🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
55. ذكر الزجر عن أن لا يستغني المرء بما أوتي من كتاب الله جل وعلا-
- اس بات پر وعید کا ذکر کہ کوئی شخص قرآن سے بے نیازی اختیار نہ کرے۔
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 120 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 120
الفتح الربانی: 8359
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 120
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَهِيَكٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، عن رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ" قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَعْنَى قَوْلِهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ مِنَّا" فِي هَذِهِ الأَخْبَارِ يُرِيدُ بِهِ: لَيْسَ مِثْلَنَا فِي اسْتِعْمَالِ هَذَا الْفِعْلِ، لأَنَّا لا نَفْعَلُهُ، فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ فَلَيْسَ مِثْلَنَا.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص قرآن کو خوش الحانی سے نہیں پڑھتا، وہ ہم میں سے نہیں ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: ”وہ ہم میں سے نہیں ہے۔“ ان روایات میں اس سے مراد یہ ہے کہ جو شخص یہ عمل کرتا ہے، وہ ہماری مانند (عمل کرنے والا) نہیں ہے، کیونکہ ہم یہ عمل نہیں کرتے ہیں، اس لیے جو ایسا کرے گا وہ ہماری مانند نہیں ہوگا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب العلم/حدیث: 120]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 120، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 969، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2100، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1469، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1531، 3531، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1337، 4196، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1494، والحميدي فى (مسنده) برقم: 76، 77»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1321). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح، يزيد بن موهب: هو يزيد بن خالد بن يزيد بن عبد الله بن موهب، ثقة، عابد، وابن أبي مليكة: هو عبد الله بن عبيد الله بن عبد الله بن أبي مليكة، وعبيد الله بن أبي نهيك ذكره في "التقريب" في عبد الله، وقال: ويقال: عبد الله مصغراً. وثقه النسائي.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8359
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَتَغَنَّ بِالْقُرْآنِ قَالَ وَكِيعٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَعْنِي يَسْتَغْنِي بِهِ
۔ سیدناسعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو قرآن پاک گا کر نہیں پڑھتا، وہ ہم سے نہیں ہے۔ وکیع راوی نے اس کا یہ معنی بیان کیا: وہ اس کے ذریعے لوگوں سے مستغنی ہو جاتا ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب كيفية نزول القرآن/حدیث: 8359]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه ابوداود: 1470، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1549 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1549»
وضاحت: فوائد: … مخفی صدقہ افضل ہے، کیونکہ اس میں ریاکاری کا شبہ نہیں ہوتا، اگر ریاکاری کا شبہ نہ ہو اور کسی کو نصیحت کرنا مقصود ہو تو اعلانیہ صدقہ بھی درست ہے، یہی حکم تلاوت ِ قرآنِ مجید کا ہے،

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره ۔ أخرجه ابوداود: 1470
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں