🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
121. باب نواقض الوضوء - ذكر الخبر الدال على إباحة ترك الوضوء من أكل الفواكه
وضو کو توڑنے والی چیزوں کا بیان - اس خبر کا ذکر جو پھلوں کے کھانے سے وضو ترک کرنے کی اجازت کی طرف اشارہ کرتی ہے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 1160 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن حبان: 1160
السنن الكبرى للبيهقي: 13414
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7915
المعجم الاوسط: 690، 1624
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1160
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ حَفْصٍ خَالُ النُّفَيْلِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّهُمْ كَانُوا يَأْكُلُونَ تَمْرًا عَلَى تُرْسٍ،" فَمَرَّ بِنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْنَا: هَلُمَّ، فَتَقَدَّمَ فَأَكَلَ مَعَنَا مِنَ التَّمْرِ، وَلَمْ يَمَسَّ مَاءً" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ وہ لوگ ایک ڈھال پر کھجوریں رکھ کر کھا رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس سے گزرے تو ہم نے عرض کی: آپ آگے تشریف لے آئیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم آگے تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے ہمراہ کھجوریں کھائیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی کو نہیں چھوا (یعنی ازسرنو وضو نہیں کیا)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1160]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1160، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13545، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15505، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 690، 1624» «رقم طبعة با وزير 1157»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «ضعيف سنن أبي داود» (3762). * [سَعِيدُ بْنُ حَفْصٍ خَالُ النُّفَيْلِيِّ] قال الشيخ: وثَّقَة المُؤلِّف وغيرُه، لكنَّه كان تَغيَّر، فانظر «التهذيب»، و «التيسير». لكن قد تُوِبَع؛ فَرواهُ أبو داود (3762) بسندٍ آخر صحيح عن أبي الزُّبير ... به. وأحمد (3/ 397) من طريق ابن لهيعة عنه. فالعلَّةُ: عنعنة أبي الزُّبير. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح، سعيد بن حفص هو ابن عمرو بن نفيل النفيلي، أبو عمرو الحراني، ذكره المؤلف في «الثقات» 8/ 269 - 270، ووثقه مسلمة بن قاسم، ونقل الحافظ في «التهذيب» عن أبي عروبة الحراني أنه كان قد كبر، ولزم البيت، وتغير في آخر عمره. وقد توبع عليه، وباقي رجاله على شرط الشيخين.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13414
وَرُوِيَ ذَلِكَ أَيْضًا عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُمْ كَانُوا يَأْكُلُونَ تَمْرًا عَلَى تُرْسٍ قَالَ:" فَمَرَّ بِنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَدْ جَاءَ مِنَ الْغَائِطِ، فَقُلْنَا: هَلُمَّ فَقَعَدَ فَأَكَلَ مَعَنَا مِنَ التَّمْرِ وَلَمْ يَمَسَّ مَاءً" أَخْبَرَنَاهُ أَبُو سَعِيدٍ الصَّيْرَفِيُّ، أنبأ يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبُوشَنْجِيُّ، نا سَعِيدُ بْنُ حَفْصٍ، ثنا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ فَذَكَرَهُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ وہ لوگ ایک ڈھال پر کھجوریں کھا رہے تھے، انہوں نے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس سے گزرے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت سے آئے تھے، ہم نے عرض کیا: تشریف لائیے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ گئے اور ہمارے ساتھ کھجوریں کھائیں اور پانی کو ہاتھ نہ لگایا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13414]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7915
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: كُنَّا نَأْكُلُ تَمْرًا عَلَى تُرْسٍ، فَمَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ جَاءَ مِنَ الْغَائِطِ، فَقُلْنَا: هَلُمَّ. فَتَقَدَّمَ فَأَكَلَ مَعَنَا مِنَ التَّمْرِ وَلَمْ يَمَسَّ مَاءً.
[ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ] وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم ایک ڈھال میں کھجوریں رکھ کر کھا رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس سے گزرے آپ قضائے حاجت کر کے تشریف لائے تھے ہم نے عرض کی: تشریف لے آئیں، تو آپ آگے بڑھے اور آپ نے بھی ہمارے ساتھ کھجوریں کھائیں آپ نے پانی استعمال نہیں کیا (یعنی وضو نہیں کیا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7915]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (694)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 3762، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14848، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 694، 1647، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1160»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 690
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ حَفْصٍ النُّفَيْلِيُّ قَالَ: نَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ .
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ نَأْكُلُ عَلَى تُرْسٍ، I " فَجَلَسَ فَأَكَلَ مَعَنَا، وَلَمْ يَمَسَّ مَاءً I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرٍو إِلَّا مُوسَى .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم ایک ڈھال پر (رکھ کر کھانا) کھا رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم (ہمارے پاس) تشریف فرما ہوئے اور ہمارے ساتھ مل کر کھانا تناول فرمایا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (کھانے کے بعد) پانی کو مس نہیں کیا۔“
اس حدیث کو عمرو رحمہ اللہ سے صرف موسیٰ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 690]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1160، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13545، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15505، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1624»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1624
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ . عَنْ جَابِرٍ قَالَ: كُنَّا نَأْكُلُ تَمْرًا، عَلَى تُرْسٍ، فَمَرَّ بِنَا النَّبِيُّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، وَقَدْ جَاءَ مِنَ الْغَائِطِ، فَقُلْنَا: هَلُمَّ فَتَقَدَّمَ، فَأَكَلَ مَعَنَا مِنَ التَّمْرِ، وَلَمْ يَمَسَّ مَاءً. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ إِلَّا عَمْرٌو تَفَرَّدَ بِهِ: مُوسَى I ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم ایک ڈھال پر رکھ کر کھجوریں کھا رہے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس سے گزرے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت سے فارغ ہو کر تشریف لائے تھے۔ ہم نے عرض کی: ”تشریف لائیے!“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے اور ہمارے ساتھ کھجوریں کھائیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی کو ہاتھ نہیں لگایا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابوزبیر رحمہ اللہ سے صرف عمرو رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس کی روایت میں موسیٰ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1624]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رواه الطبراني في الأوسط ورجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 24» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1160، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13545، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15505، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 690»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں