🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
193. باب غسل الجمعة - ذكر البيان بأن القوم إنما كانوا يروحون إلى الجمعة في ثياب مهنهم فلذلك أمروا بالاغتسال لها
جمعہ کے دن کے غسل کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ لوگ اپنے پیشے کے کپڑوں میں جمعہ کو جاتے تھے، اسی لیے انہیں اس کے لیے غسل کا حکم دیا گیا
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 1236 (کل: 9 مقامات، 8 کتب)
صحیح ابن حبان: 1236
صحیح بخاری: 903، 2071
سنن ابوداود: 352
مسند احمد: 24339
صحیح ابن خزیمہ: 1753
اللؤلؤ والمرجان: 489
الفتح الربانی: 2736
مسند امام شافعی: 412
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1236
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حِسَابٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ النَّاسُ مُهَّانَ أَنْفُسِهِمْ، فَكَانُوا يَرُوحُونَ إِلَى الْجُمُعَةِ بِهَيْئَتِهِمْ، فَقِيلَ لَهُمْ: لَوِ اغْتَسَلْتُمْ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ پہلے لوگ اپنے کام کاج خود ہی کیا کرتے تھے، پھر وہ اسی حالت میں جمعہ کے لیے آ جایا کرتے تھے (جس کی وجہ سے بدبو پھیل جاتی تھی)، تو ان سے یہ کہا گیا: ”اگر تم غسل کر لو (تو یہ مناسب ہو گا)“۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1236]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 903، 2071، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 847، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1753، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1236، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 1694، وأبو داود فى (سننه) برقم: 352، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1425، 5747، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24977، والحميدي فى (مسنده) برقم: 178» «رقم طبعة با وزير 1233»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (379): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 903
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، أَنَّهُ سَأَلَ عَمْرَةَ عَنِ الْغُسْلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَقَالَتْ: قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا:" كَانَ النَّاسُ مَهَنَةَ أَنْفُسِهِمْ، وَكَانُوا إِذَا رَاحُوا إِلَى الْجُمُعَةِ رَاحُوا فِي هَيْئَتِهِمْ فَقِيلَ لَهُمْ لَوِ اغْتَسَلْتُمْ".
ہم سے عبدان عبداللہ بن عثمان نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں عبداللہ بن مبارک نے خبر دی، کہا کہ ہمیں یحیٰی بن سعید نے خبر دی کہ انہوں نے عمرہ بنت عبدالرحمٰن سے جمعہ کے دن غسل کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے بیان کیا کہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی تھیں کہ لوگ اپنے کاموں میں مشغول رہتے اور جمعہ کے لیے اسی حالت (میل کچیل) میں چلے آتے، اس لیے ان سے کہا گیا کہ کاش تم لوگ (کبھی) غسل کر لیا کرتے۔ [صحيح البخاري/كتاب الجمعة/حدیث: 903]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ لوگ اپنا کام کاج خود کیا کرتے تھے اور جب جمعہ کے لیے آتے تو اسی حالت میں چلے آتے۔ اندریں حالات ان سے کہا گیا: ”کاش تم نے غسل کر لیا ہوتا۔“ [صحيح البخاري/كتاب الجمعة/حدیث: 903]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2071
حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ، قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا،"كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمَّالَ أَنْفُسِهِمْ، وَكَانَ يَكُونُ لَهُمْ أَرْوَاحٌ، فَقِيلَ لَهُمْ: لَوِ اغْتَسَلْتُمْ"، رَوَاهُ هَمَّامٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ.
مجھ سے محمد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبداللہ بن یزید نے بیان کیا، ان سے سعید بن ابی ایوب نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے ابوالاسود نے بیان کیا، ان سے عروہ نے کہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم اپنے کام اپنے ہی ہاتھوں سے کیا کرتے تھے اور (زیادہ محنت و مشقت کی وجہ سے) ان کے جسم سے (پسینے کی) بو آ جاتی تھی۔ اس لیے ان سے کہا گیا کہ اگر تم غسل کر لیا کرو تو بہتر ہو گا۔ اس کی روایت ہمام نے ہشام سے اور انہوں نے اپنے باپ سے اور انہوں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے کی ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب البيوع/حدیث: 2071]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ہی سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم خود محنت مزدوری کرتے تھے، جس کی بنا پر ان کے جسم سے پسینے وغیرہ کی بو آتی تھی۔ ایسے حالات میں ان سے کہا گیا: ”اگر تم غسل کر لیتے تو بہتر ہوتا۔“ اسے ہمام نے ہشام سے، انہوں نے اپنے باپ (عروہ) سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے بیان کیا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب البيوع/حدیث: 2071]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 352
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ:" كَانَ النَّاسُ مُهَّانَ أَنْفُسِهِمْ، فَيَرُوحُونَ إِلَى الْجُمُعَةِ بِهَيْئَتِهِمْ، فَقِيلَ لَهُمْ: لَوِ اغْتَسَلْتُمْ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ لوگ اپنے کام خود کرتے تھے، اور جمعہ کے لیے اسی حالت میں چلے جاتے تھے (ان کی بو سے لوگوں کو تکلیف ہوتی تھی، جب اس کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا) تو ان لوگوں سے کہا گیا: ”کاش تم لوگ غسل کر کے آتے“۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 352]
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ”لوگ اپنے کام کاج خود ہی سر انجام دیا کرتے تھے اور اپنی اسی حالت میں جمعہ کو چلے آتے تھے، تو انہیں کہا گیا کہ اگر تم غسل کر لیا کرو (تو بہت ہی بہتر ہے)۔“ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 352]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح البخاری/الجمعة 16 (903)، والبیوع 15 (2071)، صحیح مسلم/الجمعة 1 (847)، (تحفة الأشراف: 17935)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/الجمعة 9 (1380)، مسند احمد (6/62) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (903) صحيح مسلم (847)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 24339
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَت: " كَانَ النَّاسُ عُمَّالَ أَنْفُسِهِمْ، فَكَانُوا يَرُوحُونَ كَهَيْئَتِهِمْ، فَقِيلَ لَهُمْ لَوْ اغْتَسَلْتُمْ" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ لوگ اپنے کام کاج اپنے ہاتھوں سے کرتے تھے اور اسی حال میں جمعہ کیلئے آجاتے تھے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کاش! تم غسل ہی کرلیتے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24339]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2071، م: 847
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1753
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ، ثنا قُرَيْشُ بْنُ أَنَسٍ، ثنا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ النَّاسُ عُمَّالَ أَنْفُسِهِمْ , فَكَانُوا يَرُوحُونَ إِلَى الْجُمُعَةِ كَهَيْئَتِهِمْ , فَقِيلَ لَهُمْ: لَوِ اغْتَسَلْتُمْ"
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ لوگ اپنے کام کاج خود ہی کرتے تھے، تو وہ جمعہ کے لئے اپنی اسی حالت میں چلے جاتے تو اُنہیں حُکم دیا گیا کہ اگر تم غسل کرلیا کرو تو بہتر ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1753]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 903، 2071، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 847، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1753، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1236، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 1694، وأبو داود فى (سننه) برقم: 352، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1425، 5747، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24977، والحميدي فى (مسنده) برقم: 178»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 489
489 صحيح حديث عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ النَّاسُ مَهَنَةَ أَنْفُسِهِمْ، وَكَانُوا إذَا رَاحُوا إِلَى الْجُمُعَةِ رَاحُوا فِي هَيْئَتِهِمْ، فَقِيلَ لَهُمْ لَوِ اغْتَسَلْتُمْ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی تھیں کہ لوگ اپنے کاموں میں مشغول رہتے اور جمعہ کے لیے اسی حالت (میل کچیل) میں چلے آتے، اس لیے ان سے کہا گیا: ”کاش تم لوگ (کبھی) غسل کر لیا کرتے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجمعة/حدیث: 489]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 10 كتاب الجمعة: 16 باب وقت الجمعة إذا زالت الشمس»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2736
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ النَّاسُ عُمَّالَ أَنْفُسِهِمْ فَكَانُوا يَرُوحُونَ كَهَيْئَتِهِمْ، فَقِيلَ لَهُمْ: لَوِ اغْتَسَلْتُمْ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: لوگ اپنا کام خود کیا کرتے تھے، پھر اسی حالت میں(جمعہ کے لیے مسجد میں) آجایا کرتے تھے، اس لیے ان سے کہا گیا: اگر تم غسل کر لیا کرو (تو اچھا ہو گا)۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجمعة وفضل يومها وكل ما يتعلق بها/حدیث: 2736]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 903، ومسلم: 847، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24339 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24843»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 903
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 412
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ النَّاسُ عُمَّالَ أَنْفُسِهِمْ، وَكَانُوا يَرُوحُونَ بِهَيْئَاتِهِمْ، فَقِيلَ لَهُمْ: لَوِ اغْتَسَلْتُمْ.  
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے بیان فرماتی ہیں، لوگ محنت مزدوری کرتے، اور وہ اسی حالت میں (مسجد) آ جاتے۔ تو ان سے کہا گیا اگر تم غسل کر لو تو بہتر ہے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الجمعة /حدیث: 412]
تخریج الحدیث: «اخرجہ البخاری، الجمعۃ، باب من این تؤتى الجمعۃ وعلى من تجب؟ (902) ومسلم، الجمعۃ، باب وجوب غسل الجمعۃ على کل بالغ من الرجال و بیان ما أمروا بہ (847).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں