الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
132. باب الغسل - ذكر البيان بأن هذا الخبر يعني خبر عثمان منسوخ بعد أن كان مباحا
غسل کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ یہ خبر، یعنی عثمان کی خبر، منسوخ ہوئی جبکہ یہ پہلے مباح تھی
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 1173 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح ابن حبان: 1173
سنن ترمذی: 110
سنن ابن ماجہ: 609
حدیث نمبر: 1173
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، قَالَ:" إِنَّمَا كَانَ الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ رُخْصَةً فِي أَوَّلِ الإِسْلامِ، ثُمَّ نُهِيَ عَنْهَا" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: رَوَى هَذَا الْخَبَرَ مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، مِنْ حَدِيثِ غُنْدَرٍ، فَقَالَ: أَخْبَرَنِي سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ، وَرَوَاهُ عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْ أَرْضَى، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ. وَيُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ الزُّهْرِيُّ سَمِعَ الْخَبَرَ، مِنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ كَمَا، قَالَهُ غُنْدَرٌ، وَسَمِعَهُ عَنْ بَعْضِ مَنْ يَرْضَاهُ عَنْهُ، فَرَوَاهُ مَرَّةً، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، وَأُخْرَى عَنِ الَّذِي رَضِيَهُ عَنْهُ، وَقَدْ تَتَبَّعْتُ طُرُقَ هَذَا الْخَبَرِ عَلَى أَنْ أَجِدَ أَحَدًا. رَوَاهُ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، فَلَمْ أَجِدْ أَحَدًا إِلا أَبَا حَازِمٍ، وَيُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ الرَّجُلُ الَّذِي، قَالَ الزُّهْرِيُّ حَدَّثَنِي مَنْ أَرْضَى، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، هُوَ أَبُو حَازِمٍ رَوَاهُ عَنْهُ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ” «الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ» (یعنی پانی کے نتیجہ میں پانی، منی کے خروج کی صورت میں غسل لازم ہونے کا حکم) ابتدائے اسلام میں رخصت تھی، پھر اس سے منع کر دیا گیا۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ روایت معمر نے زہری کے حوالے سے نقل کی ہے، جسے غندر نے نقل کیا ہے۔ وہ یہ کہتے ہیں: سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے مجھے حدیث بیان کی ہے۔ یہی روایت عمرو بن حارث نے زہری کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اس میں وہ یہ کہتے ہیں: مجھے اس شخص نے وہ حدیث بیان کی ہے جس سے میں راضی ہوں اور اس نے سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے۔ تو اس بات کا امکان موجود ہے کہ زہری نے یہ روایت سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے خود سنی ہو جیسا کہ غندر نے یہ بات بیان کی ہے، اور زہری نے یہ روایت کسی ایسے شخص سے سنی ہو جس سے وہ راضی تھے اور اس شخص کے حوالے سے سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے سنی ہو۔ تو ایک مرتبہ انہوں نے سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اسے نقل کر دی ہو اور دوسری مرتبہ اس شخص کے حوالے سے سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے نقل کیا جس سے وہ راضی تھے۔ میں نے اس روایت کے طرق کی تحقیق کی کہ مجھے کوئی ایسا شخص مل جائے جس نے اس روایت کو سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کیا ہو، تو مجھے دنیا میں کوئی ایسا شخص نہیں ملا، صرف ابوحازم رحمہ اللہ ایسا شخص ہے، تو اس بات کا امکان موجود ہے کہ وہ شخص جس کے بارے میں زہری نے کہا تھا کہ مجھے اس شخص نے وہ حدیث بیان کی ہے جس سے میں راضی ہوں اور اس نے سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ حدیث بیان کی ہے، تو وہ شخص ابوحازم رحمہ اللہ ہو جس نے سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہو۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1173]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 99، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 225، 226، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1173، 1179، وأبو داود فى (سننه) برقم: 214، 215، والترمذي فى (جامعه) برقم: 110، 111،وابن ماجه فى (سننه) برقم: 609، والدارقطني فى (سننه) برقم: 456، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21487» «رقم طبعة با وزير 1170»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (208)، وانظر (1176). تنبيه!! رقم (1176) = (1179) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين، عبد الله هو ابن المبارك.
حدیث نمبر: 110
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، قَالَ: " إِنَّمَا كَانَ الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ رُخْصَةً فِي أَوَّلِ الْإِسْلَامِ، ثُمَّ نُهِيَ عَنْهَا ".
ابی بن کعب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ صرف منی (نکلنے) پر غسل واجب ہوتا ہے، یہ رخصت ابتدائے اسلام میں تھی، پھر اس سے روک دیا گیا۔ [سنن ترمذي/كتاب الطهارة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 110]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/ الطہارة 84 (214)، سنن ابن ماجہ/الطہارة 111 (906)، (تحفة الأشراف: 27)، مسند احمد (5/115، 116)، سنن الدارمی/الطہارة 73 (786) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اور حکم دیا گیا کہ منی خواہ نکلے یا نہ نکلے اگر ختنے کا مقام ختنے کے مقام سے مل جائے تو غسل واجب ہو جائے گا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (609)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مشكوة المصابيح (448)
مشكوة المصابيح (448)
حدیث نمبر: 609
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، أَنْبَأَنَا يُونُسُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ، قَالَ سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ السَّاعِدِيُّ ، أَنْبَأَنَا أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ ، قَال:" إِنَّمَا كَانَتْ رُخْصَةً فِي أَوَّلِ الْإِسْلَامِ، ثُمَّ أُمِرْنَا بِالْغُسْلِ بَعْدُ".
ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ یہ اجازت ابتداء اسلام میں تھی، پھر ہمیں بعد میں غسل کا حکم دیا گیا ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 609]
حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”اسلام کے ابتدائی دور میں رخصت تھی (کہ جماع کی صورت میں جب تک انزال نہ ہو، غسل واجب نہیں ہوتا تھا۔) بعد میں ہمیں غسل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔“ [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 609]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الطہارة 84 (214، 215)، سنن الترمذی/الطہارة 81 (111)، (تحفة الأشراف: 27)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/ 115، 116)، سنن الدارمی/الطہارة 74 (787) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: مطلب یہ کہ اب چاہے انزال ہو یا نہ ہو غسل واجب ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح