الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
192. باب غسل الجمعة - ذكر العلة التي من أجلها أمر القوم بالاغتسال يوم الجمعة
جمعہ کے دن کے غسل کا بیان - اس وجہ کا ذکر کہ جس کی بنا پر لوگوں کو جمعہ کے دن غسل کا حکم دیا گیا
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 1235 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 1235
حدیث نمبر: 1235
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا بَكْرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعِيدٍ بِالْبَصْرَةِ، قَالَ: حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ نَصْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ أَخِيهِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" لَقَدْ رَأَيْتُنَا وَنَحْنُ عِنْدَ نَبِيِّنَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَوْ أَصَابَتْنَا مَطْرَةٌ، لَشَمَمْتَ مِنَّا رِيحَ الضَّأْنِ" .
سیدنا ابوبردہ بن ابوموسیٰ اشعری رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: مجھے اپنے بارے میں یہ بات یاد ہے ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہوتے تھے اور اگر ہم پر بارش ہو جاتی، تو ہمارے اندر سے تمہیں بھیڑوں کی سی بو آتی ہوئی محسوس ہوتی تھی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1235]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1235، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7481، 7482، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4033، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2479، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3562، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4251، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19963» «رقم طبعة با وزير 1232»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق الرغيب» (3/ 109). * [مَطْرَةٌ] قال الشيخ: في الأصل: (نظرة)! فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم، وأخو نوح: اسمه خالد بن قيس بن رباح الأزدي الحداني.
حدیث نمبر: 19652
حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا أَبُو هِلَالٍ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةَ ، عَن أَبِي بُرْدَةَ ، قَالَ: قَالَ أَبُو مُوسَى : يَا بُنَيَّ، كَيْفَ لَوْ رَأَيْتَنَا وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَرِيحُنَا رِيحُ الضَّأْنِ .
حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ اپنے بیٹے ابوبردہ سے کہا کہ بیٹا! اگر تم نے وہ وقت دیکھا ہوتا تو کیسا لگتا کہ ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوتے تھے اور ہمارے اندر سے بھیڑ بکریوں جیسی مہک آرہی ہوتی تھی، (موٹے کپڑوں پر بارش کا پانی پڑنے کی وجہ سے) [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 19652]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، أبو هلال ضعيف، لكنه توبع
حدیث نمبر: 19759
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَن قَتَادَةَ ، عَن أَبِي بُرْدَةَ ، قال: قال لِي أَبُو مُوسَى : يَا بُنَيَّ، لَوْ رَأَيْتَنَا وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَصَابَنَا الْمَطَرُ، وَجَدْتَ مِنَّا رِيحَ الضَّأْنِ .
حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ اپنے بیٹے ابوبردہ سے کہا کہ بیٹا! اگر تم نے وہ وقت دیکھا ہوتا تو کیسا لگتا کہ ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوتے تھے اور ہمارے اندر سے بھیڑ بکریوں جیسی مہک آرہی ہوتی تھی، (موٹے کپڑوں پر بارش کا پانی پڑنے کی وجہ سے) [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 19759]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح