162، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 184، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 187، 4673، وأبو داود فى (سننه) برقم: 187، 189، 190، وابن وأحمد فى (مسنده) برقم: 2013، 2019، ماجه فى (سننه) برقم: 488، 490» «رقم طبعة با وزير 1138»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم.
حدیث نمبر: 715
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى، نا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْمِصْرِيُّ، نا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَحْتَزُّ مِنْ كَتِفِ شَاةٍ فَأَكَلَ مِنْهَا فَدُعِيَ إِلَى الصَّلَاةِ، فَقَامَ وَطَرَحَ السِّكِّينَ ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ" قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: وَحَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذَلِكَ.
(الف) جعفر بن عمرو بن امیہ ضمری اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو (بھنی ہوئی) بکری کا کندھا کاٹتے ہوئے دیکھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو کھایا، پھر جب نماز کی اقامت کہی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور چھری کو پھینک دیا، پھر نماز پڑھائی لیکن وضو نہیں کیا۔
(ب) علی بن عبداللہ بن عباس اپنے والد سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح بیان کرتے ہیں۔
(ج) سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بکری کا (بھنا ہوا) کندھا کھایا، پھر نماز پڑھی لیکن وضو نہیں کیا۔
(د) ابو رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بکری کا پیٹ بھونا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، نماز پڑھی لیکن وضو نہیں کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 715]
(ب) علی بن عبداللہ بن عباس اپنے والد سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح بیان کرتے ہیں۔
(ج) سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بکری کا (بھنا ہوا) کندھا کھایا، پھر نماز پڑھی لیکن وضو نہیں کیا۔
(د) ابو رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بکری کا پیٹ بھونا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، نماز پڑھی لیکن وضو نہیں کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 715]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه مسلم357»
الحكم على الحديث:
صحيح